Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
پیر، 24 فروری، 2025
*پاکستان کیخلاف بھارت کی شکست کی پیشگوئی کرنیوالا سادھو بابا مشکل میں پڑگیا**سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا**آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے پاک بھارت میچ میں بھارت کی شکست کی پیشگوئی کرنے والا سادھو بابا مشکل میں پڑگیا۔**میچ سے متعلق سادھو بابا کی جانب سے کی گئی پیشگوئی بری طرح غلط ثابت ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی۔**آئی ٹی بابا کے نام سے مشہور بھارتی سادھو ابھے سنگھ نے میچ سے قبل پورے یقین سے کہا تھا کہ بھارت یہ مقابلہ ہار جائے گا اور ویرات کوہلی ناکام ہوں گے۔ انکی ویڈیو وائرل ہوگئی اور کئی صارفین نے ان کی پیشگوئی کو سنجیدگی سے لینا شروع کردیا۔**بابا نے کہا تھا کہ "میں تم سب کو پہلے سے کہہ رہا ہوں، اس بار بھارت نہیں جیتے گا۔ ویرات کوہلی سمیت سب کو کہہ دو کہ آج جیت کر دکھائیں۔ میں نے کہہ دیا ہے کہ نہیں جیتیں گے تو نہیں جیتیں گے۔ اب کیا، بھگوان بڑے ہیں یا تم بڑے ہو؟"**بابا کی پیشگوئی کے برعکس بھارت نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی اور ویرات کوہلی نے شاندار ناقابل شکست 100 رنز بنا ڈالے۔**جیسے ہی بھارت نے میچ جیتا، "#IITianBaba" سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا اور صارفین نے طنزیہ پوسٹس اور میمز کی بھرمار کر دی۔**کئی صارفین نے بابا کے بیان کی ویڈیوز شیئر کرکے ان پر طنز کیا۔ ایک صارف نے لکھا:**"بھائیو! ہمیں اس بابا کو زندہ پکڑنا ہے اور بھارت سے باہر نکالنا ہے!"**ایک اور صارف نے کہا:**"سبق: پیشگوئیوں پر بھروسہ مت کرو!"**یہاں تک کہ کچھ صارفین نے مذاق میں لکھا:**"اب آئی ٹی بابا کو پاکستانیوں سے زیادہ ٹرول کیا جائے گا!"**واضح رہے کہ بھارت نے اتوار کو دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*
ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں