Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 23 فروری، 2025
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک کے نمائندہ صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جر نلسٹس (پی ایف یو جے) کےتین روزہ بی ڈی ایم اجلاس کے بعدہونے والے انتخابات میں دو سالہ مدت کیلئے افضل بٹ صدر،
ارشد انصاری سیکرٹری جنرل اور سعید جان(لالا اسد پٹھان) مسلسل دوسری بارفنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے ہیں،الیکشن کمیٹی کے چیئرمین اقبال جعفری نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایف یو جے انتخابات میں صدر سیکرٹری جنرل اور فنانس سیکرٹری کی ایک ایک نشست جبکہ نائب صدور اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی چاراور ممبران ایف ای سی کی25 نشستوں کیلئے 262 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، جن میں صدر کی ایک نشست کیلئے چودہ، سیکرٹری جنرل کی ایک نشست کیلئے 23، فنانس سیکرٹری کی ایک نشست کیلئے 29، نائب صدور کی چار نشستوں کیلئے 43،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی چار نشستوں کیلئے 40 جبکہ ممبران ایف ای سی کی 25 نشستوں کیلئے 113 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں سےباقی تمام امید واروں نے باہمی مشاورت سے اپنے کاغذات واپس لے لئے جس کے بعد تمام باڈی بلا مقابلہ منتخب ہو گئی ہے،کامیاب ہونے والوں میں صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری اور فنانس سیکرٹری اور سعید جان(لالا اسد پٹھان) کے علاوہ چارنائب صدورمیں حبیب الرحمان، خالد عیسیٰ کھوکھر،محمد عیسیٰ اور ناصر حسین ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی چار نشستوں کیلئے جمشید رضوانی،جاوید اصغر،محمد شاہد چوہدری اور نور الہیٰ بگٹی جبکہ ممبران ایف ای سی کی25 نشستوں کیلئے عبدالرحمان(لالا رحمان) علی رضا علوی،اعجاز مقبول،ایوب جان سرہندی،انور رضا ، ہارون خالد،فوزیہ شاہد، امتیازخان فاران،احسان الحق، محمد عامر شہزاد،خورشید عباسی، میاں صبیح الرحمان،مخدوم احمد بلال،ندیم جاوید،محمد اقبال، نصراللہ وسیر،ناصر زیدی، رانا شفیق خان پسروری،قدیر سکندر، سلیم شاہد،رؤف مان، شہزادہ ذوالفقار،شفیق اعوان، نذر عباس اور عمیر یاسر شامل ہیں، نتائج کا اعلان ہوتے ہی حامیوں نے منتخب ہونے والے امیدواروں کے حامیوں نےزبردست نعرہ بازی کی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی،الیکشن کمیٹی میں چیئرمین اقبال جعفری کے علاوہ مائرہ عمران، شہریار خان، عاصم قدیر رانا،قلب علی اور صمد سالک شامل تھے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*
ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں