Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 13 ستمبر، 2025
*وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت محکمہ اسکول تعلیم کا اجلاس* *سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ، وزیراعلیٰ اسکولوں کی اپ گریڈیشن تیز کرنے کا حکم* *BBC PK NEWS Karachi
وزیراعلیٰ کی میرپوخاص ڈویژن میں اپ گریڈیشن کو ترجیح دینے کی ہدایت* *تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے، تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ* کراچی (12 ستمبر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو محکمہ تعلیم اسکولز کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کا 91 ارب روپے کے پورٹ فولیو کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت کی کہ اسکول اپ گریڈیشن منصوبوں سمیت جاری اسکیموں پر کام تیز کیا جائے تاکہ انہیں بروقت مکمل کیا جا سکے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو وزیر تعلیم سید سردار شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی بورڈ نجم شاہ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور دیگر افسران نے بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کے لیے مالی سال 2025-26 میں اے ڈی پی کا بجٹ 17.82 ارب روپے ہے جبکہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 9.33 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ گزشتہ سال 11.37 ارب روپے کی 156 اسکیمیں مکمل ہوئیں جبکہ رواں سال 91.03 ارب روپے کی 451 اسکیموں پر عملدرآمد جاری ہے جن میں 433 پرانے اور 8 نئے منصوبے شامل ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پی ایس ڈی پی کے تحت 30 اضلاع میں 12.33 ارب روپے کے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں (وفاقی حصہ 5.44 ارب روپے، سندھ حصہ 6.89 ارب روپے)۔ یہ منصوبے جون 2026 تک مکمل ہوں گے۔ 481 اسکولوں میں سے 463 اسکول 45 پیکجز میں الاٹ کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے 12 اسکول تکمیل کے قریب ہیں، 13 پلستر کے مرحلے میں ہیں، 50 اسکولوں کی چھتیں ڈالی جا چکی ہیں، 141 چھت کے مرحلے پر ہیں اور 67 اسکول لینٹل لیول پر ہیں۔ تمام 481 اسکول جون 2026 تک مکمل ہو جائیں گے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ غیر ملکی تعاون سے 55.24 ارب روپے کے منصوبے بھی جاری ہیں جن میں جائیکا اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے منصوبے شامل ہیں۔ ان میں شامل ہیں*پرائمری گرلز اسکولوں کو ایلیمنٹری سطح پر اپ گریڈ کرنا*خیرپور، نوشہرو فیروز، سکھر، لاڑکانہ اور ملیر میں 2.53 ارب روپے کی لاگت سے منصوبہ جاری ہے۔ 20 اسکولوں پر کام ہو رہا ہے، پہلے مرحلے والے 84 فیصد اور دوسرے مرحلے والے 47 فیصد مکمل ہو چکے ہیں۔ تکمیل 2026-27 تک متوقع ہے۔*سیلاب متاثرہ اضلاع میں تعمیر نو منصوبے*چھ اضلاع میں 1.56 ارب روپے کی لاگت سے منصوبے جاری ہیں۔ 9 اسکولوں پر کام جاری ہے اور 32 فیصد پیش رفت ہو چکی ہے۔*سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپروومنٹ پراجیکٹ (ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے)* 13.1 ارب روپے کے منصوبے میں 117 سیکنڈری اسکولوں کی تعمیر اور اساتذہ کی تربیت شامل ہے۔ پیکیج-1 میں 77 فیصد، پیکیج-2 میں 38 فیصد اور پیکیج-3 میں 28 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ اساتذہ کی تربیت اور امتحانی اصلاحات کے اجزا تقریباً مکمل ہیں۔*سیلاب سے متعلق اضافی مالی تعاون منصوبہ* 302.5 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے پانچ متاثرہ اضلاع میں 722 موسمیاتی لحاظ سے محفوظ اسکول تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ 248 اسکولوں کے معاہدے فروری 2025 میں دیے گئے جبکہ مزید پیکجز زیر عمل ہیں۔*ارلی لرننگ انہانسمنٹ تھرو کلاس روم ٹرانسفارمیشن (سیلیکٹ)* اس کے تحت 21 ہزار 500 اساتذہ کی تربیت، 2 لاکھ 14 ہزار تدریسی مواد کی تقسیم اور 295 پرائمری اسکولوں کو ایلیمنٹری اور سیکنڈری سطح پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ 12 اضلاع کے 286 اسکولوں میں تعمیر جاری ہے۔ 15 اسکول دسمبر 2025 تک اور 200 اسکول اپریل 2026 تک حوالے کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ میرپور خاص ڈویژن میں اپ گریڈیشن کاموں کو ترجیح دی جائے اور دسمبر تک 15 اسکول مکمل کیے جائیں، جبکہ اپریل 2026 تک کم از کم 200 اسکول حوالے کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیے کر کہا کہ تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔عبدالرشید چنا میڈیا کنسلٹنٹ، وزیراعلیٰ سندھ
*💥پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان*BBC PK NEWS Islamabad MKB ABBASI REPORT
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چند دنوں کیلئے ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔عالمی جغرافیائی سیاسی کشیدگی میں اضافے اور بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں تیزی سے بڑھتے رجحان کے درمیان، پاکستان میں، جو پہلے ہی سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 ستمبر 2025 سے اگلے پندرہ دن کیلئے ایک اور اضافے کا امکان ہے۔ سرکاری اندازوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 54 پیسے کا اضافہ متوقع ہے، جس سے نئی قیمت 266 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی، جو موجودہ 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر سے 0.6 فیصد زیادہ ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل، جو ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کا بنیادی ایندھن ہے، اس کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 79 پیسے کے اضافے کا امکان ہے، جس سے اس کی قیمت 269 روپے 99 پیسے سے بڑھ کر 274 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی، یعنی اس میں 1.8 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 06 پیسے اضافے کا امکان ہے، جس سے اس کی نئی قیمت 179 روپے 87 پیسے ہو جائے گی، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل ، جو بنیادی طور پر صنعتی مشینری میں استعمال ہوتا ہے، اس کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 68 پیسے اضافے کا خدشہ ہے، جس کے بعد یہ 163 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی، یعنی 2.3 فیصد اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیفضلع عمرکوٹ میں رین ایمرجنسی کی صورتحال کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک کا مختلف نہروں کا دورہ۔ BBC PK NEWS
تفصیلی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک نے رین ایمرجنسی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج اسسٹنٹ کمشنر سامارو و پتھورو سنجی کمار ترکیو، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈرینیج ڈویژن عمرکوٹ، ایکیسی این اور ایس ڈی او ڈرینیج ڈویژن عمرکوٹ، محکمہ ایریگیشن کے عملداروں اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ تحصیل سامارو میں موجود پاکیٹ ڈرین ہاکڑو سمیت دیگر اہم نہروں اور نکاسی آب کے نظام کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ دورے کا مقصد حالیہ بارشوں کے بعد نکاسی آب کی صورتحال کا معائنہ اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کو یقینی بنانا تھا، ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام مشینری اور عملے کو الرٹ رکھیں تاکہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو، انہوں نے پاکیٹ ڈرین ہاکڑو کی صفائی، بہاؤ کی روانی، اور آس پاس کے علاقوں میں پانی کی سطح کا بھی جائزہ لیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو فوری طور پر دور کیا جائے اور ڈرینیج سسٹم کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے، ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ شہریوں کو رین ایمرجنسی کے دوران مکمل سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے، انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مسلسل نگرانی جاری رکھیں اور اپنی کارکردگی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ضلعی کنٹرول روم میں جمع کرائیں، دورے کے دوران مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اتوار، 31 اگست، 2025
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *31 اگست 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨
(1) بھارت نے 8 لاکھ کیوسک کا ایک اور ریلا چھوڑ دیا، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہائی الرٹ، ہیڈ مرالہ کے مقام پر بڑے سیلاب کا خدشہ🚨 (2) دریائے چناب سے سیلاب جھنگ میں داخل، آج رات ملتان سے بڑا ریلا گزرے گا، ملتان کو بچانے کیلئے ہیڈ محمد والا روڈ پر ڈائنا مائٹ نصب، ضرورت پڑنے پر بارودی مواد سے شگاف ڈالا جائے گا🚨 (3) پنجاب میں سیلاب سے 2200 دیہات زیر آب، 20 لاکھ افراد متاثر، اموات 33 ہوگئیں🚨 (4) پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باقاعدہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرلیے گئے🚨 (5) مشکل کی گھڑی میں ترک حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، اردوان کی وزیراعظم سے ملاقات میں گفتگو🚨 (6) اس را_ئیلی وزیر دفاع کا ح م ا س کے عسکری ونگ کے ترجمان ابو _عبید_ ہ کی شہا - دت کا دعویٰ، جانبازوں کی تردید🚨 (7) مدینہ منورہ: منشیات فروشی کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار🚨 (8) مریم نواز نے سیلاب سے بچاؤ کیلئے آبی ذخائر بنانے کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا🚨 (9) کے پی سیلاب: پختونخوا نے بین الاقوامی پارٹنرز سے مدد کیلئے وفاق سے تعاون مانگ لیا🚨 (10) جماعت اسلامی نے پنجاب سے گندم کی خیبرپختونخوا سپلائی پر پابندی کو آئین سے انحراف قرار دیدیا🚨 (11) جی میل استعمال کرتے ہیں تو اس کا پاس ورڈ ابھی تبدیل کر دیں، گوگل کا مشورہ🚨 (12) عارف والا: دریائے ستلج میں بارات سیلاب میں پھنس گئی🚨 (13) دریائے ستلج کے سیلابی ریلوں سے بہاولپور میں 7 بند ٹوٹ گئے، ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب🚨 (14) 11 لاکھ کیوسک کا ریلا آنے کی پیشگوئی ہے، ہمیں سپر فلڈ کی تیاری کرنی ہے: وزیر اعلیٰ سندھ🚨 (15) پاک چین دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، ہم تاریخی و ثقافتی اعتبار سے ایک دوسرے سے جڑے ہیں: وزیراعظم🚨 (16) ستمبر میں ایک اور بارش کا سسٹم، پانچ تاریخ کو 13 لاکھ کیوسک تک کا ریلہ سندھ پہنچے گا، این ڈی ایم اے🚨 (17) مودی کے بجائے پاکستانی وزیراعظم کا چین میں شاندار استقبال، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے🚨 (18) غ_ز_ہ میں قحط اس را_ئیلی قبضے اور جاری جارحیت کا نتیجہ ہے، ڈی جی وزارت صحت غ_ز_ہ🚨 (19) پاکستان میں پہلی بار سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کیلئے تھرمل ٹیکنالوجی کا استعمال، سیکڑوں جانیں بچا لی گئیں🚨 (20) اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلابی علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے🚨 (21) مون سون کے نویں اسپیل نے بہت تباہی مچائی، سیلاب کیساتھ اربن فلڈنگ سے بھی نمٹنا پڑ رہا ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب🚨 (22) کراچی کی بربادی میں پیپلزپارٹی کے ساتھ جماعت اسلامی بھی ذمہ دار ہے: ترجمان جے یو آئی🚨 (23) مریم نواز کا قصور میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ خواتین کے مسائل سنے🚨 (24) شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے🚨 (25) مظفرگڑھ میں سیلاب کا خدشہ، ضلع میں 105 اسکول بند کر دیے گئے🚨 (26) لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان، سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکول بند رہیں گے🚨 (27) غ_ز_ہ میں اس را_ئیلی مظالم کیخلاف مختلف ممالک میں احتجاج، جنگ بندی کا مطالبہ🚨 (28) قومی کرکٹر شاداب خان والد بن گئے🚨 (29) سپر فلڈ کی صورت میں 9لاکھ کیوسک پانی آسکتا ہے، ہنگامی اقدامات شروع کر دیے، شرجیل میمن🚨 (30) وزیرآباد میں سیلاب، بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون کے 3 نومولود دم توڑ گئے🚨 (31) لاہور میں موسلادھار بارشیں، جناح اسپتال کی چھتیں ٹپکنا شروع، ایم ایس نے وجہ بتا دی🚨 (32) کراچی: بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی شامل، فائرنگ سے 5 افراد زخمی، جھگیوں کو آگ لگادی🚨 (33) گلیشئر پگھلنے اور موسمیاتی تبدیلی سے آفات کا سامنا ہے: مصدق ملک🚨 (34) سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی، 16 لاکھ افراد کو خطرہ، کچے کے علاقوں سے انخلا شروع🚨 (35) وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار🚨 (36) مریم نواز شدید بارش میں قصور کے سرحدی علاقے میں پہنچ گئیں🚨 (37) آزاد کشمیر میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری🚨 (38) سیلاب سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل، انسانی جانیں، مویشی اور بند بچانا ترجیح ہے: مراد علی شاہ🚨 (39) سیلاب کے خطرے پر 15 اضلاع ہائی الرٹ پر ہیں: مریم اورنگزیب🚨 (40) ریسکیو ٹیموں نے سیلاب سے پھنسی بارات کو منزل مقصود تک پہنچا دیا🚨 (41) مشکل کی گھڑی میں بھی مخصوص ٹولہ گندی سیاست کررہا ہے: عظمیٰ بخاری🚨 (42) دریائے راوی میں پانی کی سطح کم ہوتے ہی شہری تفریح کیلئے پہنچ گئے🚨 (43) صدر مملکت نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی🚨 (44) پنجاب کے مختلف شہروں کے سیلاب زدہ علاقوں میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ🚨 (45) سیلاب کے باعث سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن چوتھے روز بھی معطل🚨 (46) بھارت کے خلاف شاندار فتح کی یاد میں اسلام آباد میں معرکہ حق یادگار کی تعمیر کا آغاز🚨 (47) وزیراعظم نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پاک چین شراکت داری میں توسیع پر زور دیا🚨 (48) سیلاب متاثرہ علاقوں میں جدید تھرمل ٹیکنالوجی کے استعمال سے 490 افراد ریسکیو🚨 (49) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے عالمی معیار کا ISO 27001 سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا🚨 (50) این ڈی ایم اے نے آزاد کشمیر میں شدید بارش کا الرٹ جاری کردیا🚨 (51) جماعت اسلامی کا ’ حقوق کراچی مارچ ’ رکاوٹوں کے باوجود کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت🚨 (52) صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل کی منظوری دیدی🚨 (53) مودی کے بجائے وزیراعظم کا چین میں شاندار استقبال، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے🚨 (54) دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، درمیانے درجے کا سیلاب ڈکلیئر🚨 (55) توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں سماعت منسوخ🚨 (56) سی ٹی ڈی سندھ اور حساس اداروں کی کارروائیاں، فتنتہ الخوارج اور القا_ عدہ برصغیر کے 5 کارندے گرفتار🚨 (57) وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر کی ملاقات، اہم علاقائی اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال🚨 (58) حکومت کا آج سے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا اعلان🚨 (59) شنگھائی تعاون تنظیم پر رکن ممالک کی ترقی و خوشحالی کے فروغ کی ذمے داری عائد ہوتی ہے، چینی صدر🚨 (60) چینی ٹیکنالوجی اور طریقے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے سودمند ثابت ہوں گے، وزیراعظم🚨 (61) نریندر مودی کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، چین سے تعلقات بہتر کرنے کے عزم کا اظہار*
