Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 21 ستمبر، 2025
*💥ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ BBC PK NEWS sport
**پاک بھارت ٹاکرا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہیں*قومی ٹیم صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔ہینڈ شیک کا تنازع اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید خراب ہوچکا ہے۔
*💥برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسـطیـن کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیا*BBC PK NEWS London Report
لندن: برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسـطیـن کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیا۔برطانیہ نے جولائی میں اسـرائیـل کو الٹی میٹم دیا تھا کہا گر اسـرائیـل نے غـزہ میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات نہیں کرتا تو برطانیہ ستمبر میں فلسـطیـن کو بطور ریاست تسلیم کرلے گا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ فلسـطینـیوں اور اسـرائیلیـوں کے لیے امن اور دوریاستی حل کی امید کو زندہ رکھنے کے لیے برطانیہ فلسـطیـن کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کررہاہے۔کینیڈا نے بھی فلسـطیـن کو بطور ریاست تسلیم کرلیا ہے، کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ اسـرائیـلی حکومت فلسـطیـنی ریاست کےقیام کے امکانات کو روکنے کے لیےمنظم حکمت عملی سے کام کررہی ہے۔آسٹریلوی حکومت نے بھی فلسـطیـن کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسـطیـنی ریاست کو تسلیم کرنا دوریاستی حل کی بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے۔
*💥مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا کاروں کے ہاتھوں قتل*BBC PK NEWS Balochistan Report
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کو دو ماہ قبل نامعلوم افراد نے بیٹے سمیت زیارت کے علاقے زیزری سے اغوا کیا تھا۔چند روز قبل اغوا کاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اور ان کے بیٹے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی، جس میں وہ اغوا کاروں کی ڈیمانڈ پوری کرنے کی اپیل کررہے تھے۔اس سے قبل، بلوچستان حکومت نے زیارت کے علاقے زیزری سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کے اغوا کاروں کا سراغ لگانے پر 5 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) زیارت ذکااللہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 10 اگست کو دہشت گردوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو زیزری کے مقام سے اغوا کیا تھا۔نوٹی فکیشن میں عوام، قبائلی عمائدین اور میڈیا نمائندگان سے بھی اپیل کی گئی تھی کہ وہ اغوا کاروں سے متعلق مصدقہ معلومات فراہم کریں جب کہ مغویں کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔حکومت بلوچستان نے اعلان کیا تھا کہ معلومات فراہم کرنے والے شخص کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔
*💥سیلاب کے باعث موٹر وے ایم فائیو 13 مقامات سے متاثر، مزید 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ*BBC PK NEWS Multan Report
ملتان: سیلاب کے باعث موٹر وے ایم 5 پر اب تک 13 مقامات سے متاثر ہو چکی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 5 پر مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ موٹر وے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے تا حال بند ہے، ملتان سے سکھر متبادل راستے سے سفر کیا جاسکتا ہے، شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جا سکتی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اوچ شریف کے راستے انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے جبکہ سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹر چینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جا سکتا ہے۔موٹر وے پولیس ترجمان کے مطابق شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 کو جوائن کیا جا سکتا ہے، موٹروے پولیس سفر کرنے والوں کی رہنمائی کے لیے موقع پر موجود ہے۔
*💥14 ستمبر کو نالے میں مبینہ چھلانگ لگا کر لاپتا خاتون ڈاکٹر کا سراغ نہ لگ سکا، شوہر گرفتار*BBC PK NEWS Karachi Jaidev Maheshwari
کراچی (21 ستمبر 2025): 14 ستمبر کو گلشن اقبال کے برساتی نالے میں مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر لاپتا ہونے والی خاتون ڈاکٹر کا سراغ نہ لگ سکا۔تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال، اسکاؤٹ کالونی میں برساتی نالے میں مبینہ طور پر 26 سالہ خاتون ڈاکٹر مشعل کریم کی لاش بہت تلاش کے بعد بھی نہیں مل سکی ہے، جب کہ پولیس نے خاتون کے والد کی مدعیت میں تھانہ مبینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور شوہر حسنین کو گرفتار کر لیا ہے۔مدعی نے کہا داماد کا بینک میں کام کرنے والی ملازمہ کے ساتھ تعلقات تھے، حسنین میری بیٹی پر تشدد بھی کرتا تھا، بیٹی نے ذہنی اذیت میں آ کر نالے میں چھلانگ لگائی۔ایف آئی آر کے مطابق والد نے کہا واقعے پر داماد سے رابطہ کیا تو اس کا نمبر بند رہا اور وہ گھر سے بھی چلا گیا تھا، پتا چلا کہ حسنین واقعے کی معلومات کے باوجود بھی موقع پر نہیں پہنچا تھا۔مشعل کے والد نے بتایا کہ پولیس نے پارک سے ایک خون آلود پیور ٹائیل قبضے میں لیا ہے، جس کے بعد پولیس نے میرا ڈی این اے لیا ہے۔ مشعل کریم کی تلاش میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے، میری بیٹی کے اس قدم کی وجہ حسنین کی دوسری شادی کرنا ہے۔پولیس نے چند دن قبل بتایا تھا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب عینی شاہدین نے ڈاکٹر مشعل کو نالے میں کودتے دیکھا تھا۔ جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا، ریسکیو اداروں کے غوطہ خوروں کی جانب سے کئی دن تک تلاش کے بعد بھی لاش نہیں مل سکی ہے۔ ڈاکٹر مشعل نے دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔
*💥کراچی میں 3 خواجہ سراؤں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد*BBC PK NEWS Karachi Jaidev Maheshwari Report Sindh
کراچی (21 ستمبر 2025): کراچی میں سپر ہائی وے میمن گوٹھ کے قریب سے تین خواجہ سراؤں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ابتدائی طور پر ریسکیو حکام نے بتایا کہ سپر ہائی وے میمن گوٹھ سے 3 لاشیں ملی ہیں، جاں بحق افراد خواجہ سرا ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، بعدازاں پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔پولیس حکام نے بتایا کہ خواجہ سراؤں کے پاس سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے شناخت ہو سکے، مقتولین کو سر، سینے اور ہاتھوں پر گولیاں لگیں ہیں۔ایس ایچ او میمن گوٹھ جاوید ابڑو نے کہا کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں، جائے وقوعہ ویران جگہ ہے گولیوں کے خول تلاش کر رہے ہیں۔پولیس حکام نے کہا کہ لگتا ہے خواجہ سرا سڑک کنارے لفٹ کیلیے کھڑے تھے کوئی فائرنگ کر کے فرار ہوگیا۔کرائم سین یونٹ کی ٹیم جائے وقوعہ پر موجود ہے اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تفصیلات طلب کر لیں اور آئی جی کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات دے دیے۔مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ قاتلوں کو ہر صورت گرفتار کر کے مجھے رپورٹ پیش کی جائے، خواجہ سرا وہ مظلوم طبقہ ہے جسے ہم سب نے عزت اور احترام دینا ہے، ریاست کسی مظلوم اور معصوم شہری کا قتل برداشت نہیں کرے گی۔واضح رہے کہ جولائی میں پشاور کے علاقے تہکال میں نامعلوم حملہ آوروں نے خواجہ سرا کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا، تہکال پلازہ کے کمرے سے مقتول کی لاش برآمد ہوئی تھی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ نامعلوم قاتل واقعے کے بعد فرار ہوگئے تاہم مقتول خواجہ سرا کی لاش پوسٹ مارٹم کیلیے بھجوا دی گئی۔پولیس نے بتایا تھا کہ اس کے جسم کے اوپری حصے اور کھوپڑی پر گولیوں کے متعدد زخم آئے تھے جو جان لیوا ثابت ہوئے۔
*💥ڈیرہ اسمٰعیل خان : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک*BBC PK NEWS
ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں میں دو خودکش بمبار بھی شامل تھے۔پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج، جن میں تین افغان نژاد خوارج اور دو خودکش بمبار شامل تھے، ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کو توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...