Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعہ، 21 فروری، 2025
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ عمرکوٹ ہینڈ آؤٹ
عمرکوٹ-(اوم پرکاش) سابق صوبائی وزیر اور ایم پی اے کنری نواب تیمور ٹالپر کے والد مرحوم پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے نواب محمد یوسف ٹالپر کی سوئم کی رسم ان کے گاؤں مانجھاکر میں ادا کی گئی، اس موقع پر سوئم کی رسم میں صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ، صوبائی وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ، صوبائی وزیر سماجی بہبود میر طارق ٹالپر، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی، پارلیمانی سیکریٹری ٹاؤن پلاننگ و ایم پی اے قاسم سراج سومرو، ایم پی اے رانا ہمیر سنگھ، وفاقی وزیر فہد ہارون، ایم این اے نوید قمر، ایم این اے ملک اسد سکندر سمیت سندھ کی اہم سیاسی شخصیات نے شرکت کی اور سوگوار خاندان بشمول ان کے بیٹے ایم پی اے نواب تیمور ٹالپر، ضلعی کونسل ممبر یونس ٹالپر اور پوتے نواب زادہ شہمیر خان ٹالپر سے تعزیت کا اظہار کیا، اس موقع پر نواب محمد یوسف ٹالپر کی مغفرت کے لیے قرآن خوانی کی گئی اور ان کے ایصال ثواب و مغفرت کے لیے اجتماعی دعا بھی کرائی گئی، اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواب محمد یوسف ٹالپر ایک سینئر پارلیمنٹرین اور بڑی سیاسی شخصیت تھے، وہ ایک شفیق انسان تھے اور پیپلز پارٹی کی قیادت جب بھی کوئی فیصلہ کرتی تھی تو ان کی رائے کو اہمیت دی جاتی تھی، نواب یوسف ٹالپر کا نام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس موقع پر صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواب یوسف ٹالپر کے انتقال سے پاکستان کی سیاست میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے، انہوں نے ہمیشہ اسمبلی میں غریب اور مظلوم طبقے کی آواز بلند کی اور سندھ کے پانی کے مسائل پر اعلیٰ ایوان میں جدوجہد کی، وہ ہمیشہ سندھ کے حقوق کی ترجمانی کرتے رہے، انہوں نے مزید کہا کہ نواب یوسف ٹالپر کی شخصیت اتنی بڑی تھی کہ ان کی تعزیت کے لیے پورے پاکستان سے پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے لوگ عمرکوٹ آئے ہیں، ہمیں امید ہے کہ نواب یوسف ٹالپر کے بیٹے ان کے نقشِ قدم پر چلیں گے اور عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواب یوسف ٹالپر کی ایک بڑی خوبی یہ تھی کہ وہ اپنے علاقے کے لوگوں اور عام شہریوں کے فون فوراً سنتے اور ان کے مسائل حل کرواتے تھے، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ایم این اے مہیش کمار ملانی، ایم پی اے امداد پتافی، ایم این اے شازیہ رحمانی، صوبائی مشیر جاوید نایاب لغاری، ایم پی اے پیر محمد صالح شاہ جیلانی، ایم پی اے محمد یوسف مرتضی بلوچ، ایم پی اے عبدالرؤف کھوسو، ایم پی اے ڈاکٹر سکندر شورو، ایم پی اے پیر مجیب الرحمن، ایم پی اے پارس دیرو، ایم پی اے امداد بھڑگری، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمن لاڑک، ایس ایس پی عمرکوٹ عزیز احمد میمن، پ پ صدر عمرکوٹ ڈاکٹر سید نور علی شاہ، مخدوم محسن، سابق صوبائی مشیر ویرجی کولہی، چیئرمین ضلعی کونسل عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی، وائس چیئرمین میاں خالد ولہاری، سیاسی رہنما سید سکندر علی شاہ، پیپلز پارٹی جنرل سیکریٹری عمرکوٹ صوفی نواز سومرو، پیپلز پارٹی انفارمیشن سیکریٹری عمرکوٹ برہان الدین کمبھار، ایس ایس پی اعجاز احمد شیخ، ضلعی انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی، ضلعی کونسل میمبر شاہنواز جونیجو، کمار ٹلواِنی، دلیپ کمار مولچنداِنی اور دیگر علاقہ مکینوں، میڈیا نمائندگان اور معزز شہریوں نے سوگوار خاندان تعزیت کی اور اظہارِ افسوس کیا، جبکہ کے تعزیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *اتوار 22 ذیقعدہ 1447ھ* *10 مئی 2026ء* ایرانی جواب کا انتظار، ٹرمپ کی ’’پراجیکٹ فریڈم پلس‘‘ کی دھمکی پاکستان تی...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
*پہلی خبر۔۔۔۔۔۔۔۔ آخری خبر* ملاحظہ فرمائیں ، آج کی شہ سرخیوں کے ساتھ ۔۔۔۔ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون، تین پولیس ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں