ہفتہ، 22 فروری، 2025

ضلع تھرپارکر کے شہر مٹھی ، سلامکوٹ ، چیلہار ، چھاچھرو سمیت دیگر گاؤں میں پینے کے میٹھے پانی کی فراہمی دو ماہ سے بند۔ ہنگامی طور اقدامات کیے جائیں ۔

رپورٹ: اوم پرکاش مہیشوری ڈسٹرکٹ رپورٹر تفصیلات: خبر کے مطابق ضلع تھرپارکر کے شہروں اور گاؤں کی عوام گزشتہ دو ماہ سے میٹھے پانی کی فراہمی میں تعطل کے باعث سخت پریشان ہے۔ 4ــ5 روز سے پھانگاریو کے تلاء تک پانی سپلائی ممکن ہوئی ہے ، لیکن افسوس کہ پانی ٹینکر مافیا کو بیچا جا رہا ہے۔ لوکل عوام الناس کو گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے ، باری آنے تک تلاء میں پانی نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے ۔ عوام کوام شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ارباب اختیار کو گزارش ہے کہ معاملات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فی الفور نوٹس لیکر عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم نہ رکھا جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

*خبروں کی تفصیل* *ہفتہ 21 ذیقعدہ 1447ھ* *9 مئی 2026ء* آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی، وزیر خزانہ ...