Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعہ، 21 فروری، 2025
حکومت سندھ اور آکسفورڈ پاکستان پروگرام کی جانب سے سندھ کے طلباء کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں گریجویٹ اسکالرشپس کا اعلان ۔
رپورٹ: جئدیو مھیشوری بیورو چیفتفصیلات کراچی: خبر کے مطابق سندھ کے باصلاحیت طلباء کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے چھ معزز گریجویٹ اسکالرشپس کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ اسکالرشپس شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نام سے منسوب کی جائیں گی اور او پی پی کے سالانہ گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام کا حصہ ہونگی۔گزشتہ سال، او پی پی نے سندھ کے دو اور بلوچستان کے ایک طالب علم کو اسکالرشپس فراہم کیں۔فنڈ کے تحت ہر سال سندھ کے چھ بہترین طلباء کو آکسفورڈ کی لیڈی مارگریٹ ہال میں گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے کیلئے مالی امداد فراہم کی جائیگی۔تین اسکالرشپس شہید بے نظیر بھٹو اسکالرشپ کے تحت خواتین کیلئے مخصوص ، تین اسکالرشپس شہید ذوالفقار علی بھٹو اسکالرشپ کے تحت دی جائینگی۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ او پی پی کم وسائل والے رکھنے والوں کیلئے دروازے کھول رہا ہے اور پاکستان کے باصلاحیت طلباء کیلئے مواقع پیدا کر رہا ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں