Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
پیر، 24 فروری، 2025
*شرم سے ڈوب مرو شاہینوں!!!**پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کے چھٹے روز ایونٹ سے باہر**’اب اگر مگر سے بات بہت آگے بڑھ گئی ہے، بس اب آرام سے گھر بیٹھیں‘**پاکستان میں جاری چیمپیئنز ٹرافی کے ابتدائی چھ دنوں میں ہی میزبان ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔*جی بلکُل آپ درست سمجھے ہیں یہاں بات ہو رہی ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی جسے ایونٹ میں اپنے دونوں میچز میں بُری کارکردگی کی وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اب آج کا میچ یوں تھا تو نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان، مگر پاکستانی فینز بنگلہ دیش کے لیے دُعا گو تھے۔بہت سے دیگر ایونٹس کی طرح پاکستانی فینز نے اپنی ٹیم کی بُری کارکردگی کے بعد قلم سنبھالا اور حساب کتاب شروع کیا جس کے بعد پتہ یہ چلا کہ جناب اگر راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتا ہے تو پاکستان کی اس ایونٹ میں رہنے کی مبہم اُمید باقی رہے گی۔مگر جناب یہاں تو حالات و واقعات فینز کے حساب کتاب سے مختلف ہی رہے کیونکہ نیوزی لینڈ نے تو بنگلہ دیش کو شکست دے دی۔آئی سی سی چیپمیئنز ٹرافی کے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی اور اسی کے ساتھ نیوزی لینڈ نے ایونٹ کے سیمی فائنل کی لیے بھی کالیفائی کر لیا ہے۔تاہم اس شکست کے بعد بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کی ہی طرح دو میچوں میں ناکامی کے بعد اس ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ کی کامیابی سے زیادہ غصہ لوگوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور کھلاڑیوں پر نکالا۔وحید اختر نامی ایک صارف نے ایکس پر لکھا ’اب اگر مگر سے بات بہت آگے بڑھ گئی ہے، بس اب آپ آرام سے گھر بیٹھیں۔ پاکستان اب چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا۔‘خالد سیف اللہ نامی صارف نے ایکس پر پاکستانی کرکٹ ٹیم سے نااُمید ہو کر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’ہم پاکستان کرکٹ ٹیم کو پہلے ہی راونڈ میں باہر ہونے اور ہمارے جذبات کو مزید مجروح ہونے سے بچانے پر دل کی اتہا گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔‘تاہم کرکٹ تجزیہ کار مظہر ارشد نے ایکس پر لکھا ’آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں دفاعی چیمپئن پاکستان 6 روز کے اندر ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔‘کرکٹ تجزیہ کار سیج صادق نے ایکس پر جہاں ایک جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی تعریف کی وہیں انھوں نے چند جُملوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم پر تنقید بھی کی انھوں نے لکھا کہ ’نیوزی لینڈ نے آج 15 رنز پر دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہو جانے کے باوجود ہدف حاصل کر لیا۔ اپنے خول میں جانے اور مطلوبہ رن ریٹ بڑھانے دینے کے بجائے انھوں نے اچھی رفتار سے سکور کیا اور پھر کامیابی حاصل کی۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بس کی بات نہیں۔‘پاکستان کرکٹ ٹیم اب 27 فروری کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی بنگلہ دیش کے خلاف ایونٹ کا اپنا تیسرا میچ کھیلے گی۔ یاد رہے کے اس سے قبل پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں دونوں کو ہی اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔چیمپیئنز ٹرافی میں سوموار کے روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے بعد جہاں دفاعی چیمپئین پاکستان کا سفر اپنے اختتام کو پہنچا وہیں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم بھی اس ایونٹ سے باہر ہو چُکی ہے۔تاہم ان دو ٹیموں کے ایونٹ سے باہر ہو جانے کے بعد نیوزی لینڈ اور انڈیا کی کرکٹ ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...
-
تفصیلات کے مطابق حکومتی پا لیسی اپنی چھت سب کیلئے پروگرام کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں مزدوروں کیلئے لیبر کا لونی تعمیر کی ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
#ادائےِجاں #ازعلیزےخان #قسط_1 ▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️ اکھیاں میری پوچھ رہی ہیں۔ دل کو میرے چین نہیں ہے کیتھے لڑائیاں وے تو اکھیاں کیتھے لڑا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں