ہفتہ، 20 دسمبر، 2025

*💥Visibility affected due to fog in Karachi, many international flights diverted to other airports*Report by Jaidev Maheshwari Sindh

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کئی بین الاقوامی پروازوں کو دوسرے ائیرپورٹس پر منتقل کر دیا گیا۔

کراچی میں صبح کے وقت سرجانی ٹاؤن، سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ، گلستان جوہر، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، ڈیفنس کے اطراف میں دھند کا راج رہا۔

اس کے علاوہ ایم نائن موٹروے پر حد نگاہ صفر رہی اور مختلف علاقے دھندکی لپیٹ میں رہے جبکہ ناردرن بائی پاس، یونیورسٹی روڈ اور کریم آباد سمیت شہر بھر میں دھند ریکارڈ کی گئی۔

ادھر محکمہ موسمیات نے شہر کے درجہ حرارت کے حوالے سے بتایا کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں میں موسم زیادہ تر ابرآلود اور رات میں خنک رہنےکا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر میں دھند کے باعث آنے والی 6 بین الاقوامی پروازیں دیگر ائیرپورٹس پر منتقل کر دی گئی ہیں۔

 ترجمان پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق دھند کی وجہ سے بین الاقوامی پروازیں کراچی کے بجائے مسقط منتقل کر دی گئیں، نجی ائیرلائن کی پرواز جدہ سے کراچی کے بجائے اسلام آباد منتقل کر دی گئی۔


*💥Motorways remain closed for traffic at many places in Punjab today due to heavy fog*

*💥پنجاب میں آج بھی شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند*

پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہونے پر کئی مقامات پر موٹرویز بند کردی گئیں۔

دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہورسےکوٹ مومن تک ، ایم 3 لاہور سے سمندری تک ، سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی بند کر دی گئی۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند ہے۔

 موٹر وے پولیس کے مطابق دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر سندر، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی میں بھی دھند ہے،قومی شاہراہ پر حد نگاہ صفر سے 100 میٹر تک ہے۔

*💥Asia Cup U-19: Pakistan vs India final, will India receive the trophy from Mohsin Naqvi?*

*💥ایشیا کپ انڈر19: پاک بھارت فائنل، کیا بھارت محسن نقوی سے ٹرافی وصول کریگا؟*
کیا بھارتی کرکٹ بورڈ پونے 3 ماہ بعد اپنی حکومتی پالیسی پر یوٹرن لیتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی سے انڈر 19 ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرے گا؟

آج دبئی میں پاکستان اور بھارت کی انڈر19کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل ہورہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے ایک بار پھر مہمان خصوصی ہوں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔ 

اگربھارت فائنل جیت گیا تو بھارتی کپتان کو محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنا ہوگی، اس بارے میں اے سی سی اور بھارتی بورڈ ابھی خاموش ہیں۔

اتوار، 14 دسمبر، 2025

🛑 *What happened throughout the day today?* 🛑*🛑 December 14, 2025 | Sunday | Highlights of important news |*

*👈👈افسوس ناک اعلان*

*دن بھر کی ہیڈلائنز والی پوسٹ پر ری ایکٹس نہیں آتے، اگر آج والی پوسٹ پر 300 ری ایکٹس نہ آئے تو کل سے یہ سلسلہ ختم🙏🙏*

*💥 پیارے ممبران! آج کی پوسٹ میں 47 ہیڈ لائنز ہیں*

(1) 🚨 معروف روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کرگئے، دینی حلقوں میں صف ماتم بچھ گئی، نماز جنازہ کل جھنگ میں ہوگی

(2) 🚨 مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر علماء ومشائخ کا مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے انتقال پر اظہار رنج و وغم

(3) 🚨 مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے انتقال کی خبر پر دارالعلوم دیوبند (انڈیا) میں بھی فضا سوگوار

(4) 🚨 چکوال: جانشین مرشد عالم پیر عبدالرحیم نقشبندی کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد نے شرکت کی

(5) 🚨 22 جمادی الثانی، یوم وفات سیدنا ابوبکر صدیقؓ، ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا گیا

(6) 🚨 آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

(7) 🚨 آسٹریلیا بیچ واقعہ: اپنی جان پر کھیل کر ایک حملہ آور کو پکڑنے والا احمد ال احمد ہیرو بن گیا

(8) 🚨 سڈنی بیچ حملہ، مسلح شخص کو دبوچ کر قابو کرنے والے مسلم ہیرو کی دنیا بھر میں پذیرائی

(9) 🚨 ایسے پُرتشدد اور مجرمانہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں، آسٹریلوی مسلم کمیونٹی کی بونڈی بیچ واقعے کی مذمت

(10) 🚨 یہ حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

(11) 🚨 آسٹریلوی وزیراعظم کا یہودی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی، تحفظ کیلیے سخت اقدامات کی یقین دہانی

(12) 🚨 کوہاٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، اس بار ڈی چوک سے آزادی لیکر یا کفن میں واپس آئیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

(13) 🚨 ملک میں جلد ہی صرف عمران خان کی حکومت ہوگی، جب بھی ان کی کال آئے گی ہم نکل پڑیں گے: سہیل آفریدی

(14) 🚨 پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ

(15) 🚨 ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ قتــل کیس، مرکزی ملزم شمریز پولیس مقابلے میں ہلاک

(16) 🚨 خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

(17) 🚨 کےپی میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 502 شہری شہیـد ہوئے: پولیس رپورٹ

(18) 🚨 آئی ایم ایف کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان، مزید اضافے کا مطالبہ

(19) 🚨 لاہور: ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معاملہ، ڈی ایس پی نے دونوں کو قتــل کرنے کا اعتراف کرلیا

(20) 🚨 کراچی: ملیر گلشنِ حدید میں مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

(21) 🚨 رحیم یارخان: شہری سے لاکھوں روپے لوٹ کر لیجانے والے 5 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

(22) 🚨 پی ایس ایل کا 11 واں ایڈیشن اگلے سال 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا، تاریخوں کا اعلان ہوگیا

(23) 🚨 امریکا، براؤن یونیورسٹی میں امتحانات کے دوران خونریز فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

(24) 🚨 نوجوان سنگر پر پنجاب پولیس کے تشدد کی ویڈیو وائرل، حکومت کا نوٹس

(25) 🚨 انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کیلیے 241 رنز کا ہدف

(26) 🚨 پی ٹی آئی میں مجھے بہت تکلیف پہنچی، قاضی انور نے پارٹی بنیادی رکنیت اور عہدوں سے استعفیٰ دے دیا

(27) 🚨 پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نااہل ہے، واضح نظر آرہا انکے پاس اب کوئی راستہ نہیں: عمران اسماعیل

(28) 🚨 سابق آرمی چیف قمر باجوہ نے فیض حمید سے کہا رانا بہت موٹا ہوگیا، اسے دوبارہ اسمارٹ بناؤ، مشیر وزیر اعظم

(29) 🚨 افـغـاـ ن حکومت کا بگرام ائیربیس پر فوجی ساز و سامان کی تیاری کا دعویٰ، امریکی جریدے نے بھانڈا پھوڑ دیا

(30) 🚨 آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی نئی شرائط شامل نہیں، وزارت خزانہ کی تردید

(31) 🚨 آئی ایم ایف، بجلی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی کٹوتی

(32) 🚨 کراچی: ناظم آباد میں سنی تحـرـ یک لـبـیـک کے سربراہ کے گھر پر چھاپا، 17 افراد زیر حراست

(33) 🚨 کراچی میں قادری ہاؤس پر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان گرفتار،پولیس حکام

(34) 🚨 جماعت اسلامی کا موجودہ نظام کے خلاف 21 دسمبر کو احتجاج کا اعلان

(35) 🚨 جنرل (ر) باجوہ کیخلاف کوئی کیس نہیں، ججز، بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے، ذرائع

(36) 🚨 پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر

(37) 🚨 پاکستان دنیا کے پہلے 3 کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہوگیا

(38) 🚨 اسلام آباد: تاریخ میں پہلی بار عالمی ایکسچینجز کیلئے منظم، شفاف اور عالمی معیار کا راستہ کھول دیا، بلال بن ثاقب

(39) 🚨 کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گٹکا ماوا فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 40 دنوں میں 98 ملزمان گرفتار

(40) 🚨 کراچی میں گھر کا کرایہ مانگنا خاتون کی جان لے گیا، قاتل میاں بیوی گرفتار

(41) 🚨 خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے 3 پن بجلی منصوبے مکمل کر لیے

(42) 🚨 کوئی فوج کے خلاف آواز اٹھائے گا تو مزاحمت کریں گے، حافظ طاہر اشرفی

(43) 🚨 پاکستان چین اقتصادی شراکت داری میں اہم پیش رفت

(44) 🚨 لاہور: بسنت کے لیے رجسٹریشن فیس کی تفصیلات جاری

(45) 🚨 لیاری کیخلاف بھارتی پروپیگنڈے کا جواب، پاکستان میں'میرا لیاری' کے نام سے فلم تیار

(46) 🚨 بھارتی فلم دھرندھر پاکستان خاص طور پر لیاری کیخلاف منفی پروپیگنڈے کی ایک اور مثال ہے: شرجیل میمن

(47) 🚨 روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ، 10لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا

*🔴IMF satisfied with budget increase for Benazir Income Support Program, demands further increase*

*💥کیا آپ آئی ایم ایف کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں؟*

*جی ہاں ❤️👍*
*جی نہیں 🙏👎*

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم ساتھ ہی پروگرام کی امداد میں مزید اضافہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔  

آئی ایم ایف حکام کے مطابق انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ کو مضبوط کیا گیا ہے، بین الاقوامی معیار کے مقابلے میں بےنظیر کفالت پروگرام کی رقم کم ہے تاہم صارفین کی قوتِ خرید برقراررکھنے کے لیے مراعات میں مناسب اضافہ کیا جا رہا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نےکفالت امداد کم آمدنی والے طبقے کی کھپت کے15 فیصد تک لے جانے کی تجویز دی اور کفالت پروگرام کی رقم میں افراطِ زر کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی بھی سفارش کی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق بی آئی ایس پی کےبجٹ میں امدادی پروگراموں پراخراجات میں 20 فیصد اضافہ شامل ہے، اس کے نتیجے میں کفالت پروگرام کے تحت نقد کیش امداد بڑھائی جائے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے کہا کہ غیرمشروط نقد امداد کی رقم 13500 روپے سے بڑھا کر 14500 روپے کی جائے اور کفالت پروگرام کی کوریج میں کم از کم 2 لاکھ خاندانوں کا اضافہ کیا جائے۔

 آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال 2026 کے اختتام تک مستفید خاندانوں کی تعداد 10.2 ملین تک پہنچ جائے گی، 2026میں نئےگھریلو سروے کے بعد کفالت پروگرام کی امداد بڑھائی جانی چاہیے۔ 

اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے کنڈیشنل کیش ٹرانسفر پروگرام کی کوریج میں توسیع کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی کے کنڈیشنل کیش ٹرانسفر کے بجٹ کامکمل استعمال اہم ہے۔


*🔴 Renowned spiritual figure Maulana Hafiz Pir Zulfiqar Ahmed Naqshbandi passes away*


*14 December 2025 12:00*

*🔵سلسلہ نقشبندی کی معروف ترین روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال فرما گئے۔ وہ کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی سے دنیا بھر کی بڑی شخصیات کا تعلق تھا جن میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہیں۔*

*🟢پیر ذوالفقار احمد نقشبندی 1 اپریل 1953ء کو پاکستان کے شہر جھنگ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت، تبلیغ، تصوف، شریعت و سلوک کے فروغ اور لوگوں کو دین کے حقیقی پیغام سے روشناس کروانے میں صرف کی۔ ان کے افکار، خطبات، تصانیف اور روحانیت نے بےشمار لوگوں کی زندگیوں میں نور و ہدایت کا چراغ جلایا۔ ان کے متعلقین کی طرف سے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔*


*🔴Rahim Yar Khan: 5 robbers who robbed a citizen of lakhs of rupees killed in police encounter*Report by Mian Khudabakhsh Abbasi


*رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔*

*ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق ڈاکو شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر کوٹ سمابہ کی جانب فرار ہو رہے تھے، جس دوران پولیس مقابلہ ہوا اور 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔*

*عرفان علی سموں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔*

*👈کیا کچے کے ڈاکوؤں کو صفحہ ہستی سے مٹادینا چاہیے؟*

*جی ہاں ❤️👍*
*جی نہیں 🙏👎*

*ری ایکٹ کرکے زندہ دلی کا ثبوت دیجئے گا*

*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*

ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...