Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعہ، 21 فروری، 2025
*ملک بھر میں موسم پھر خشک ہوگیا، بارش کے کتنے امکانات ہیں؟*
لاہور: ملک بھر میں موسم ایک بار پھر خشک ہوگیا جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش کے ہونے یا نہ ہونے سے متعلق بھی پیش گوئی جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع سے بارش برسانے والا سسٹم نکل گیا ہے، جس کے بعد سے موسم دوبارہ خشک ہونا شروع ہوگیا ہے۔ملک کے میدانی علاقوں میں ہونے والی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کے اثرات تاحال موجود ہیں۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اورزیادہ سے زیادہ ،23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔پیش گوئی کے مطابق آج ہفتے کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔پنجاب میں آج ہفتے کے روز بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونوا ح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔سندھ میں آج بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کے علاوہ چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔خیبر پختونخوا میں آج ہفتے کے روز بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کے علاوہ بالائی اضلاع میں شدیدسرد رہنے کا امکان ہے جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہفتے کے روز موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔اسی طرح بلوچستان میں بھی آج بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی اضلاع میں شدید سردی رہنے کی توقع ہے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں