*پتھر سے بھرا ٹرالہ( بڑا ٹرک) جیک کے ذریعے پتھر اتارتے ہوئے توازن برقرار نے رکھنے کی وجہ سے قریبی گھر کے اوپر الٹ گیا*
ملتان: ریسکیو 1122 کو بستی گلابی ریلوے پھاٹک موضع ٹاٹے پور سے ایک گھر کے اوپر پتھروں سے بھرے ٹرالہ کے الٹنے سے گھر کے افراد کے ملبہ تلے دبنے کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔ ریسکیو حکام
ملتان: کالر کے مطابق پتھروں سے بھرا ٹرالر پتھر اتار رہا تھا کہ ان بیلنس ہونے کی وجہ سے گھر کے اوپر الٹ گیا ہے اور گھر کے ایک کمرے میں سوئے ہوئے 3 افراد ٹرالہ ، پتھر اور ملبے کے نیچے دب گئے ہیں۔ ریسکیو حکام
ملتان: کنٹرول روم نے قریبی اسٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بھجوا دیں۔ ریسکیو حکام
ملتان: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایمرجنسی آفیسر کو بھی مزید ریسکیو سٹاف کے ساتھ جائے حادثہ کی طرف روانہ کردیا تاکہ بروقت اور موثر انداز میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا جائے۔ ریسکیو حکام
ملتان: ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بتایا کہ موقع پر موجود افراد کے مطابق پتھروں سے بھرا ٹرالہ پتھر اتارتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور مکان پر گر گیا۔ ٹرالہ جس مکان پر گرا اس کی چھت گاڈر اور لکڑی کی کڑیوں سے بنی ہوئی تھی میں سوئے ہوئے 5 میں سے 3 افراد ملبے تلے دب گئے جبکہ 2 افراد اس حادثہ سے محفوظ ہیں۔ ریسکیو حکام
ملتان: ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچتے ہی ایمرجنسی آفیسر محمد بلال کی سربراہی میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ ریسکیو حکام
ملتان: ریسکیو اہلکاروں نے گھر کے فیملی کے افراد جس میں 15 سالہ لڑکی ، 17 سالہ لڑکا اور ان کے 40 سالہ والد کی ڈیڈ باڈیز کو نکال لیا۔ ریسکیو حکام
ملتان: ریسکیو 1122 نے تینوں ڈیڈ باڈیز کو پولیس کی کاروائی کے بعد نشتر ہسپتال ملتان شفٹ کردیا۔ ریسکیو
*Dead Victims Detail*
*1* Muzamil s/o Aslam age -17 Years
*2* Fatima d/o Aslam age -15 Years
*3* Aslam s/o Ahmed Bukhsh age- 40 Years
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں