بدھ، 5 مارچ، 2025

*`دوستوں! ہیڈلائنز کا سلسلہ آپ کو کیسے لگا؟ ری ایکٹ کیجئے`*👏🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *05 مارچ 2025 | بروز بدھ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 (1) بنوں کینٹ حملہ، 4 خودکش بمباروں سمیت 16 دہشت گرد ہلاک، 5 فوجی جوان شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر🚨 (2) خودکش دھماکوں کی وجہ سے مسجد، رہائشی عمارت تباہ ہو گئی، 13 بے گناہ شہری شہید، 32 زخمی🚨 (3) بنوں کینٹ حملہ، شہدا میں 5 بہن بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل🚨 (4) چیمپئنز ٹرافی: ’نہ ہماری ٹیم فائنل میں ہے اور نہ فائنل پاکستان میں‘🚨 (5) نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 50 رنز سے ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا🚨 (6) عمران خان کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں، ذرائع کا دعویٰ🚨 (7) امریکی صدر کا بیان دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے: وزیراعظم🚨 (8) امریکی صدر کا افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف تعاون پر پاکستان سے اظہار تشکر🚨 (9) ٹرمپ کا کابل ایئرپورٹ دھماکے میں ملوث دہشت گرد شریف اللہ کو پکڑنے پر پاکستان کا شکریہ🚨 (10) امریکی انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ پر دھماکے میں 13 امریکی فوجی اور 170 افغان شہری مارے گئے تھے🚨 (11) پاکستان نے سی آئی اے کی خفیہ اطلاع پر شریف اللہ کو گرفتار کیا، امریکی نشریاتی ادارہ🚨 (12) خطے میں امن کیلئے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے، وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر🚨 (13) پاکستان کا انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں کلیدی کردار ہے، 80,000 سے زائد فوجیوں اور شہریوں نے قربانیاں دیں، شہباز شریف🚨 (14) مشیر امریکی قومی سلامتی کا اسحاق ڈار سے رابطہ، دہشت گردی کیخلاف کوششوں پر اظہار تشکر🚨 (15) یہ ہی وقت ہے آپ ہمارا ساتھ دیں، عمران خان کا مولانا فضل الرحمٰن کو پیغام🚨 (16) پی ٹی آئی کا جے یو آئی سے رابطہ، آئندہ ہفتے دونوں جماعتوں کی قیادت میں ملاقات کا امکان🚨 (17) دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ🚨 (18) وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مولانا حامدالحق کے لواحقین سے تعزیت کی اور شہدا کے لواحقین کی مالی مدد کا اعلان کیا🚨 (19) وزیراعظم کے وفاقی کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے🚨 (20) خضدار کی تحصیل نال میں دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے🚨 (21) حکومت کا معیشت کے استحکام کا دعویٰ جھوٹا ہے: عمر ایوب🚨 (22) مصطفیٰ عامر قتل معاملہ: آئی جی سندھ، ڈی جی ایف آئی اے جمعہ کو قائمہ کمیٹی میں طلب🚨 (23) ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد، رشتہ داروں سے ملاقات🚨 (24) رانا ثنا اللہ پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں بری🚨 (25) عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودیہ جانیوالے سینیٹر فیصل جاوید کو آف لوڈ کر دیا گیا🚨 (26) ہری پور سلنڈر دھماکہ میں زخمی خاتون اور 18 سالہ بیٹی جاں بحق، تعداد 4 ہو گئی🚨 (27) افغانستان کے ساتھ تمام مسائل کا حل مذاکرات میں ہے: علی امین گنڈاپور🚨 (28) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو طلب، سمری صدر مملکت کو ارسال🚨 (29) پنڈی میں موبائل استعمال کرتے ریلوے لائن کراس کرنے والا شہری ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق🚨 (30) راولپنڈی: بجلی کا پول لگانے پر جھگڑا، دو سگے بھائی فائرنگ سے قتل🚨 (31) کراچی کا موسم پھر تبدیل، مارچ میں سردی واپس لوٹ آئی، ایک دن میں درجہ حرارت 7 ڈگری گر گیا🚨 (32) کراچی: گارڈن سے لاپتا بچوں عالیان اور علی رضا کے کیس کی تفتیش اے وی سی سی کو منتقل🚨 (33) سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار روپے ہوگئی🚨 (34) بلال بن ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل کیلئے وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر مقرر🚨 (35) چولستان: جھگیوں میں آگ لگنے سے خاتون اور 4 بچے جاں بحق🚨 (36) طورخم بارڈر 12ویں روز بھی بند، افغان فورسز کی وقفے وقفے سے فائرنگ، قریبی علاقے سے نقل مکانی🚨 (37) مسلح افواج عدلیہ کا حصہ نہیں، کسی فیصلے میں نہیں لکھا ملٹری کورٹ عدلیہ ہے، رکن آئینی بینچ🚨 (38) ارمغان سے منشیات کے منظم کاروبار کی تفتیش کا فیصلہ، منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع🚨 (39) لاہور: گھر میں 3 سالہ بچے سے گولی چل گئی، 36 سالہ خاتون جاں بحق، شوہر زیر حراست🚨 (40) حکومت کے شادیانوں کے باوجود عوام آج بھی مہنگائی سمیت مسائل سے دوچار ہیں، تاجر رہنما🚨 (41) کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک اور شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل، رواں سال تعداد 17 ہوگئی🚨 (42) خیبرپختونخواہ میں دہشت گردی وفاقی و صوبائی حکومتوں کی مکمل ناکامی ہے، حافظ نعیم الرحمان🚨 (43) ’سرکاری ریٹ پر مرغی کا گوشت نہیں بیچ سکتے‘ دکانداروں کا کل ہڑتال کا اعلان🚨 (44) سردی سے بچنے کیلئے سائبیریا سے آئے مہاجر پرندوں کی واپسی کا عمل شروع🚨 (45) حکومت سندھ نے کم آمدنی والے 2 لاکھ گھرانوں میں سولر سسٹم کی تقسیم شروع کردی🚨 (46) بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کو زبردست قرار دے دیا🚨 (47) شہر میں پچاس نئے پارک تعمیر کیے جارہے ہیں، میئر کراچی🚨 (48) کراچی: ڈیفنس میں چینی شہریوں کو کرائے پر گھر دینا مکان مالک کو مہنگا پڑ گیا🚨 (49) آئی جی سندھ کا پولیس کو تھانوں اور مقدمات پر کارروائی کا ریکارڈ آن لائن کرنے کی ہدایت🚨 (50) سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹی بی تشخیص کرنے والا صوبے کا پہلا اسپتال بن گیا🚨 (51) انٹربورڈ کراچی کے متنازع نتائج؛ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سرد خانے کی نذر🚨 (52) حکومت کو بھاری سود پر قرض دے کر پاکستانی بینکوں نے 600 ارب سے زائد کا تاریخی منافع کمایا🚨 (53) کار سرکار میں مداخلت: اُم حسان اور دیگر ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ مسترد🚨 (54) مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کے گھر سے کال سینٹر کے مزید 18 سے زائد لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیے🚨 (55) لاہور: 3 سالہ بچے سے گولی چلنے کا ڈراپ سین، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے بچے پر الزام لگا دیا🚨 (56) اسٹار لنک کی رجسٹریشن کا عمل سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ جاری ہے، چیئرمین پی ٹی اے🚨 (57) اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف بی آر افسران کی ترقی کیلئے 12 مارچ تک سلیکشن بورڈ اجلاس نہ بلانے کا حکم🚨 (58) اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل*(رپورٹ: عطامحمدمحمداسلم جئدیومھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)*

*’ سرکاری ریٹ پر مرغی کا گوشت نہیں بیچ سکتے‘ دکانداروں کا کل ہڑتال کا اعلان*

کراچی: مرغی کے دکانداروں نےسرکاری نرخ پر گوشت بیچنے سے انکار کرتے ہوئے جمعرات کو دکانیں رکھنے کا اعلان کردیا۔ 

سندھ پولٹری اینڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن صدر راؤ محمد افضال نے کہا کہ پولٹری فارمز سرکاری نرخ کی خلاف ورزی کررہے ہیں، اور 400 روپے کے سرکاری نرخ پر زندہ مرغی کے بجائے 490 روپے پر سپلائی کررہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ دکانداروں کو مرغی کا فی کلو گوشت 780 روپے میں پڑ رہا ہے تو 640 کی سرکاری قیمت پر کیسے بیچیں۔ 

انہوں نے کہا کہ شہری انتظامیہ یک طرفہ طور پر دکانداروں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اوردکانداروں پر ایک لاکھ روپے تک کے جرمانے عائد کیےجارہے ہیں۔ 

راؤ محمد افضال نے الزام عائد کیا کہ پولٹری فارمز مرغی ہولڈ کررہے ہیں جس کا مقصد مصنوعی قلت پیدا کرنا ہے۔ 

صدر سندھ پولٹری اینڈ ریٹیلر ایسوسی ایشن نے سرکاری نرخ پر مرغی کا گوشت فروخت کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے جمعرات سے شہر بھر میں مرغی کی دکانیں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ 

انہوں نے کہا کہ جب تک پولٹری فارمرز کو سرکاری ریٹ کا پابند نہیں کیاجاتا اور سرکاری ریٹ پر سپلائی نہیں ملتی اس وقت تک دکانیں بند رہیں گی۔ 

واضح رہے کہ بدھ کو کمشنر کراچی نے مرغی کے گوشت کی خوردہ قیمت 640 روپے کلو مقرر کی تاہم شہر میں مرغی کا گوشت 750 روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔

پولٹری فارمرز نے رمضان سے قبل اجلاس میں کمشنر کراچی کو یقین دہانی کرائی تھی کہ رمضان میں زندہ مرغی کا ریٹ 400 روپے سے بھی کم ہوگا تاہم اس یقین دہانی پر عمل نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب فارمرز کا کہنا ہے کہ مرغی کی طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے پیداوار کم ہے طلب و رسد کا توازن بگڑنے سے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

*حکومت سندھ نے کم آمدنی والے 2 لاکھ گھرانوں میں سولر سسٹم کی تقسیم شروع کردی*

*چیئرمین بلاول بھٹو مزید 3 لاکھ سولر یونٹس خریدنے کی ہدایت دے چکے ہیں ، مراد علی شاہ*

*کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے2 لاکھ کم آمدنی والے گھرانوں میں سولر ہوم سسٹم (SHS) کی تقسیم شروع کردی ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو مزید 3 لاکھ سولر یونٹس خریدنے کی ہدایت دے چکے ہیں تاکہ انہیں کم آمدنی والے گھرانوں میں تقسیم کیا جاسکے۔*

*دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ*

*وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مولانا حامدالحق کے لواحقین سے تعزیت کی اور شہدا کے لواحقین کی مالی مدد کا اعلان کیا*
*پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا*

*فیصل جاوید کو سعودی عرب کی فلائٹ سے اپ لوڈ کردیا گیا، فیصل جاوید عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہے تھے۔*

رپورٹ کے مطابق فیصل جاوید کو سعودی عرب کی فلائٹ سے اپ لوڈ کردیا گیا، فیصل جاوید عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہے تھے۔

فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے مجھے عمرہ ادائیگی کی اجازت دی، ہائیکورٹ نے میرا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، آج 3 بجے میری فلائٹ تھی، مجھے عمرہ پر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر میں نے پشاور ہائیکورٹ کے آرڈر دکھایا، ان کو بھی نہیں مانا، ایف آئی اے ایمیگریشن والوں نے عدالتی احکامات کی توہین کی ہے*کار سرکار میں مداخلت: اُم حسان اور دیگر ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ مسترد*

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے اُم حسان اور دیگر ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ اور جامعہ حفصہ کی نگراں ام حسان اور دیگر ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور سرکاری عملے پر مبینہ فائرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ام حسان اور دیگر ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ پولیس کی جانب سے ام حسان اور دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور ام حسان اور دیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔


*نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 50 رنز سے ہرا کر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا*

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 50 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے، جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز بناسکی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں بنائیں، دونوں نے دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت بنائی۔

رویندرا نے 108 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل ہیں۔ کین ولیمسن نے بھی 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنزکی اننگزکھیلی، آخر میں ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے بھی ہاتھ دکھائے ، ڈیرل مچل 49رنزبناکرآؤٹ ہوئے اور فلپس 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنزبنائے۔

363 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر312 رنز بناسکی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...