*💥مون سون کے نویں اسپیل نے بہت تباہی مچائی، سیلاب کیساتھ اربن فلڈنگ سے بھی نمٹنا پڑ رہا ہے: ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب*BBC PK NEWS Lahore M Azam Report
لاہور: ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے پنجاب میں مون سون کے نویں اسپیل نے بہت تباہی مچائی، سیلاب کے ساتھ اربن فلڈنگ سے بھی نمٹنا پڑ رہا ہے۔پنجاب میں سیلابی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا پنجاب میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہو گئی ہے جبکہ 2200 دیہات کے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں سے ساڑھے 7 لاکھ افراد اور لاکھوں مویشیوں کا انخلا کیا گیا، حکومت کی ساری توجہ انسانی جانوں کو محفوظ کرنے میں ہے۔عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا مون سون کے نویں اسپل نے کافی تباہی مچائی، بارش کی وجہ سے اربن فلڈنگ کی صورتحال سے بھی نمٹنا پڑ رہا ہے، تازہ ترین بارش نے نارووال، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں حالات کو مزید خراب کیا، بارش کا پانی نکالنے کا کام سست ہو گیا ہے اور پہلے سے کھڑے پانی میں اضافہ ہو گیا ہے، بارش کے باعث پانی کی نکاسی میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تینوں دریاوں میں شدید سیلابی صورتحال ہے، دریائے راوی میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ جاری ہے، پانی کا بہاؤ دو لاکھ 11 ہزار 395 کیوسک ہو گیا ہے جبکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاو دو لاکھ 53 ہزار تک پہنچ چکا ہے۔
*💥پاکستان میں پہلی بار سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کیلئے تھرمل ٹیکنالوجی کا استعمال، سیکڑوں جانیں بچا لی گئیں BBC PK NEWS
*پاکستان میں پہلی بار سیلاب کے دوران جدید تھرمل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 490 سے زائد لوگوں کی جان بچا کر انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔اوکاڑہ، جھنگ، اٹھاراں ہزاری، شورکوٹ، احمد پور سیال میں جدید تھرمل ٹیکنالوجی کی مدد سے رات کی تاریکی میں ریسکیو آپریشن ممکن ہوا۔جھنگ سٹی بند سے 21، پنڈی محلہ سے ایک، کھلڑا سے 12، ددوآنڑاں سے 63، علی پور سے 70، ٹھٹھہ جبانڑاں سے 85، مساں سے 4، واجد آباد شاہ جیونہ سے سیلاب میں گھرے 10 لوگوں کو بچا لیا گیا۔شور کوٹ کے علاقے ڈب کلاں سے 20، احمد پور سیال کے علاقوں دربار عبدالرزاق سے 4 اور ولی محمد جھندیر سے 45 لوگوں کو بھی ریسکیو کر لیا گیا۔پہلی بار جدید تھرمل ٹیکنالوجی کا سیلاب میں پھنسے لوگوں کی تلاش اور ان تک پہنچنے کا کامیاب استعمال کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پوری ٹیم کو شاباش دی اور کہا تھرمل ٹیکنالوجی عام انسانی آنکھ سے نظر نہ آنے مقامات پر موجود انسانوں کا پتہ لگا سکتی ہے۔
*💥شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش*BBC PK NEWS MKB ABBASI REPORT
پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر کرکٹرز اور مداحوں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔شاداب خان نے 30 اگست کو انسٹاگرام پر بچے کے پاؤں کو اپنے اور بیوی کے ہاتھوں میں تھامے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹی کی پیدائش سے متعلق بتایا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ اس نعمت پر لفظوں سے بڑھ کر شکر گزار ہیں، ساتھ ہی مداحوں سے اپنی فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی اپیل کی۔بیٹی کی پیدائش سے متعلق ان کی پوسٹ کو سوشل میڈیا پر ہزاروں لائکس اور مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے۔2023 میں شاداب خان نے پاکستان کے سابق لیجنڈری اسپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے شادی کی تھی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...