Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
بدھ، 11 جون، 2025
*پاکستان غیر معمولی انسدادِ دہشت گردی شراکت دار کے طور پر سامنے آیا ہے: کمانڈر امریکی سینٹکام*BBC PK News Islamabad Report
یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیا۔امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے جنرل مائیکل ایرک کوریلا کا کہنا تھاکہ دا_عش خراساں اس وقت عالمی سطح پر سب سے سرگرم دہشت گرد تنظیموں میں شمار ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک غیر معمولی انسدادِ دہشت گردی شراکت دار کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے، پاکستان سے قریبی انٹیلی جنس تعاون سے دا_عش خراساں کے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا گیا، ان گرفتاریوں میں تنظیم کے کم از کم پانچ انتہائی مطلوب رہنما بھی شامل ہیں۔جنرل کوریلا کا کہنا تھاکہ پاکستانی حکام نے انٹیلی جنس شیئرنگ کے ذریعے امریکا کو کئی اہم کامیابیاں دلائیں، ایبے گیٹ بم دھماکے کے ماسٹر مائنڈ جعفر کی گرفتاری اور اس کی حوالگی بھی شامل ہے، اس گرفتاری کے فوراً بعد آرمی چیف عاصم منیر نے ذاتی طور پر رابطہ کر کے اطلاع دی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مؤثرانٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے ذریعے دا_عش خراساں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، اس وقت یہ دہشت گرد گروہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدی پٹی میں سرگرم ہے اور پاکستان کی شراکت داری انسداد دہشت گردی کے عالمی تناظر میں انتہائی اہم اور مؤثر ثابت ہو رہی ہے۔
*بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ 3.7 ارب ڈالر کی ترسیلات ملک بھیجیں*۔ BBC PK News Islamabad Report
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مئی میں ریکارڈ 3.7 ارب ڈالرکی ترسیلات ملک بھیجیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ورکرز ترسیلات اپریل کے مقابلے 16 فیصد زائد رہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بتایاکہ مئی میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے ریکارڈ 91.39 کروڑ ڈالر بھیجے اور عرب امارات سے مئی میں 75 کروڑ 42 لاکھ ڈالر آئے۔ورکرز ترسیلات سال رواں مالی سال کے 11 ماہ میں 34.89 ارب ڈالر رہیں اور رواں سال جولائی سے مئی کی ورکرز ترسیلات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 28.8 فیصد زائد رہیں۔سعودی عرب سے 11ماہ میں 8.52 ارب ڈالر موصول ہوئے، جولائی سے مئی کے دوران عرب امارات سے 7.11 ارب ڈالر بھیجے گئے۔برطانیہ سے 11 ماہ میں 5.36 ارب ڈالر، امریکا سے 3.43 ارب ڈالر اور یورپی یونین سے اسی عرصے میں 4.1 ارب ڈالر بھیجے گئے
*رجب بٹ باز نہیں آئے، بھانجی کے عقیقے پر دولت کی بے جا نمائش، سوشل میڈیا صارفین برہم*BBC PK News Islamabad Report MIAN KHUDABUX ABBASI
*’’اگر یہ پیسہ حلال کا ہوتا تو اس طرح اڑایا نہیں جاتا‘‘ ، سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل*پاکستان کے متنازع یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنی دولت کی نمائش پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔رجب بٹ کی بھانجی آیت زہرا کے عقیقے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں پیسوں کی بے تحاشا برسات اور انہیں پیروں تلے روندنے کے مناظر نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا ہے۔تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ، ان کی اہلیہ ایمان اور دیگر فیملی ممبرز ننھی بچی پر پیسے برسا رہے تھے۔ لیکن جو چیز سب سے زیادہ قابل اعتراض تھی، وہ زمین پر بکھرے ہوئے نوٹوں کو پیروں تلے روندتے ہوئے مناظر۔ یہ منظر دیکھ کر صارفین غصے سے پھٹ پڑے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے کو پیسوں کی بے حرمتی قرار دیتے ہوئے رجب بٹ اور ان کے خاندان کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا، ’’اگر یہ پیسہ حلال کا ہوتا تو اس طرح اڑایا نہیں جاتا۔‘‘ جبکہ دوسرے نے کہا، ’’یہ عقیقہ نہیں بلکہ محض ایک تماشا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی دولت کی نمائش کرنا چاہتے ہیں۔‘عوام کی بڑی تعداد نے اسے پیسوں کی توہین اور غریبوں کے منہ پر طمانچہ قرار دیا، جہاں امیر طبقات دکھاوے کے لیے کرنسی زمین پر گرا رہے ہیں اور دوسری طرف کروڑوں لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب رجب بٹ اپنی دولت کی نمائش پر تنقید کا نشانہ بنے ہیں۔ ماضی میں بھی وہ اپنی مہنگی گاڑیوں، گھروں اور شاپنگ کی ویڈیوز کی وجہ سے بحث کا موضوع بنتے رہے ہیں۔ تاہم، اس بار ان کا یہ رویہ خاصا قابل اعتراض ہے کیونکہ یہ ایک مذہبی تقریب کے موقع پر تھا۔*
انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف & ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر عمرکوٹ ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز عمرکوٹ: سینیئر وائیس پریزیڈنٹ ن لیگ ضلع عمرکوٹ سید صفدر حسین شاہ کی سالگرہ کی پروقار تقریبات، پانی کے بحران پر شدید اظہارِ تشویش عمرکوٹ : BBC PK News Umer Kot Om Prakash Hira Lal Report
پاکستان مسلم لیگ ن ضلع عمرکوٹ کے سینیئر وائیس پریزیڈنٹ سید صفدر حسین شاہ کی سالگرہ کی پروقار تقریبات کا انعقاد پریس کلب عمرکوٹ اور زیدی ہاؤس میں کیا گیا، جہاں صحافیوں، سماجی شخصیات، سیاسی رہنماؤں اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پریس کلب عمرکوٹ میں صدر پریس کلب غلام محمد کنبھر کی جانب سے سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر سینیئر صحافی غلام مصطفیٰ مہر، سجاد علی شیخ، صحافی کانجی مل رکھیسر، صحافی وقاص یوسفزئی، صحافی سوائی مل رکھیسر و دیگر صحافی موجود تھے۔ شرکاء نے سید صفدر حسین شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب عمرکوٹ غلام محمد کنبھر نے کہا کہ سید صفدر حسین شاہ ایک مخلص، باکردار اور عوام دوست شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ عمرکوٹ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی جدوجہد کی ہے۔ ان کی سیاسی، سماجی اور فلاحی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ وہ نہ صرف اپنی جماعت کے ایک متحرک رہنما ہیں بلکہ ہر طبقے کی آواز بن کر عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سید صفدر حسین شاہ نے ہر پلیٹ فارم پر عمرکوٹ کے شہریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے، خاص طور پر پانی کے بحران جیسے اہم مسئلے پر ان کا دوٹوک مؤقف قابلِ تحسین ہے۔ وہ ایک ایسے رہنما ہیں جو عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔ دوسری جانب زیدی ہاؤس عمرکوٹ میں عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں نے سید صفدر حسین شاہ کی سالگرہ کی ایک اور تقریب منعقد کی۔ کیک کاٹا گیا اور مبارکبادوں کا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ڈاکٹر زاہد علی، ذاکر علی، ڈاکٹر غنی سموں، ڈاکٹر احسان بھنبھرو، جاوید پلی و دیگر نے شرکت کی۔سالگرہ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سید صفدر حسین شاہ نے شہر میں جاری پانی کے سنگین بحران پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عید جیسے خوشیوں بھرے دن پر بھی عمرکوٹ کے شہری پینے کے صاف پانی کو ترس گئے۔ متعدد بار عوامی شکایات کے باوجود پانی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی گئی۔ شہریوں نے عید کے دن پانی خرید کر گزارا کیا جبکہ انتظامیہ مکمل طور پر خوابِ خرگوش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ عمرکوٹ کی عوام کو پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولت دستیاب ہو سکے۔
*7 ہزار میں سے 4 ہزار ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی ختم کردی، تنخواہ دار طبقے کو ہرممکن ریلیف دیا،وزیرخزانہ*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
*2700 ٹیرف لائنز میں کسٹم ڈیوٹی کو کم کیا، 30سال میں ایسی اصلاحات نہیں کی گئیں، کسٹم ڈیوٹی ختم ہونے سے برآمد کنندگان کو کو فائدہ ہوگا، محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس*انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور میری خواہش تھی کہ تنخواہ دار طبقےکو جتنا ریلیف دے سکتے ہیں دے دیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم مالی گنجائش کے حساب سے ہی آگے جاسکتے ہیں، یہ سفر کی سمت کا تعین کرتا ہے کہ ہم تنخواہ دار طبقے کو کہاں لے جانا چاہتے ہیں، ہائر کلاس سمیت تنخواہ دار طبقے کو مختلف سلیبز میں تقسیم کیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم مڈسائز کارپوریٹ سے شروع ہوئے ہیں اور ان کے سپر ٹیکس میں کمی شروع کی ہے چاہے وہ 0.5 فیصد ہی کیوں نہ ہو، یہ اہم سگنگل ہے۔وزیر خزانہ نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ٹرانزیکشن کاسٹ کو کم کیا جائے، بیچنے والا تو پھر نفع کماتا ہے لیکن خریدار کو ریلیف ملنا چاہیے، اس لیے خریداروں کے لیے ٹرانزیکشن کاسٹ کم کی گئی ہے، انہوں نے کہاکہ اسی طرح فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کو بھی ختم کیا گیا ہے تو اس میں ٹرانزیکشن کاسٹ میں کمی کی بات کی گئی ہے۔
پیر، 9 جون، 2025
ضلع ساؤتھ پولیس کراچی کراچی : ایس ایس پی ضلع جنوبی مہظور علی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور غیر قانونی شیشہ کیفیز کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ مختلف تھانوں کی جانب سے آج 09 جون کو متعدد کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جن کی تفصیل درج ذیل ہے:تفصیلات : BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
📍 تھانہ سول لائن🔹 تھانہ سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بابر خان ولد ناصر خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضے سے 1,755 گرام چرس اور 30 پیکٹ گٹکا/ماوا برآمد ہوئے۔ ایک ساتھی فرار، ملزم کے خلاف تھانہ سول لائن میں 2 مقدمات درج کر دیے گئے۔ 📍 تھانہ بوٹ بیسن🔹 تھانہ بوٹ بیسن پولیس نے منشیات فروش عبدالمتین ولد شاد محمود کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 21 پیکٹ چرس (520 گرام)، 2,000 روپے نقدی اور موبائل فون برآمد ہوا۔ 2 ساتھی (داؤد و شعیب) مفرور۔ مقدمہ نمبر 442/25، CNS ایکٹ کے تحت تھانہ بوٹ بیسن میں درج۔ 📍تھانہ ڈیفنس🔹 تھانہ ڈیفنس پولیس نے 12 کمرشل اسٹریٹ، فیز 2 ایکسٹینشن، ڈی ایچ اے سے منشیات فروش عبدالحمید ولد اللہ بخش کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 13 گرام آئس (میتھ ایمفیٹامین) برآمد ہوئی۔ ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج کر لیا گیا 📍تھانہ گزری🔹 تھانہ گذری پولیس نے کیفے اوپال، راحت کمرشل، فیز 7 ڈی ایچ اے پر کارروائی کرتے ہوئے 27 مرد اور 1 خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا۔ 10 حقے/شیشے اور متعدد شیشہ فلیورز برآمد۔ مقدمہ نمبر 294/25، دفعات 269/278 تعزیرات پاکستان کے تحت تھانہ گزری میں درج۔ منشیات، گٹکا/ماوا، اور شیشہ کیفیز جیسی مضر صحت سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ پولیس سے تعاون کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔
ENGR Jaidev Maheshwari Executive BUREAU CHIEF Daily BBC PK News 🇵🇰 *ᴘʀᴏᴜᴅ ᴛᴏ sᴇʀᴠᴇ* 🚔 *DISTRICT MIRPURKHAS POLICE*Press Release Dated 09.06.2025میرپورخاص : سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر پر
ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ کا سخت نوٹس، اللّٰہ نواز پھوڑ کو گزشتہ رات فیملی سمیت اغواء کرنے والے معاملے پر ملزمان کو فلفور گرفتار کرنے اور مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرانے کے احکامات جاری کرنے کے بعد ایک مغوی بازیاب، ایک ملزم گرفتار👈 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر کے مطابق گزشتہ رات سیال کالونی کے رہائشی اللّٰہ نواز پھوڑ کو اولڈ میرپور تھانے کی حدود سپر مدینہ ریسٹورنٹ سے فیملی سمیت اغواء کر لیا گیا، جس کے بعد اللّٰہ نواز پھوڑ کی والدہ نے نجی پریس کلب پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی میرپورخاص سے تمام تر واقعے کا نوٹس لینے اور ان کے بیٹے اور فیملی کو بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا.👈جس پر ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او اولڈ میرپور عاطف شاہ کو تمام مغویوں کو باحفاظت بازیاب کرانے اور ملزمان کو فلفور گرفتار کے احکامات جاری کیے.👈ایس ایس پی میرپورخاص ڈاکٹر سمیر نور چنہ کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او اولڈ میرپور عاطف شاہ نے ہمراہ ٹیم مغویوں کی بازیابی کے لیے تکنیکی معاونت اور ہیومن ریسورس کو استعمال کرتے ہوئے اللّٰہ نواز پھوڑ کو ضلع عمرکوٹ کے تھانے ڈھورونارو کی حدود سے بازیاب کرکے ایک ملزم بنام ایاز کو گرفتار کرلیا ہے.👈 ابتدائی تفتیش کے مطابق اللّٰہ نواز پھوڑ نے چوہان برادری کی خاتون 03 بچیوں کی ماہ بختاور سے عدالت میں پسند کی شادی کی تھی، جو کہ اپنے سابقہ شوہر سے طلاق لے چکی تھی اور تین بیٹیوں کے ساتھ اللّٰہ نواز پھوڑ کے ساتھ رہ رہی تھی. گزشتہ رات سپر مدینہ ریسٹورنٹ سے ملزمان بنام 1. سومار چوہان، 2. عطا محمد چوہان، 3. خان محمد، 4. خمیسو چوہان، والے اللّٰہ نواز پھوڑ کو فیملی سمیت اغواء کیا اور ورثہ کو کاروکاری کرنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں.👈ایس ایچ او اولڈ میرپور عاطف شاہ ہمراہ ٹیم مغویہ بختاور اور اور تین بچیوں کی بازیابی کے لیے بھی کوششیں کر رہے ہیں، جنھیں باحفاظت بازیاب کروا لیا جائے گا.👈تمام تر واقعے کا مقدمہ نمبر 32/2025 زیر دفعہ 365,364A,34 تعزیرات پاکستان R/W 3 TIP ACT 2018 اولڈ میرپور تھانے پر درج کرلیا گیا ہے.✍️ ترجمان میرپورخاص پولیس
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*
سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...