Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 28 جون، 2025
راٹھی نندلالڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکرڈیلی بی بی سی پاک نیوزمٹھی: محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے قیام کے لیے تھرپارکر پولیس اور رینجرز کا مشترکہ فلیگ مارچ ۔تفصیلات :BBC Pakistan News Thar Parkar Rathi Nandlal Report
مٹھی : ایس ایس پی تھرپارکر جناب عادل میمن صاحب کی ہدایت پر تھرپارکر پولیس نے رینجرز کے ہمراہ مٹھی شہر میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے فلیگ مارچ کیا۔ یہ فلیگ مارچ ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں کیا گیا۔مارچ میں ایس ایچ اوز مٹھی، چیلھار، اسلام کوٹ، انچارج سی آئی اے، انچارج ڈی آئی بی، انچارج ٹریفک، متعلقہ افسران، سپاہ اور رینجرز کے افسران و جوانوں نے بھرپور شرکت کیفلیگ مارچ کا آغاز ایس ایس پی آفس مٹھی سے ہوا، جو کشمیر چوک، ٹرمینل، شاہی بازار، ایسٹ بجیر محلہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا دوبارہ ایس ایس پی آفس پر اختتام پذیر ہوا۔مارچ کے دوران 10 محرم الحرام کو نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جا سکیں۔اس موقع پر پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا، عوام کو تحفظ کا احساس دلانا اور شرپسند عناصر کو واضح پیغام دینا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مکمل طور پر چوکس ہیں اور ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...
-
تفصیلات کے مطابق حکومتی پا لیسی اپنی چھت سب کیلئے پروگرام کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں مزدوروں کیلئے لیبر کا لونی تعمیر کی ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
#ادائےِجاں #ازعلیزےخان #قسط_1 ▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️ اکھیاں میری پوچھ رہی ہیں۔ دل کو میرے چین نہیں ہے کیتھے لڑائیاں وے تو اکھیاں کیتھے لڑا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں