Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعہ، 13 جون، 2025
*گورنر خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس بلانے کیلئے سمری پر دستخط کرنے سے انکار*BBC PK News Peshawar Report
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بجٹ اجلاس بلانےکیلئے سمری پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بجٹ اجلاس بلانے کیلئے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی بھیجی گئی سمری واپس نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے گورنرخیبرپختونخوا نے کہا کہ بجٹ کیلئے اسمبلی کا اجلاس بلانےکی سمری ملی ہے اور سمری کو دیکھ رہا ہوں۔
*جب موت مقدر میں لکھی ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی*BBC PK News
کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کے منہ میں شہد کی مکھی گھس گئی، دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے*بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور برطانیہ میں دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال کرگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے کپور برطانیہ میں پولو میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے اچانک گرپڑے جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔بھارتی میڈیا ذرائع کابتانا ہے کہ دوران میچ سنجے کے منہ میں شہد کی مکھی گھس گئی تھی جس کے بعد انہیں الرجی ہوئی اور دل کا دورہ پڑا اور وہ کچھ ہی دیر بعد انتقال کرگئے۔سنجے کی آخری ٹوئٹ انتقال سے چند گھنٹے قبل سنجے کپور کی جانب سے ائیر انڈیا حادثے کے متاثرین سے تعزیت کیلئے ٹوئٹ کی گئی تھی۔کرشمہ اور سنجے کی شادی اور طلاقواضح رہے کہ کرشمہ کپور نے 2004 میں سنجے کپور سے شادی کی تھی، سنجے کی کرشمہ سے یہ دوسری شادی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں۔ اس جوڑے نے 2016 میں علیحدگی اختیار کی تھی جس کے بعد کرشمہ نے طویل قانونی جنگ کے بعد بچوں کو حاصل کرلیا اور اب وہ والدہ کے ساتھ ممبئی میں قیام پذیر ہیں۔ کرشمہ سے طلاق کے ایک سال بعد سنجے نے پریا سچدیو نامی ماڈل سے تیسری شادی کی تھی۔
*ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کیلئے اقدامات، کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم*BBC PK News Islamabad Report
پاکستان نے اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات شروع کردیے۔ نائب وزیراعظم اسحا ق ڈار کے مطابق ایران میں موجودپاکستانی زائرین کی حفاظت کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور زائرین کی مدد کے لیے وزارت خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ زائرین کی مددکے لیےکرائسز مینجمنٹ یونٹ 24 گھنٹے فعال رہےگا۔نائب وزیراعظم نے تہران میں پاکستان سفارتخانےکو بھی کمیونٹی اور زائرین کوسہولیات دینےکی ہدایت جاری کی اور بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارتخانے سے 00982166941388 پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔
انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف & ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر عمرکوٹ ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز ضلع پولیس عمرکوٹ تاریخ: 12 جون 2025🖊 پریس ریلیزایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور ممنوعہ اشیاء کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، سی آئی اے عمرکوٹ اور تھانہ BBC PK News Umer Kot Om Prakash Hira Lal Report
عمرکوٹ سٹی پولیس کی کامیاب کارروائیاں۔ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد کی خصوصی ہدایات پر ضلع میں جاری کریک ڈاؤن کے تحت پولیس نے متعدد کارروائیاں عمل میں لا کر اہم گرفتاریاں کیں اور قابلِ اعتراض و ممنوعہ اشیاء برآمد کیں۔🔹 تھانہ عمرکوٹ سٹی (CIA) کی کارروائی:تاریخ: 12-06-2025📁 جرم نمبر: 106/2025🔸 دفعات: 4، 5، 8 سندھ ممنوعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ 2019پولیس نے ملزم راشد ولد اللہ ڈنو قوم چاچڑ، سکنہ پانڈھی چاچڑ، تعلقہ عمرکوٹ کو گرفتار کیا۔📌 برآمدگی: 5500 پوری سفینہ🔹 تھانہ عمرکوٹ سٹی کی دوسری کارروائی: تاریخ: 12-06-2025📁 جرم نمبر: 107/2025🔸 دفعات: 6/9-3(b) CNS ترمیمی ایکٹ 2025پولیس نے ملزم دانش ولد ایوب قوم قائم خانی، سکنہ مومل مَاری عمرکوٹ کو گرفتار کیا۔📌 برآمدگی: 500 گرام چرس🔹 تھانہ غلام نبی شاہ کی کارروائی (اشتھاري ملزم گرفتار): تاریخ: 12-06-2025📁 جرم نمبر: 35/2024🔸 دفعات: 457، 380، 381-A، 34 پي پي سي پولیس نے اشتہاری ملزم لونگ ولد یوسف قوم ملاح، سکنہ غلام نبی شاہ کو گرفتار کیا۔ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کی جانب سے تمام تھانوں، سی آئی اے اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جرائم پیشہ، منشیات فروش، گٹکا و مین پوری فروش اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھیں تاکہ ضلع میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔🖋 ترجمان عمرکوٹ پولیس
جمعرات، 12 جون، 2025
*اس را_ئیلی حملوں میں ایران کے کونسے سائنسدان جاں بحق ہوئے؟ نام سامنے آگئے*ایرانی سرکاری میڈیا نے اس را_ئیلی حملوں میں 6 جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی تصدیق کردی ۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی جوہری تنصیات پر ہونے والے اس را_ئیلی حملوں میں 6 سائنسدان جاں بحق ہوئے۔رپورٹ کے مطابق اس را_ئیلی حملے میں جوہری سائنس دان احمد رضا ذوالفقاری، آزاد یونیورسٹی کے سربراہ اور جوہری سائنس دان محمد مہدی تہرانچی بھی جاں بحق ہوئے۔اس را_ئیلی حملوں میں جوہری ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر فریدون عباسی اور عبدالحمید منوچہر بھی جاں بحق ہوئے۔اس کے علاوہ اس را_ئیلی جاں بحق سائنسدانوں میں سید امیرحسین فقیہی اور مطّلبیزادہ بھی شامل ہیں۔*BBC PK News
*اس را_ئیل کا ایران پر حملہ، ایران، اردن اور عراق سمیت متعدد ممالک نے فضائی حدود بند کردیں*
*اس را_ئیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد ایران، عراق اور اردن سمیت متعدد ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔*
اس را_ئیل کی قومی ایئرلائن ’ایل آل‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اس را_ئیل سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں تاحکمِ ثانی معطل کردی ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا اور پائلٹس کے لیے جاری نوٹسز کے مطابق، ایران کی فضائی حدود بھی تاحکمِ ثانی بند کردی گئی ہیں۔
*اسرا_ئیلی جارحیت پر ایران کا جوابی حملہ، 100 سے زائد ڈرونز داغ دیئے*BBC PK News
*اسرا_ئیل نے ایران کے خلاف فضائی حملے کیے تھے جن میں جوہری تنصیبات اور دیگر درجنوں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا*مقبوضہ بیت المقدس: اسرا_ئیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرا_ئیلی حملوں کیخلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران نے اسرا_ئیل کے اوپر 100 ڈرونز سے حملہ کیا ہے جنھیں ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔اسرا_ئیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرن نے کہا ہے کہ ایران نے 100 یو اے ویز اسرا_ئیل کی طرف روانہ کیے جنھیں ناکارہ بنا دیا گیا۔بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرن نے مزید کہا کہ گزشتہ رات کے حملوں میں ایرانی فوج کے چیف آف سٹاف، پاسدارن انقلاب کے کمانڈر اور ایران کی ایمرجنسی کمانڈ کے سربراہ مارے گئے ہیں۔ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ ہے۔*
*ایران پر اس رائہلی حملہ، اصل میں ہوا کیا ہے؟**سینئر صحافی عامر خاکوانی کا تجزیہ*BBC PK News
اس رائہل نے ایران پر حملہ کر دیاہے۔ ٹاپ ملٹری قیادت،نیوکلئیر سائنس دانوں، میزائل کے اڈوں اور کم از کم ایک نیوکلئیر پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ کئی اہم ایرانی جنرل، دو ٹاپ نیوکلئیر سائنس دان جاں بحق۔۔۔ اس را_ ئیل کا دعوی ہے کہ ایرانی فوج کے سربراہ چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری مارے گئے، تاہم بعض ایرانی ذرائع اس کی تردید کر رہے ہیں۔ البتہ پاس دار ان اسلام کے چیف جنرل سلامی کی شہادت کنفرم ہو گئی ہے۔ جنرل غلام علی رشید اور نیوکلئیر سائنس دانوں ڈاکٹر تہرانچی اور فریدون عباسی کی شہادت کی بھی تصدیق کر دی ہے۔۔۔۔ایرانی پاسدا ران اسلام کے ہیڈ کوارٹر پر سٹرائیک کی گئی۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ایرانی میزائل اڈے بھی نشانہ بنائے گئے، خاص کر ان کا باہری راستہ تاکہ میزائل نکالے جانے میں تاخیر ہو۔ ایک ایرانی جوہری تنصیبات نطنز پر بھی حملہ ہوا ہے، حملہ آوروں کا دعوی ہے کہ ری ایکٹر تباہ ہوگیا، ایرانی تردید کر رہے ہیں۔ایران نے اپنے دفاعی نظام کو الرٹ کیا ہوا تھا، اس کے باوجود یہ میزائل حملے سات سے زیادہ جگہوں پر ہوئے، سو سے زیادہ سٹرائیکس کا دعوی کیا جا رہا۔ اس کا یہ مطلب ہوا کہ ایرانی اینٹی ڈیفنس میزائل سسٹم ان میزائل حملوں کو نہیں روک سکا۔ اس ر آئل نے دانستہ پہلے مرحلے پر ٹاپ ایرانی ملٹری لیڈرشپ کو نشانہ بنایا تاکہ ایرانیوں کو بے بسی کا احساس ہو۔ یقینی طور پر ایران کے اندر موجود مخبروں اور خفیہ اطلاعات کے بغیر ایسے ہائی پروفائل ٹارگٹس نشانہ نہیں بن سکتے۔ ایران نے نئے افسروں کو زمہ داری سونپ دی ہے۔ جواب کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی رہبر کا بیان دبنگ اور مضبوط ہے کہ ہم شدید بدلہ لیں گے اور ہم امر یکہ کو بھی اس میں شامل سمجھتے ہیں۔ امریکہ نے آفیشل سطح پر اس کی واضح تردید کی ہے کہ ہمارا اس میں کوئی ہاتھ نہیں۔اطلاعات ہیں کہ شائد صدر ٹرمپ اس موقعہ پر یہ کارروائی نہیں چاہتے تھے، تاہم امریکہ چونکہ اس ر اہیل کے ساتھ کھڑا ہے تو وہ شریک ہی سمجھا جائے گا ۔ امریکہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ایرانی حملوں کو روکیں گے۔ ویسے مڈل ایسٹ میں امریکی ملٹری بیسز سے امریکی طیارے نکل گئے ہیں، ہر طرف ہائی الرٹ چل رہا ہے۔ ایرانی شدید جوابی حملے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ ایران کس قدر وسیع پیمانے پر اٹیک کرے گا اور وہ کتنا کارگر ثابت ہوگا؟ ایران کے حامی یہ امید بھی لگائے بیٹھے ہیں کہ ایران فوری طور پر ایٹمی تجربہ کر ڈالے گا۔ اس کے لئے مگر ضروری ہے کہ ایران نے مطلوبہ اہلیت حاصل کر لی ہو۔ اس کا بھی اندازہ ہو جائے گا۔ ویسے مجھے خدشہ ہے کہ ایرا ن پر ابھی مزید حملے ہوں گے، یہ پہلا فیز تھا، یہ حملے ایر ان کی عسکری قوت ختم نہیں کر سکتے تو سفاک اور در ند ہ صفت د شمن بار بار حملے کرے گا۔ لگتا ہے مشرق وسطی میں نئی آگ بھڑکنے والی ہے۔اللہ خیر کرے۔ اللہ پاک ایران کے لئے عافیت کا معاملہ رکھے، مزید نقصان نہ ہو اور اسے سرخروئی دے آمین۔ ویسے ہمارے کچھ بدبخت اور تعصب کی زہریلی دلدل میں دھنسے لوگ جو مسلسل پروپیگنڈہ کر رہے تھے کہ ایران پر کبھی حملہ نہیں ہو گا اور یہ محض نورا کشتی ہے، امید ہے کہ ان کے پتھر دلوں پر ایرانی شہادتوں اور نقصان کاکچھ اثر پڑے گا اور وہ اپنے بکواس تجزیوں سے رجوع کریں گے۔(عامر خاکوانی ،تیرہ جون )
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*
سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...