Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 28 جون، 2025
ملتان شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا کر پشن اسکینڈل بے نقاب اپنی چھت پروگرام کے تحت مزدوروں کے لیے بنائی جانے والی لیبر کالونی میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف لیںر کالونی کی الا ٹمنٹ کو 6 سال کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود سینکروں الاٹیز اپنی چھت سے محروم ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ورکرز ویلفیر بورڈ کے آفسران بالا نے فلیٹ الاٹیز کے حوالے کرنے کی بجائے کرایہ پر دے رکھے ہیں BBC PK News Multan Hamida Qadri Report
تفصیلات کے مطابق حکومتی پا لیسی اپنی چھت سب کیلئے پروگرام کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں مزدوروں کیلئے لیبر کا لونی تعمیر کی گئی جس کی الاٹمنٹ 2019ء میں کی گئی اس الاٹمنٹ کے دوران محکمہ ورکرز ویلفیر بورڈ نے حکومتی پالیسی کو نظر انداز کرتے ہوئے بیلٹنگ پروگرام میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جو کہ اس پروگرام میں شامل ہونے کے اہل ہی نہیں تھے جن کو نہ صرف قرعہ اندازی میں شامل کیا گیا بلکہ بلکہ ان کو من پسند فلیٹس سے بھی نوازا گیا ایسے لوگوں کو قرعہ اندازی میں شامل کر کے مزدوروں کی کھلی حق تلفی کی گئی محکمہ ورکرز ویلفیر بورڈ نے تاحال قرعہ اندازی کا ڈیٹا کا حال آن لائن نہیں کیا جو کہ محکمہ کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہیں اپنے مقصد کو کامیاب بنانے کیلئے محکمہ نے قبضہ مافیاء اور کچھ شر پسند عناصر کا سہارا بھی لے رکھا ہے اس ضمن میں متاثرین نے صحافی نمائندگان کو بنایا کہ وہ سرکاری دفاتر کے چکرلگا لگا کر تھک چکے ہیں لیکن آج تک ہماری کہیں شنوائی نہیں ہوئی ہمارے فلیٹس کا قبضہ دینے کیلئے محکمہ کی طرف سے بھاری رقم کا مطالعہ کیا جاتا ہے جو کہ ہم غریب لوگ ادا نہیں کر سکتے ذرائع سے بھی معلوم ہوا ہے کہ محکمہ ویلفیئر ورکرز بورڈ کی اس مبینہ کرپشن پر سپیشل برانچ نے بھی ایک رپورٹ تیار کی ہے جس کو محکمہ کے اعلیٰ آفیسران نے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے رکوا دیا ہے لبر کالونی ملتان کے متاثرین نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس واقع کا فی الفور نوٹس لیں اور ان قابض لوگوں سے لیبر کالونی کے مزدور لیبر ورکرز کو ان کا حق دلوانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں
راٹی نندلالڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر مٹھیڈیلی بی بی سی پاک نیوزمٹھی: تھرپارکر میں سندھ سوشل پروٹیکشن پروگرام کے تحت ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوئا تفصیلات : BBC PK News Tharparkar Rathi Nandlal Report
مٹھی : ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی کی ہدایت پر سندھ سوشل پروٹیکشن پروگرام سے متعلق ایک اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-II تھرپارکر فرید حنیف کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-II فرید حنیف نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی پروگرام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ اس کے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین اور بچوں کی صحت کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر "ممتا پروگرام" کے ضلعی کوآرڈینیٹر مجیب الرحمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہماری ٹیمیں تھرپارکر کے دور دراز علاقوں میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اس کام کو مؤثر بنانے کے لیے نادرا کی معاونت درکار ہے، اور نادرا کی موبائل ٹیموں کو ہماری ٹیموں کے ساتھ مختلف دیہاتوں میں کام کرنے کو یقینی بنایا جائے۔جواباً ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر-II نے ہدایت جاری کی کہ جہاں کہیں بھی آگاہی پروگرام منعقد کیا جائے، اس کی پیشگی اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دی جائے تاکہ اس دن نادرا کی موبائل ٹیم بھی وہاں موجود ہو سکے۔اجلاس میں محکمہ سماجی بہبود، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی شریک تھے۔
راٹھی نندلالڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکرڈیلی بی بی سی پاک نیوزمٹھی: محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے تھرپارکر پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ ۔تفصیلات :BBC Pakistan News Thar Parkar Rathi Nandlal Report
مٹھی : ایس ایس پی تھرپارکر جناب عادل میمن صاحب کی ہدایت پر تھرپارکر پولیس نے رینجرز کے ہمراہ مٹھی شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے فلیگ مارچ کیا۔ یہ فلیگ مارچ ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں کیا گیا۔مارچ میں ایس ایچ اوز مٹھی، چیلھار، اسلام کوٹ، انچارج سی آئی اے، انچارج ڈی آئی بی، انچارج ٹریفک، متعلقہ افسران، سپاہ اور رینجرز کے افسران و جوانوں نے بھرپور شرکت کیفلیگ مارچ کا آغاز ایس ایس پی آفس مٹھی سے ہوا، جو کشمیر چوک، ٹرمینل، شاہی بازار، ایسٹ بجیر محلہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا دوبارہ ایس ایس پی آفس پر اختتام پذیر ہوا۔مارچ کے دوران 10 محرم الحرام کو نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا سکیں۔اس موقع پر پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا، عوام کو تحفظ کا احساس دلانا اور شرپسند عناصر کو واضح پیغام دینا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر چوکس ہیں اور ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
جمعہ، 27 جون، 2025
انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف عمرکوٹ ڈیلی بی بی سی پاک نیوز عمرکوٹ: ایس ایس پی عمرکوٹ جناب عزیر احمد (PSP) کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ضلع پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران مقدمات درج اور برآمدگیاں عمل میں لائی گئیں۔ BBC PK News Umer kot Om parksh
تھانہ ٹالہی پولیس اسٹیشن ٹالہی کی حدود میں کاروائی کے دوران 65 لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی۔ مقدمہ نمبر 16/2025 بجرم 3/4 PEHO درج کیا گیا۔ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے:۔۔ساجد علی گشکوری۔۔ راشد عرف راشو گشکوریملزمان موقع سے فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔تھانہ کنریپولیس اسٹیشن کنری کی حدود میں کاروائی کے دوران ملزم وسیم ولد دلاور قوم کھوسو سکنه بلوچ پاڑہ کنری کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 140 گرام چرس برآمد کی گئی۔مقدمہ نمبر 108/2025 بجرم 9(1) 3a سندھ کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹینس ایکٹ 2024 درج کیا گیا۔ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔
جب مرد اور عورت کی شادی ہو جاتی ہے تو ان کی زندگی کا ایک نیا سفر شروع ہو جاتا ہے بزرگ کہتے ہیں کہ شادی کے بعد میاں اور بیوی دونوں اپنے ماں باپ سے دور ہو جاتے ہیں اور جب ان کے ہاں اولاد ہو جاتی ہے تو پھر وہ دونوں اپنے آپ سے دور ہو جاتے ہیں یہ دونوں رشتے ایسے ہیں کہ شادی سے پہلے اپنے ماں اور باپ دونوں سے بہت زیادہ محبت اور پیار کرتے ہیں لیکن جیسے ہی شادی کے بندھن میں بند جاتے ہیں BBC PK News Article
تو پھر وہ ہی محبت میاں اور بیوی کے درمیان پروان چڑھتی ہے لیکن جب ان کے ہاں اولاد ہو جاتی ہے تو پھر وہ ہی محبت جو ان دونوں کے درمیان ہوتی ہے وہ بچوں میں منتقل ہو جاتی ہے جیسے ہی وہ ماں باپ بن جاتے ہیں تو پھر وہ دونوں اپنا خیال کم اور اپنے بچوں کا زیادہ رکھتے ہیں زندگی کے اس طویل سفر میں شوہر اور بیوی کے درمیان کئی بار تلح کلامی اور کشیدگیاں بھی ہوتی ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جب جوانی عروج پر ہوتی ہے تو اس وقت انسان کی جو عقل ہے اس کا بچپن ہوتا ہے اس عقل کے بچپن کی وجہ سے انسان کے جزبات اپنے عروج پر ہوتے ہیں لیکن جیسے جیسے انسان کی عمر ڈھلتی جاتی ہے اس کی جسمانی طاقت کا زوال شروع ہو جاتا ہے اور پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ انسان چاہے وہ مرد ہو یا عورت وہ بڑھاپے کی عمر میں داخل ہو جاتے ہے اور یہ وقت وہ ہوتا ہے جب انسان کی عقل جوان ہوتی ہے لیکن اس کا جسم کمزور ہو چکا ہوتا ہے یا یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ (جوانی بوڑھی ہو گئی ہے)جب جوانی جوان ہوتی ہے اور عقل میں بچپنا ہوتا ہے تو اس وقت انسان اپنی زندگی کے ساتھی کی قدر نہیں کرتا کیونکہ انسان کے جزبات عروج پر ہوتے ہیں اس جزبات کی روح میں انسان اپنا سب کچھ لٹا چکا ہوتا ہے اور وہ لوگ جو اپنا سب کچھ لٹا چکے ہوتے ہیں وہ بڑھاپے میں اس قدر کمزور ہو جاتے ہیں کہ ان کی کمر جھک جاتی ہے وہ سیدھے ہو کر چل بھی نہیں سکتے۔لیکن جیسے جیسے انسان کی عقل جوان ہوتی ہے تو اس وقت میاں اپنی بیوی سے بے پناہ محبت کرنے لگ جاتا ہے اس وقت اپنی زندگی کے ساتھی کا بہت زیادہ خیال رکھتا ہے یہ وقت ہوتا ہے جب وہ دونوں ایک دوسرے کے غمگسار بن جاتے ہیں لیکن اگر زندگی کے اس موڑ پر کسی ایک کا انتقال ہو جائے تو دوسرے کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہو جاتا ہے سب سے زیادہ پریشانی یہ ہے کہ اپنی زندگی کے ساتھی کی جدائی کا غم دوسرے کو دن رات کھائے جا رہا ہوتا ہے اس حالت میں اس کا جو خیال اس کا ساتھی رکھتا تھا کوئی دوسرا نہیں رکھ سکتا جس کی وجہ سے بہت ساری بیماریاں اس انسان میں پیدا ہو جاتی ہیں ایسے افراد جو اپنی زندگی میں ہر کسم کا کام جو مل کر کرتے تھے وہ اچانک سے ختم ہو جاتا ہے اس حالت میں وہ لوگ جن کا مرنا اور جینا ایک ساتھ تھا اور کافی عرصہ گزر جانے تک اس نے کوئی بھی حق زوجیت ادا نہیں کیا اس حالت میں بہت ساری بیماریاں جنم لیتی ہیں لیکن ان بیماریوں کا حکمت میں آسان حل موجود ہے اور بے شمار ادویات ہیں جن کے استعمال سے ان بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ایسے میں انکی امیندیں انکی اپنی اولاد سے لگی ہوتی ہے آپ چاہیں پیسوں کا ڈھیر لگادیں انکے سامنے کوئی خوشی نہیں ملنی پر آپ چند منٹ نکال کر بوڑھے ماں باب سے بیٹھ کر انہیں گلے سے لگائیں انکے ساتھ باتیں کریں انکی ضروریات کا خیال رکھیں انشاء اللہ کوئی بھی مرض قریب نہیں آئے گا انکے۔اللہ ہمیں اپنے ماں باب کا فرماں بردار بنائے آمیین۔دنیاں مکافاتِ عمل ہیں آج جیسا سلوق اپنے ماں باب سے کریں گے کل آپکی اولاد بھی ایسا کرے گی آپکے ساتھ یہ ایک حقیقت ہیں۔کسی نے کیا خوب کہا ہیں۔ کے ماں باب کے پاس بیٹھنے میں دو بڑے فائدے ہیںآپ کبھی بڑے نہیں ہوتے اور وہ کبھی بوڑھے نہیں ہوتے۔
*🔴دریائے سوات میں طغیانی، سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، 78 افراد بہہ گئے، 7 جاں بحق*BBC PK News پشاور رپورٹ
سوات: خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقے سوات میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، ایک ہی خاندان کے 10 افراد سمیت 78 افراد بہہ گئے، 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 60 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔دریائے سوات میں آنے والے سیلابی ریلے سے مختلف مقامات پر 78 افراد بہہ گئے جن میں ایک ہی خاندان کے 15 سیاح شامل ہیں جن کا تعلق ڈسکہ سے ہے۔کمشنر مالاکنڈ ڈویژن عابد وزیر نے دنیا نیوز کو بتایا ہے کہ سیلاب کے باعث اب تک 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 10 سیاحوں کی تلاش جاری ہے جبکہ اب تک 60 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک ہی خاندان کے جو 10 افراد ڈوب گئے ہیں، انہیں دریا میں جانے سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی تھی، مالا کنڈ ڈویژن کے تمام دریاؤں میں نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کی خلاف ورزی پر 40 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے جاری ہے۔ریسکیو 1122 سوات کے ترجمان نے بتایا کہ تمام ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہیں، براما خیلہ مٹہ سے 30 افراد اور امام دھرئی کے مقام پر 22 افراد کو ریسکیو کیا گیا، انگر وڈھیرئی سے 3 افراد کی نعشیں نکالی گئیں، پنجگرام کے مقام پر ایک شخص ڈوب گیا، غالیگے سے بھی ایک لاش ملی ہے۔ ڈسکہ سے سیر کے لیے جانے والے شہری عدنان نے بتایا کہ میرے خاندان کی 4 خواتین اور 6 بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ ہمارے علاوہ بھی 3 افراد دریا برد ہو گئے، صبح ناشتے کے لیے دریائے سوات کے کنارے موجود تھے کہ اچانک سیلاب آ گیا۔ڈی جی ریسکیو خیبرپختونخوا شاہ فہد نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں سیلاب میں پھنسے ہوئے 30 افراد کو بچا لیا گیا ہے، دریائے سوات میں ابھی پانی کی سطح بلند ہے، 5 مختلف علاقوں میں تلاش کا کام جاری ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ 80 اہلکار ریسکیو آپریشن میں شریک ہیں، پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود امدادی کارروائیاں جاری ہیں، خراب موسم اور دریا کی تیز روانی کے باعث باقی سیاحوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے، اب تک 7 افراد کی نعشیں مل گئی ہیں۔حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو ندی نالوں کے قریب نہ جانے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، سوات اور گردونواح میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔چارسدہ بھی ہائی الرٹ دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلاب کے پیش نظر چارسدہ میں بھی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا، خوازہ خیلہ میں پانی کا اخراج 77782 کیوسک ہو گیا ہے جوکہ اونچے درجے کا سیلاب ہے۔وزیراعظم کا گہرے دکھ کا اظہار، لاپتہ افراد تلاش کرنے کی ہدایتوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے انتظامیہ و ریسکیو اداروں کو دریاؤںڈ و ندی نالوں کے قریبی حفاظتی تدابیر مزید مربوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا کی لواحقین سے تعزیت گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سیلابی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیاحوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے، انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو تیز بارش کے باعث دریائے سوات کنارے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا چاہئے تھا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے فلڈ سیل قائم کر دیاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر فلڈ سیل قائم کر دیا گیا، پشاور: سیلاب یا ہنگامی صورتحال کی اطلاع یا معلومات کے لیے 340 9418852 ،1177, نمبرز پر فوری رابطہ کریں۔ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ مون سون کے دوران ندی نالوں، دریاؤں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں، ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں، عوام سے گزارش ہے کہ مون سون سیزن میں کسی بھی سفر سے پہلے علاقائی موسمی صورتحال سے مکمل آگاہی حاصل کریں۔سینیٹر مشتاق کا سوات انتظامیہ کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہسابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے سوات انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک اندوہناک واقعہ ہے، حادثے پر دل رنجیدہ ہے، متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نااہل انتظامیہ نے سیاحت کو بھی دہشت ناک اور خوفناک بنادیا، دریائے سوات سے ریت اور بجری نکالنے کے ٹھیکے حکومت اورانتظامیہ کے لیے سونے کے کان بن چکے ہیں جبکہ دریائے سوات موت کا دریا بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ گنڈاپور صاحب اگر 10 کروڑ کے بسکٹ کھانے سے فرصت ملی ہو تو وہ عوام کا سوچے۔
اکثر لوگ اپنے کھانے پینے کی چیزوں سے مکھیوں کو دور بھگانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن شاید آپ کو یہ سن کر حیرانی ہو کہ یہی مکھیاں ہمارے بچے کھچے کھانے کو کارآمد بنانے کا کام کر سکتی ہیں۔ BBC PK News
،تصویر کا کیپشنلاروا ہمارے بچے ہوئے کھانے کو پروٹین میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے
مضمون کی تفصیل
مصنف,میری لو کوسٹا
ہم میں سے اکثر لوگ اپنے کھانے پینے کی چیزوں سے مکھیوں کو دور بھگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ کوڑے دان میں ننھے منے کیڑوں کی موجودگی کا تصور بھی کسی کا دل متلا دینے کے لیے کافی ہوتا ہے لیکن شاید آپ کو یہ سن کر حیرانی ہو کہ یہی مکھیاں ہمارے بچے کچھے کھانے کو کارآمد بنانے کا کام کر سکتی ہیں۔
اسی لیے دنیا میں بعض مقامات پر مکھیوں کے لاروا کہلائے جانے والے ان کیڑے مکوڑوں کی سڑتے ہوئے کھانے سے رغبت کو خوش دلی سے قبول کیا جا رہا ہے۔
بالٹک ریاست لیتھوانیا کے دارالحکومت ویلنیئس میں مکھیوں کے لاروا کو باضابطہ طور پر یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ شہر کے چھ لاکھ سے زیادہ شہریوں کی جانب سے ہر سال جمع ہونے والے 2,700 ٹن کھانے کے کچرے کو پروسیس کریں اور ساتھ ہی چھ پڑوسی کونسلوں کے کچرے کو بھی موثر طریقے سے ٹھکانے لگائیں۔
اینیریجسمین وہ ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی ہے جس نے اس سال کے آغاز میں ویلنیئس سے کھانے کا کچرا ہٹانے کا کام شروع کیا۔ ان کی سروس شہر سے اس ضمن میں کوئی فیس وصول نہیں کرتی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫News Details**Monday 20th Shaban 1447 AH**February 9, 2026💫*
غزہ بورڈ اجلاس، پاکستان شریک ہوگا، وزیراعظم کا واشنگٹن جانے کا قوی امکان، نمائندگی کا حتمی فیصلہ جلد، مشاورت شروع ٹی 20 ورلڈکپ، ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...