جمعرات، 12 جون، 2025

*’ بےرحم قاتل ہمدردی کے قابل نہیں‘، نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی سزائے موت کا تحریری فیصلہ جاری*BBC PK News Islamabad Report MIAN KHUDABUX ABBASI

*مستند فوٹیج خود ثبوت بن سکتی ہے، ریکارڈ شدہ ویڈیو یا تصاویر بطور شہادت پیش کی جاسکتی ہیں، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ*سپریم کورٹ آف پاکستان نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کا تفصیلی تحریری فیصلہ 13 صفحات پر مشتمل ہے، فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا کہ سائلنٹ وِٹنس تھیوری کے مطابق بغیر عینی گواہ کے ویڈیو ثبوت قابل قبول ہیں۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ملزم ظاہر جعفر نور مقدم کا بے رحم قاتل ہے، ہمدردی کے قابل نہیں، دونوں نچلی عدالتوں کا فیصلہ متفقہ طور پر درست قرار دیا جاتا ہے، ملزم کی جانب سے نور مقدم پر جسمانی تشدد کی ویڈیو ثبوت کے طور پر پیش کی گئی۔سپریم کورٹ نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج، DVR اور ہارڈ ڈسک قابلِ قبول شہادت ہیں، ویڈیو ریکارڈنگ میں کوئی ترمیم ثابت نہیں ہوئی، ملزم کی شناخت صحیح نکلی، ڈی این اے رپورٹ سے زیادتی کی تصدیق ہوئی، آلہ قتل پر مقتولہ کا خون موجود ہے۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم نور مقدم کی موجودگی کی کوئی وضاحت نہ دے سکا، ڈیجیٹل شواہد اب بنیادی شہادت تصور کیے جاتے ہیں، اگر CCTV فوٹیج مقررہ معیار پر پوری اترے تو تصدیق کی ضرورت نہیں۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ ظاہر جعفر کی قتل میں سزائے موت برقرار ہے جب کہ زیادتی کی سزا عمر قید میں تبدیل کی جاتی ہے، مرکزی مجرم ظاہر جعفر زاکر کو اغواء کے الزام سے بری قرار دیا جاتا ہے۔عدالت عظمیٰ نے کہا کہ نور مقدم کو غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھنے پر ظاہر جعفر کی سزا برقرار ہے، شریک ملزمان محمد افتخار اور محمد جان کی سزا برقرار ہیں۔سپریم کورٹ نے شریک ملزمان سے نرمی برتتے ہوئے سزائیں کم کرتے ہوئے جتنی قید کاٹ لی اس کے بعد رہا کرنے کا حکم دیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ جسٹس علی باقر نجفی فیصلے کے حوالے سے اپنا اضافی نوٹ دیں گے۔*

*اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے، واشنگٹن کو پیشگی اطلاع دیدی گئی: امریکی میڈیا*BBC PK News America Report

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کسی بھی لمحے ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اس سلسلے میں اسرائیلی حکام نے امریکا کو پیشگی اطلاع بھی دے دی ہے۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے اندر ایک بڑے آپریشن کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ دوسری جانب امریکا کو خدشہ ہے کہ اسرائیلی حملے کی صورت میں ایران عراق میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ایرانی وزیر دفاع نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ مسلط کی گئی تو ایران بھرپور جواب دے گا، اور دشمن کو اس سے کئی گنا زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران تمام امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

*وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا*BBC PK News Islamabad Report MIAN KHUDABUX ABBASI

اسلام آباد: وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم رپورٹ کی روشنی میں اسپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی اسپیکر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر فیصلہ کریں گے۔ْ*

انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز جیکب آباد : جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا دو روزہ پر سندھ پہنچ رہے ہیں وہ ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس اور اسرائیل مردہ باد اور دفاع وطن ملین مارچ سے اہم خطاب کریں گے:علامہ راشد محمود سومروتفصیلات : BBC PK News

جیکب آباد : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور ملک کے سینئر پارلیمانی و مذہبی رہنما مولانا فضل الرحمان سندھ کے دو روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ مختلف اہم عوامی و تنظیمی سرگرمیوں میں شرکت کریں گے اس بات کا اعلان جے یو آئی سندھ کے قائد، معروف مذہبی اسکالر علامہ راشد محمود سومرو نے کیا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان 14 جون کو کراچی میں ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی ڈیجیٹل میڈیا کانفرنس میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے اور نئی میڈیا حکمت عملی، عوامی رابطہ، اور نظریاتی بیانیے کے فروغ پر روشنی ڈالیں گے۔ کانفرنس میں سندھ بھر سے جے یو آئی کے میڈیا نمائندگان، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس، اور دانشوروں کی بڑی تعداد شریک ہوگی،جبکہ 15جون کو مولانا فضل الرحمان سندھ کے تاریخی شہر حیدرآباد کے قاسم آباد میں ہونے والے "اسرائیل مردہ باد، فلسطین زندہ باد اور دفاع وطن ملین مارچ" سے بھی کلیدی خطاب کریں گے۔ اس عظیم الشان مارچ میں لاکھوں افراد کی شرکت شرکت کرینگے اس موقع پر فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا اور اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا،جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا یہ دورہ نہ صرف تنظیمی حوالے سے انتہائی اہم ہے بلکہ موجودہ ملکی و عالمی حالات کے تناظر میں ایک طاقتور عوامی پیغام کا حامل ہوگا۔جے یو آئی سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے کارکنان، علماء، مشائخ، طلبہ، وکلاء، تاجر برادری اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ بھرپور شرکت کرکے ثابت کریں کہ سندھ کے عوام تحفظ ناموسِ رسالت ﷺ، دفاع پاکستان اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔دوسرے طرف جے یو آئی سندھ نے فیصلہ کیا ہے سندہ میں بڑہتی ہوئی بدامنی اور ڈاکو راج کے خلاف 17 جولائی کو وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کے باہر بڑا دہرنا دیا جائے گا،سندہ میں بدامنی اور قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے لیے 30 جون کو سکہر میں قبائلی عمائدین اور سرداروں کا امن جرگہ بلایا جائے گا جبکہ امن کیلئے تمام اضلاع میں اے پی سیز بہی منعقد کی جائیں گی۔منقول ۔۔

انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز کروڑوں فالوورز والے دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر گرفتاری کے بعد امریکہ سے بے دخل۔کروڑوں فالوورز والے دُنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر کھابے لامے نے حکام کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد رضاکارانہ طور پر امریکہ چھوڑ دیا ہے۔.

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کھابے لامے کو ریاست نیواڈا کے مشہور شہر لاس ویگاس میں ویزے مدت ختم ہونے کے بعد قیام پر حراست میں لیا گیا تھا۔مقبول ترین ٹک ٹاکر افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہوئے تھے اور اُن کے پاس اٹلی کی شہریت بھی ہے۔امریکی امیگریشن و کسٹمز کے محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حراست میں لینے کے بعد اُن کو ڈی پورٹ کیے جانے کا حکم دیے بغیر ملک چھوڑنے کی اجازت دی گئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کھابے لامے 30 اپریل کو امریکہ آئے تھے اور اپنی ویزا شرائط کے برخلاف زیادہ مدت قیام کیا۔ایسوسی ایٹڈ پریس نے ای میل کے ذریعے کھابے لامے سے اُن کی حراست پر مؤقف لینے کے لیے رابطہ کیا مگر انہوں نے تاحال اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔کھابے لامے کی امریکہ میں حراست اور رضاکارانہ ملک بدری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیرقانونی تارکین کے خلاف بڑھتے ہوئے کریک ڈاؤن کے درمیان سامنے آئی ہے۔اس وقت امریکہ کی دو ریاستوں کیلیفورنیا اور ٹیکساس میں تارکین وطن کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن نے مقامی آبادی کو مشتعل کیا اور ہزاروں شہریوں نے حکومتی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کیا ہے۔احتجاج نے پُرتشدد مظاہروں کی شکل اختیار کی جس پر قابو پانے کے لیے اب کیلیفورنیا کے بعد ٹیکساس میں بھی نیشنل گارڈز تعینات کیے جا رہے ہیں۔امریکہ سے رضاکارانہ واپسی کی اجازت سے ایسے افراد کو فائدہ ہوتا ہے جو دوبارہ قانونی طور پر وہاں جانا چاہتے ہوں۔ اگر امریکی امیگریشن ریکارڈ پر کسی غیرملکی شہری کی ملک بدری آ جائے تو وہ دس برس تک وہاں دوبارہ نہیں جا سکتا۔25 سالہ نوجوان ٹک ٹاکر کو اُس وقت عالمگیر شہرت حاصل ہوئی جب کورونا کے وبائی مرض کے دوران وہ اپنی ویڈیوز میں ایک بھی لفظ کہے بغیر اپنا مدعا بیان کرتے۔اُن کے ٹک ٹاک پر 16 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔کھابے لامے نے 2022 میں ڈیزائنر برانڈ ہیوگو باس کے ساتھ ایک طویل مدتی معاہدے پر دستخط کیے۔ جنوری میں انہیں یونیسیف کا خیر سگالی سفیر مقرر کیا گیا۔انہوں نے پچھلے مہینے امریکہ پہنچنے کے چند دن بعد نیویارک شہر میں میٹ گالا میں شرکت کی تھی منقول۔

بدھ، 11 جون، 2025

*مردان: شہری کیجانب سے بیٹے کے اعضاء عطیہ کرنے سے 5 افراد کو نئی زندگی مل گئی*مردان میں ایک شہری نے جب حادثے میں زخمی اپنے بیٹےکے BBC PK News mardan Report

 جینے کی امید کھودی تو اسے ہمیشہ دوسروں میں زندہ رکھنے کا فیصلہ کیا اور اپنے لاڈلے بیٹے کے اعضاء عطیہ کردیے۔ ایثار اور قربانی کے اس جذبے سے 5 افراد کو نئی زندگی مل گئی۔ مردان کے علاقے رستم بازار کا رہائشی نورداد اپنے گھرکے قریب آٹاچکی چلا کر اہل خانہ کا پیٹ پالتاہے۔31 مئی کو اس کے لاڈلے بیٹے اور نویں جماعت کے طالب علم 14 سالہ جواد خان کوگاڑی نے اس وقت ٹکر مارکر شدید زخمی کردیا جب وہ اسکول جا رہا تھا۔مختلف اسپتالوں کے چکر لگانے کے بعد تمام امیدیں دم توڑگئیں اوربیٹا وینٹی لیٹر پر مصنوعی سانسیں لینے لگا، یہی وہ وقت تھا جب جواد کے باپ نے ضرورت مند مریضوں کا خیال کرتے ہوئے بیٹے کے اعضا ء عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا اور تمام تر قانونی کارروائی مکمل کر لینے کے بعد بیٹےکی دونوں آنکھیں، جگر اور گردے عطیہ کردیے، جس سے 5 اجنبی انسانوں کو نئی زندگی مل گئی۔7 جون کو جواد کی تدفین کردی گئی ہے، جواد کے دیگر گھر والے بھی اعضاء عطیہ کیے جانے پر مطمئن ہیں۔جواد کے دادا کا کہنا ہےکہ ان کا پوتا تو روڈ حادثے میں چل بسا لیکن رستم میں بائی پاس روڈ بنایا جائے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔محلہ دار اورپڑوسی بھی جواد کے اہل خانہ کے اس فیصلے پرفخر محسوس کر رہے ہیں۔

کیا آپ اس ایمان دار خاتون اے ڈی سی کو بھی ری ایکٹ کرکے شاباشی نہیں دیں گے

مظفرگڑھ: خاتون اے ڈی سی کے بھیس بدل کربی آئی ایس پی مراکز پر چھاپے، 3000 تک کی ناجائز کٹوتیوں کا انکشاف*مظفر گڑھ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انعم حفیظ کے بھیس بدل کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے سینٹرز پر چھاپوں میں خواتین کی امدادی رقوم میں سے 2 سے 3 ہزار روپے کی ناجائز کٹوتیاں سامنے آگئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انعم حفیظ کے بھیس بدل کر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹرز پر چھاپے جاری ہیں۔گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایک بار پھر برقعہ پہن کر بی آئی ایس پی کے شاہ جمال سینٹر پہنچ گئیں جہاں ان کی موجودگی کا علم ہونے پر ڈیوائس آپریٹرز اور ایجنٹ تو فرار ہوگئے تاہم شکایت پر بی آئی ایس پی سینٹر حکام نے تین افسران کو معطل کردیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے سینٹرز پر چھاپوں کے دوران مستحق خواتین کی رقوم سے 2 سے 3 ہزارکی ناجائز کٹوتیاں سامنے آئیں۔پولیس کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اب تک 38 ڈیوائس آپریٹرز اور ایجنٹ کے خلاف مقدمات درج کیے جاچکے ہیں جبکہ 150 ڈیوائسز بھی بند کرادی گئی ہیں۔*

*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*

سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...