بدھ، 18 جون، 2025

انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف & ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر عمرکوٹ بی بی سی پاکستان نیوز عمرکوٹ: ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد (PSP) کی خصوصی ہدایات پر محرم الحرام 1447ھ کے پُرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضلع عمرکوٹ میں سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، BBC PK News Umer kot you Om parksh Hira Lal Report

جس میں ضلع بھر کے اہلِ تشیع علماء، متولیان، امام بارگاہوں کے منتظمین، اور پولیس افسران نے شرکت کی۔--- اجلاس کی صدارتاجلاس کی صدارت ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد نے کی، جس میں انہوں نے محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی مجالسِ عزا، جلوسوں، اور دیگر مذہبی سرگرمیوں کے حوالے سے سیکیورٹی پلان، بین المذاہب ہم آہنگی، اور ضابطہ اخلاق پر تفصیلی بات چیت کی۔🔸 سیکیورٹی انتظاماتایس ایس پی عمرکوٹ نے کہا کہ:ضلع بھر کے تمام جلوسوں کے روٹس کی مکمل نگرانی کی جائے گی۔حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔اور ضلع بھر موبائل پیٹرولنگ ٹیمیں فعال رہیں گی۔وال چاکنگ، نفرت انگیز مواد، اور سوشل میڈیا پر شرانگیز پوسٹس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے رینجرز اور دیگر اداروں سے بھی رابطہ رکھا جائے گا۔🔸 اہلِ تشیع رہنماؤں کا تعاوناجلاس میں شریک تمام متولیان، ذاکرین اور عزاداران نے پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔🔸 دیگر اقداماتتمام جلوسوں کے منتظمین کو ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کی تاکید کی گئی۔جلوس کے مقررہ اوقات کی پابندی اور اجازت ناموں کے بغیر کسی سرگرمی سے اجتناب کی اپیل کی گئی۔---ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کی جانب سے تمام تھانوں، سی آئی اے، اور سیکیورٹی اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ محرم الحرام کے دوران سخت الرٹ رہیں اور ضلع بھر میں امن و امان کی فضا کو ہر حال میں برقرار رکھیں۔ ضلعی پولیس ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ تمام مکاتبِ فکر کو اپنے مذہبی فرائض آزادانہ اور محفوظ ماحول میں ادا کرنے کا موقع ملے۔

منگل، 17 جون، 2025

ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر عمرکوٹ بی بی سی پاکستان نیوز حیسکو سب ڈویژن کی جانب سے ایکسئین امتیاز علی میمن , BBC PK News Umer Kot Hira Lal Report

ایس ڈی او فاروق احمد خان کی سربراہی میں سندھ رینجرز اور پولیس کے تعاون سے بجلی چوروں اور بقایاجات کی وصولی کے لئے گرینڈ آپریشن کا سلسلہ تیز تر کر دیا گیا اس سلسلے میں عمرکوٹ کے مختلف گاؤں گوٹھوں میں بجلی چوروں اور بقایاجات کی وصولی کے آپریشن کیا گیا آپریشن میں بقایاجات ادا نہ کرنے پر 15 گاؤں کی بجلی منقطع کردی بقایاجات ادا کرنے کے بعد بجلی بحال کی جائے گی ایکسئین حیسکو عمرکوٹ بجلی صارفین سے اپیل ہے کہ بجلی چوروں کا قلع قمع کرنے کے لئے حیسکو احکام سے تعاون کریں اور اپنے بقایاجات بروقت ادا کریں تاکہ عمرکوٹ کو فری لوڈشیڈنگ قرار دلوایا جائے ۔۔ایس ڈی او فاروق احمد خان

*🔴مجھ میں اور شہباز میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں: نواز شریف*BBC PK News London Report

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہےکہ مجھ میں اور شہباز میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں۔لندن میں اپنے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ حکومت اندرونی اورعالمی سطح پربہترین کام کررہی ہے اور ایران کے معاملے پرحکومت کا موقف حق پرمبنی ہے، ایران کے خلاف جارحیت ہورہی ہے، ایران سے ہمارا مذہبی، ہمسائیگی اور ثقافتی تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کیا، ہماری فوجی صلاحیت دفاع کےلیے ہے۔ان کا کہنا تھاکہ مجھ میں اور شہبازشریف میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہوفرق نہیں پڑتا ہم ایک ہیں۔نوازشریف نے مزید کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کے اوورسیزکارکن ہمارا اثاثہ ہیں، موجودہ حالات میں سب کومل کرکام کرنا چاہیے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے کل پاکستان واپس روانہ ہوں گے۔

*مریم نواز طبیعت کی خرابی پر علاج کرانے میو اسپتال پہنچ گئیں*BBC PK News Lahore Report M Azam Khan

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کندھے کی تکلیف کی وجہ سے میو اسپتال پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے عام مریضوں کی طرح اپنی پرچی اسپتال کے کاؤنٹر سے خود بنوائی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کو کندھے میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں انکی ایم آر آئی کی گئی، وزیراعلیٰ نے کسی مہنگے پرائیویٹ اسپتال کی بجائے میو اسپتال جانے پر ہی اصرار کیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھیں۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز کا معائنہ کرکے ادویات تجویز کیں جس کے بعد وہ واپس روانہ ہوگئیں۔

*🔴کراچی میں قیامت خیز گرمی ، محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 46 ڈگری تک جا پہنچا*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report

کراچی : شہر قائد میں شدید حبس کی کیفیت برقرار ہے اور :دن بارہ بجے سے پہلے ہی محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 46 ڈگری تک جا پہنچا۔تفصیلات کے مطابق کراچی شدید حبس اور گرم موسم کی لپیٹ میں ہے، دن بارہ بجے سے پہلے ہی درجہ حرارت 39 ڈگری پر پہنچ گیا جبکہ شدت 46 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات نے شہرکے مضافات میں بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر ،گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوامیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پربارش کاامکان ہے۔

عیدِ غدیر پر اتحادِ امت کا درس، خاصخیلی چوک عمرکوٹ پر علامہ شاہد عباس شمسی کا ولولہ انگیز خطابھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر بی بی سی پاک نیوز عمرکوٹ : BBC PK News Umer Kot Hira Lal Report

عمرکوٹ میں عیدِ غدیر کے پُر وقار اور روح پرور جشن کا شاندار انعقاد عمرکوٹ کے معروف مقام خاصخیلی چوک پر کیا گیا، جہاں ہزاروں کی تعداد میں مومنین و محبان اہلِ بیت اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ یہ عظیم الشان جشن نوجوان خاصخیلی اتحاد اور رحیمدانی برادرز کے زیر اہتمام منعقد ہوا، جس میں اسد علی بھرگڑی، عادل حسین رحیمدانی، فقیر گلن خاصخیلی، امیر بخش رحیمدانی، ملیر خان خاصخیلی، مولائی سیف اللہ خاصخیلی اور دیگر نے بھرپور کردار ادا کیا۔جشن کے مرکزی خطیب علامہ شاہد عباس شمسی (آف ملتان) نے اپنے ولولہ انگیز خطاب میں کہا کہ چودہ سو سال قبل ہمارے آقا ﷺ نے اعلان کیا تھا جس کا میں مولا ہوں، اس کا علی مولا ہے۔ یہ صرف تاریخی جملہ نہیں بلکہ عشق و عبادت کا درس ہے۔ آج دنیا میں مظلوم مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے، خاص طور پر فلسطینی مسلمانوں کا قتلِ عام اس کی زندہ مثال ہے۔ اسرائیل ایک دہشتگرد ریاست ہے، جو معصوم بچوں سمیت نہتے فلسطینیوں پر ظلم ڈھا رہا ہے، اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ امتِ مسلمہ کو چاہیئے کہ متحد ہوکر، ظالم قوتوں کے خلاف صف آرا ہو جائیں یہ ایران اور اسرائیل کی جنگ نہیں بلکہ کفر اور اسلام کی جنگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس وقت نبی کریم ﷺ نے حضرت علیؓ کا ہاتھ تھام کر ولایت کا اعلان فرمایا، سب سے پہلے حضرت عمرؓ نے حضرت علیؓ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا اے علی آپ کو مبارک ہو، آج سے آپ ہمارے بھی مولا ہیں۔ یہ اتحاد، یہ بھائی چارہ ہی اسلام کا اصل چہرہ ہے۔ اس موقع پر معروف قصیدہ خواں علامہ ارشاد عرفانی اور اقبال فقیر نے قصائد پڑھ کر اور خطاب کرکے روح پرور ماحول پیدا کر دیا۔ معروف صحافی اور سماجی رہنما رسول بخش رحیمدانی نے مہمانِ خصوصی علامہ شاہد شمسی کو سندھی ثقافت اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ اسی طرح ملیر خان خاصخیلی نے علامہ ارشاد عرفانی کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ اسد اللہ خان بھرگڑی کی جانب سے عیدِ غدیر کا خصوصی وزنی کیک تیار کروایا گیا، جسے علامہ شاہد شمسی، ارشاد عرفانی، رسول بخش رحیمدانی، اسد بھرگڑی اور دیگر معزز شخصیات نے مشترکہ طور پر کاٹا۔ اختتامی دعا میں فلسطین اور ایران کی فتح، پاکستان کی سلامتی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔ آخر میں شرکاء میں نذر و نیاز تقسیم کی گئی، اور جشن کے اس بابرکت موقع پر سول سوسائٹی، شہری، نوجوان و بزرگوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔

*🔴اسلام آباد: اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ کا مبینہ قاتل گرفتار*BBC PK News Islamabad Report MIAN KHUDABUX ABBASI

اسلام آباد پولیس نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان کے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔یہ واقعہ رواں سال اپریل کے مہینے میں پیش آیا تھا جب ایمان نجی ہاسٹل میں اپنی سہیلیوں کے ساتھ مقیم تھی ۔پولیس کے مطابق اسلام آباد کی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں جھنگ سے تعلق رکھنے والاملزم واردات کی نیت سے فیروز ہاسٹل میں داخل ہوا تو وہاں موجودلڑکیوں نے شورمچادیا جس پر ملزم نے انہیں خاموش رہنےکا کہا تاہم لڑکیوں نے مزاحمت کی تواس نےفائرنگ کردی۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کی ایک گولی 22 سالہ ایما ن کولگی تھی اوروہ موقع پردم توڑ گئی جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا اورواردات کےبعدروپوش رہا تاہم اب پولیس نے جدیدٹیکنالوجی کی مددسےملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔ڈی آئی جی اسلام آبادجواد طارق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’ ملزم فیروز جھنگ کا رہائشی ہے جس نے ہاسٹل میں زبردستی گھس کر واردات کی تھی، ملزم اس سے پہلے بھی ریپ اور موٹر سائیکل چوری کے کیسز میں چالان یافتہ ہے، ہم اس کیس کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں آگے لے جا رہے ہیں، طالبہ ایمان کو انصاف دلانے کے لیے کیس کا چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا‘۔

*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*

سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...