منگل، 23 ستمبر، 2025

*میں اقوام متحدہ میں اصلاحات کرنا چاہتا ہوں،امریکی صدر*BBC PK NEWS

*جنگ بندی کے موقع پر اقوام متحدہ کہاں تھا؟ امریکی صدر**سوچتا ہوں اقوام متحدہ کو بنانے کا مقصد کیا ہے،صدر ٹرمپ**ہم نے سعودی عرب اقطر اور دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات مضبوط کئے، ٹرمپ**میں نے دنیا میں سات جنگیں رکوائیں ،جس میں کچھ 31سال طویل تھیں،ٹرمپ**پاکستان اور بھارت ، ایران ،آرمیینا آزربائیجان میں جنگیں رکوائیں، ٹرمپ**دنیا میں جنگیں رکوانے پرمجھے فخر ہے،ٹرمپ**دنیا کے مختلف رہنماؤں فون کرکے ٹریڈ ڈیل کی، ٹرمپ**میں نے جنگیں رکواکر لا کھوں زندگیاں بچائیں، ٹرمپ* *اقوام متحدہ کے پاس زبردست صلاحیت ہے، لیکن وہ اس صلاحیت کو پورا کرنے کےقابل نہیں،ٹرمپ* *جنگیں روکنے کی ہماری کوششوں میں اقوام متحدہ ہمارے ساتھ نہیں کھڑی ہوئی،ٹرمپ*

*💥13 سالہ افغان لڑکا طیارے کے پہیوں میں چھپ کر کابل سے بھارت پہنچ گیا*BBC PK NEWS

13 سالہ افغان لڑکا طیارے کے پہیوں میں چھپ کر بھارت پہنچ گیا۔رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شہر قندوز سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا افغانستان کی نجی ائیر لائن کی پرواز RQ-4401 کے پہیوں میں چھپ کر اتوار کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی ائیرپورٹ پر پہنچا۔13 سالہ لڑکا جہاز کے لینڈ ہونے کے بعد نئی دہلی ائیرپورٹ پر رن وے پر اکیلا گھومتا ہوا ملا۔ جس کے بعد بھارتی سکیورٹی اہلکاروں نے اسے حراست میں لیا اور کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کے بعد اسی پرواز کے ذریعے واپس کابل بھیج دیا۔ابتدائی تفتیش میں لڑکے نے حکام کو بتایا کہ اس نے محض تجسس کے باعث یہ سفر کیا۔بھارتی سکیورٹی فورس کے ترجمان کے مطابق لڑکا بغیر کسی رکاوٹ کے کابل ائیرپورٹ میں داخل ہوا ، مسافروں کے پیچھے پیچھے چھپ کر جہاز تک پہنچا اور طیارے کے پچھلے لینڈنگ گیئر کے کمپارٹمنٹ میں چھپ گیا۔ سکیورٹی معائنے کے دوران عملے کو ایک چھوٹا سرخ رنگ کا آڈیو اسپیکر بھی ملا جو لڑکے کے پاس تھا۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق13 سالہ لڑکا دراصل ایران جانا چاہتا تھا لیکن اسے معلوم ہی نہیں تھا کہ جہاز نئی دہلی جا رہا ہے۔افغانستان کی سرحدی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح پہیوں میں چھپ کر سفر کرنے کے واقعات امریکا اور یورپ جانے والی پروازوں میں بھی پیش آتے ہیں، لیکن زندہ بچ جانا بہت کم لوگوں کے نصیب میں ہوتا ہے۔ اکثر لوگ اترتے وقت بے ہوشی کے دوران پہیے کھلنے پر نیچے گر کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔

*💥ایشیا کپ: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ*BBC PK NEWS sport

ابوظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ابوظبی میں مد مقابل ہیں۔جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔پاکستان نے آج کے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔بھارت کے خلاف میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

اتوار، 21 ستمبر، 2025

*💥ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ BBC PK NEWS sport

**پاک بھارت ٹاکرا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہیں*قومی ٹیم صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، فہیم اشرف، سلمان علی آغا، محمد نواز، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد پر مشتمل ہے۔ہینڈ شیک کا تنازع اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ ماحول مزید خراب ہوچکا ہے۔

*💥برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسـطیـن کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیا*BBC PK NEWS London Report

لندن: برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا نے فلسـطیـن کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیا۔برطانیہ نے جولائی میں اسـرائیـل کو الٹی میٹم دیا تھا کہا گر اسـرائیـل نے غـزہ میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات نہیں کرتا تو برطانیہ ستمبر میں فلسـطیـن کو بطور ریاست تسلیم کرلے گا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ فلسـطینـیوں اور اسـرائیلیـوں کے لیے امن اور دوریاستی حل کی امید کو زندہ رکھنے کے لیے برطانیہ فلسـطیـن کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کررہاہے۔کینیڈا نے بھی فلسـطیـن کو بطور ریاست تسلیم کرلیا ہے، کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کا کہنا ہے کہ اسـرائیـلی حکومت فلسـطیـنی ریاست کےقیام کے امکانات کو روکنے کے لیےمنظم حکمت عملی سے کام کررہی ہے۔آسٹریلوی حکومت نے بھی فلسـطیـن کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسـطیـنی ریاست کو تسلیم کرنا دوریاستی حل کی بین الاقوامی کوششوں کا حصہ ہے۔

*💥مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا کاروں کے ہاتھوں قتل*BBC PK NEWS Balochistan Report

بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیویز ذرائع نے بتایا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کو دو ماہ قبل نامعلوم افراد نے بیٹے سمیت زیارت کے علاقے زیزری سے اغوا کیا تھا۔چند روز قبل اغوا کاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اور ان کے بیٹے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی، جس میں وہ اغوا کاروں کی ڈیمانڈ پوری کرنے کی اپیل کررہے تھے۔اس سے قبل، بلوچستان حکومت نے زیارت کے علاقے زیزری سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کے اغوا کاروں کا سراغ لگانے پر 5 کروڑ روپے کے نقد انعام کا اعلان کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) زیارت ذکااللہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 10 اگست کو دہشت گردوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ان کے بیٹے کو زیزری کے مقام سے اغوا کیا تھا۔نوٹی فکیشن میں عوام، قبائلی عمائدین اور میڈیا نمائندگان سے بھی اپیل کی گئی تھی کہ وہ اغوا کاروں سے متعلق مصدقہ معلومات فراہم کریں جب کہ مغویں کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔حکومت بلوچستان نے اعلان کیا تھا کہ معلومات فراہم کرنے والے شخص کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا تاکہ ان کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔

*💥سیلاب کے باعث موٹر وے ایم فائیو 13 مقامات سے متاثر، مزید 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ*BBC PK NEWS Multan Report

ملتان: سیلاب کے باعث موٹر وے ایم 5 پر اب تک 13 مقامات سے متاثر ہو چکی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 5 پر مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ موٹر وے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے تا حال بند ہے، ملتان سے سکھر متبادل راستے سے سفر کیا جاسکتا ہے، شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جا سکتی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ اوچ شریف کے راستے انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے جبکہ سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹر چینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جا سکتا ہے۔موٹر وے پولیس ترجمان کے مطابق شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 کو جوائن کیا جا سکتا ہے، موٹروے پولیس سفر کرنے والوں کی رہنمائی کے لیے موقع پر موجود ہے۔

*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*

ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...