Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعہ، 21 فروری، 2025
*اسلام آباد: جامعہ حفصہ کی ڈنڈا بردار طالبات ایک بار پھر سڑکوں پر آگئیں، مسئلہ کیا ہے؟*
لال مسجد اسلام آباد کے سابق خطیب مولانا عبد العزیز کی اہلیہ ام حسان کی گرفتاری کے بعد ایک بار پھر جامعہ حفصہ کی ڈنڈا بردار طالبات سڑکوں پر نکل آئی ہیں۔گزشتہ دن انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے سرکاری گاڑی اور عملے پر حملے اور مبینہ فائرنگ کیس میں گرفتار ام حسان اور دیگر ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کر دیا۔گزشتہ روز تھانہ شہزاد ٹاون میں درج مقدمہ میں گرفتار ام حسان سمیت چھ خواتین اور سات مرد ملزمان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی گئی۔پولیس حکام نے بتایاکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ پہلے بھی ام حسان آپ کے چار کیس ہیں۔ بعد ازاں فزیکل ریمانڈ پر حوالہ پولیس کردیا۔اس واقعے کے خلاف جامعہ حفصہ کی ڈنڈا بردار طالبات سڑکوں پر آگئی ہیں اور اسلام آباد کی کشمیر ہائی وے پر دھرنا دے رکھا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ حکومت نے ام حسان کے علاوہ پچاس دیگر خواتین اور پچاس مردوں کو بھی گرفتار کر رکھا ہے۔طالبات نے لال مسجد سے ملحقہ جامعہ حفصہ کے باہر بھی احتجاج کیا اور ام حسان اور دیگر ملزمان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔دوسری طرف لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبد العزیز نے کہا ہے کہ ام حسان اور ان کے ساتھ گرفتار دیگر افراد پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت جھوٹے مقدمات بنانا اور ان کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر انسداد دہشت گردی کورٹوں میں پیش کرنا ظالمانہ کاروائی ہے۔انہوں نے اپنے مختلف بیانات میں حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کے خلاف میدان میں آکر تحریک چلائیں گے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں