Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 22 فروری، 2025
*اگلے وزیراعظم بلاول ہوں گے روک سکتے ہو تو روک لو، پی پی رہنما کا ن لیگ کو چلینج*
لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نے وزیراطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی ٹک ٹاک کی حد تک محدود ہے، پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا روک سکتے ہو تو روک لو۔پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری برائے وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کا وزیر اطلاعات پنجاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لاہور کے علاوہ پنجاب کے باقی اضلاع سے صوبائی حکومت نے سوتیلا سلوک روا رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں اربوں کے ترقیاتی فنڈز دیکر باقی پنجاب کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے، مریم نواز نے پنجاب کے تاجروں کے کاروبار تباہ کر دیے، پنجاب کا کسان ، تاجر اور مزدور طبقہ مریم نواز کی پالیسیوں بدولت ابتری کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب صوبے کے آئینی سربراہ ہیں اور صوبائی حکومت کی کوتاہیوں کی نشاندہی اُن کا فرض ہے، صحت اور تعلیم کے شعبے میں حکومت سندھ کی کاوشوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کہنے کہلانے سے وزیراعظم نہیں بنواتی بلکہ عوامی طاقت سے اقتدار میں آتی ہے، صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے تشخص کو عالمی سطح پر بحال کر رہے ہیں۔ پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہی ہوگا روک سکتے ہو تو روک لو
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *اتوار 22 ذیقعدہ 1447ھ* *10 مئی 2026ء* ایرانی جواب کا انتظار، ٹرمپ کی ’’پراجیکٹ فریڈم پلس‘‘ کی دھمکی پاکستان تی...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
*پہلی خبر۔۔۔۔۔۔۔۔ آخری خبر* ملاحظہ فرمائیں ، آج کی شہ سرخیوں کے ساتھ ۔۔۔۔ کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈائون، تین پولیس ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں