پیر، 16 جون، 2025

انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف & ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر عمرکوٹ عمرکوٹ : ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں اور ممنوعہ اشیاء کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کریک ڈاؤن، BBC PK News Umer Kot Om Prakash Hira Lal Report

ضلع کے مختلف تھانوں کی کامیاب کارروائیاں۔ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد کی خصوصی ہدایات پر ضلع میں جاری کریک ڈاؤن کے تحت پولیس نے متعدد کارروائیاں عمل میں لا کر اہم گرفتاریاں کیں اور قابلِ اعتراض و ممنوعہ اشیاء برآمد کیں۔--- تھانہ عمرکوٹ سٹی کی کارروائی جرم نمبر: 110/2025 دفعات: 4، 5، 8 سندھ ممنوعہ گٹکا و مین پوری ایکٹ 2019پولیس نے ملزم رضا حسین ولد عبدالحکیم قوم منگڻھار، سکنہ وارڈ نمبر 311 عمرکوٹ کو گرفتار کیا۔ برآمدگی: 1100 عدد سفینہ پوری--- سی آئی اے عمرکوٹ پولیس کی کارروائی جرم نمبر: 70/2025 دفعات: 506(2)، 440، 147، 149 پی پی سیپولیس نے مقدمہ میں روپوش جوابدار صدام ولد نبی بخش عرف بچل قوم کھوسو، سکنہ کھوسا پاڑو عمرکوٹ کو گرفتار کرلیا۔--- تھانہ کنری کی کارروائی جرم نمبر: 100/2025 دفعات: 9(1) 3b سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ 2024 مقامِ واردات: بستان بائی پاس، پولیس نے ملزم محمد سالار ولد محمد سومار قوم خاصخیلی، سکنہ بستان تعلقہ کنری کو گرفتار کیا۔ برآمدگی: 600 گرام چرس--- تھانہ تعلقہ عمرکوٹ کی کارروائی جرم نمبر: 11/2025 دفعات: 398، 401 پی پی سیپولیس نے مقدمہ میں روپوش جوابدار اصغر ولد محمد ابراہیم قوم مہر، سکنہ محمد شریف مہر، تعلقہ عمرکوٹ کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کی جانب سے تمام تھانوں، سی آئی اے اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ جرائم پیشہ، منشیات فروش، گٹکا و مین پوری فروش اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھیں تاکہ ضلع میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔

اتوار، 15 جون، 2025

*🔴ایر_ان نے دارالحکومت تہران پر حملے کے جواب میں اس را_ئیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیے۔*BBC PK News Iran Report

🔵ایر_ان کی جانب سے میزائل فائر کرنے پر شمالی اور وسطی اس را_ئیل میں سائرن بج اٹھے۔ اس را_ئیلی فوج نے شہریوں کو شیلٹرز میں جانے کی ہدایت کردی ہے۔**🟣اس را_ئیلی فوج کے مطابق اس را_ئیلی فضائی دفاعی نظام جدید ترین ایر_انی میزائل روکنے کیلئے کام کر رہا ہے۔**☑️ اس را_ئیلی حکومت نے 30 جون تک ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ بڑھا دیا ہے۔**🔴دوسری جانب کچھ دیر قبل اس را_ئیل نے ایر_ان کے دارالحکومت تہران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔**🟣اس را_ئیلی فوج کے مطابق 50 جہازوں کے ذریعے 170 ایر_انی ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ تہران میں پاسداران_انقلاب اور ایر_انی دفاعی نظام سے منسلک اہداف کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔**🔵عرب میڈیا کے مطابق تہران کے وسطی علاقے میں ایر_انی پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی جبکہ تہران کی شاہراہ طالقانی اور ولی عصر میدان کے قریب علاقوں میں دھماکے ہوئے۔**🟣عرب میڈیا کا مزید بتانا ہے کہ تہران میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر اس را_ئیلی ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔**🔴تہران پر اس را_ئیلی حملوں کے بعد ایر_انی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اس را_ئیل کے حملے جاری رہے تو جوابی کارروائی انتہائی طاقتور اور فیصلہ کن ہوگی۔*

*ترک تجزیہ نگار، میتے یارار:**‏▪️ ہم کہہ سکتے ہیں BBC PK News Turkey Report

اسرائیل نے ایران کو بہت نقصان پہنچایا ہے، فوجی قیادت اور سائنسدانوں کو مٹا دیا ہے لیکن اسرائیل اپنے اصل اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور ایسے نظر آ رہا ہے کہ نہ تو ایران کے ایٹمی منصوبے کو تباہ کر سکے گا اور نہ ہی اس کی میزائل صلاحیتوں کو۔**‏▪️ اگلا ہدف پاکستان ہو سکتا ہے، اس سوچ نے پاکستان کو ایران کی پشت پر کھڑا کر دیا ہے اور پاکستان نے مضبوط پیغام دیا ہے۔ حالانکہ ایران کے اسرائیل کے بھائی بھارت سے تعلقات بہت زیادہ مضبوط تھے۔ حتی کہ ہندوستان اور پاکستان کی جنگ کے دوران دہلی میں دونوں ممالک معاہدوں پر دستخط کر رہے تھے۔**‏▪️ اسرائیل ایران کو کمزور کر سکتا ہے لیکن ایران قائم رہے گا اور اس کا ایٹمی پروگرام بھی جاری رہے گا، ممکن ہے اس جنگ کے چند ماہ بعد ایران ایٹمی دھماکے کر دے، کیونکہ وہ اس حد تک یورینیم افزدوگی کر چکا ہے جس سے ایٹمی ہتھیار بنا سکے۔*

*ایران اور عراق میں ہزاروں پاکستانی پھنس گئے*تہران: BBC PK News Iran Report

ایران اور عراق میں ہزاروں پاکستانی مذہبی سیاح و دیگر افراد پھنس گئے ہیں۔ پاکستانی مسافر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانےکا واحد ایمرجنسی نمبر بند ہے، عراق میں بھی پاکستانی سفارت خانے کے ایمرجنسی نمبرزکوئی نہیں اٹھا رہا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہےکہ ایران میں پاکستانی سفیر چھٹیوں پر پاکستان میں ہیں جب کہ جنگی صورتحال میں بغداد میں پاکستانی سفارت خانےکا کام معمول پر ہے تاہم بغداد میں پاکستانی سفارت خانہ آج مذہبی چھٹی کے سبب بند ہے۔دوسری جانب جنگی صورتحال کے باعث پاکستان سے ایران کے لیے سفر بندکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کی سلامتی کے سبب آج سے پابندی کا نفاذ کردیا گیا ہے، زمینی راستوں سے بھی ایران کے سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہےکہ صورتحال بہتر ہوتے ہی پاکستان سے ایران کا سفر کھول دیا جائےگا، پاک ایران سرحد پر پاکستانی سرحدی حکام کو ہدایت پہنچا دی گئی ہے۔

ہفتہ، 14 جون، 2025

*🔴بھارتی طیارہ حادثہ؛ 270 جلی ہوئی لاشوں کی ڈی این اے کے ذریعے شناخت جاری*BBC PK News India Report

بھارتی شہر احمد آباد میں لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کے تباہ ہونے کے بعد اب تک جائے وقوعہ سے کم از کم 270 لاشیں نکالی جا چکی ہیں.بھارتی میڈیا کے مطابق زیادہ تر لاشیں بری طرح جلی ہوئی اور ناقابل شناخت ہیں۔ جن کا ڈی این اے کرایا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ جمعرات کے روز پیش آنے والا یہ حادثہ بھارت کا گزشتہ تین دہائیوں کا سب سے ہولناک فضائی حادثہ ہے۔ طیارے میں 242 مسافر تھے۔ایئر انڈیا کا یہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ پرواز بھرنے کے ایک منٹ بعد ہی رہائشی علاقے میں میڈیکل طلبا کے ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔حادثے کے وقت طیارے میں سوا لاکھ لیٹر ایندھن موجود تھا جس کی وجہ سے گرتے ہی طیارے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی تھی۔حادثے میں طیارے کے تمام مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت سمیت ہاسٹل میں موجود دو درجن طلبا زمین پر موجود شہری بھی ہلاک ہوگئے تھے۔مسافروں میں سے صرف ایک شخص 40 سالہ ویشواش کمار رمیش معجزانہ طور پر زندہ بچا جو اس وقت احمد آباد کے سول اسپتال میں زیرِعلاج ہے۔

انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف عمرکوٹ عمرکوٹ: سیشن کورٹ عمرکوٹ کی عدالت کے حکم پر مبینہ طور پر زمینداروں کی نجی جیل میں قید 61 خواتین بچوں سمیت ہاریوں کو پولیس نے بازیاب کروالیا ہے ۔ BBC PK News Umer Kot Om Prakash Report

تفصیلات:عمرکوٹ : عمرکوٹ سیشن جج کی عدالت نے آسن کوہلی ,راشی کوہلی ,اور ساجن کوہلی کے الگ الگ درخواستوں پر پولیس کو کاروائی حکم دیا تھا عدالت میں داخل درخواست میں کہا گیا زمیندار ہم سے بیگار لیتا ہے کام کا معاوضہ ادا نہیں کرتا پیسے مانگنے پر تشدد کرکے قید کردیتا ہے تحصیل پتھورو پولیس نے زمیندار وکرم مہشوری کی زرعی زمین سے مبینہ طور پر قید خواتین اور بچوں سمیت 9 ہاری بازیاب کرلئے ہیں تحصیل عمرکوٹ کی پولیس نے زمیندار سہراب مری اور زمیندار مشتاق دل کی زرعی زمین پر چھاپہ مار کر مبینہ طور پر قید خواتین اور بچوں سمیت 52 ہاری بازیاب کرالئے ہیں تحصیل پتھورو اور تحصیل عمرکوٹ پولیس نے بازیاب شدہ ہاریوں کو سیشن جج کی عدالت میں پیش کردیا ہے سیشن جج کی عدالت نے بازیاب شدہ ہاریوں کا موقف سننے کے بعد آزاد زندگی گزارنے کی اجازت دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے

*🔴 وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، اسر.ائیلی جارحیت کیخلاف ایران کی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار*. BBC PK News Islamabad Report MIAN KHUDABUX ABBASI

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اسر-ائیل کی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان،اسر-ائیل کی بلا اشتعال اور بلاجواز جارحیت پر،حکومت ایران اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی میں کھڑا ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف اسر-ائیلی حملوں کی شدید مذمت کی اور اسے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے

*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*

سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...