بدھ، 5 مارچ، 2025

*خضدار کے نال بازار میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق*

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں دھماکے سے 4 افرادجاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا نال بازار میں ہوا جس سے وہاں موجود گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو نال اور خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ نے دھماکے میں زخمی افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ دہشت گردی کا ہر صورت قلع قمع کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہوں گے، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

*راولپنڈی: بجلی کا پول لگانے پر جھگڑا، دو سگے بھائی فائرنگ سے قتل*

راولپنڈی: ٹیکسلا کے علاقے خرم پراچہ میں بجلی کا پول لگانے کے تنازع پر دوہرے قتل کی واردات میں چچا زاد بھائی نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ٹیکسلا کے علاقے خرم پراچہ کے رہائشی توقیر اور توفیق دو بھائی بجلی کی سپلائی کے لیے علاقے میں پول لگوانا چاہتے تھے لیکن ان کے چچا زاد بھائی نصرت کو پول لگانے پر اعتراض تھا۔

دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے دوران نصرت نے فائرنگ کرکے دونوں کزنز جو آپس میں سگے بھائی تھے کو زخمی کردیا جنہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں دم توڑ گئے جبکہ ملزم فرار ہوجانے میں کامیاب رہا۔

ایس ایچ او ٹیکسلا محمد ذوالفقار کی سربراہی میں پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے گھر اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے لیکن ملزم ہاتھ نہ آیا ایس ایچ او ٹیکسلا کا کہناتھا کہ ملزم کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

*'یہ ہی وقت ہے آپ ہمارا ساتھ دیں‘، عمران خان کا مولانا فضل الرحمٰن کو پیغام*

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے عمران خان کا سربراہ جے یو آئی (ف) کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو کہیں کہ یہ وقت ہے آپ ہمارا ساتھ دیں۔

اسلام آباد میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارچ 2022 میں آٹا 20 روپے اور آج 100 روپے ہے، گھی 350 سے 500 روپے کلو ہے، 70 سے 80 فیصد منہگائی ہوئی ہے، کیا لوگوں کی آمدنی بھی بڑھی ہے؟۔

ان کا کہنا تھا کہ اس معشیت کی وجہ سے معاشرہ بگڑ رہا ہے، ہمارے ہاں نوکریاں بلکل ختم ہو گئی ہیں، چین دو بڑی ٹرین لائن بنا رہا ہے جو ایران جائے گا اور افغانستان سے گزری گئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ پر بہیت زیادہ ٹیکس عائد کیے گئے ہیں، یہ غریب سے ٹیکس لیتے ہیں اور امیروں کو کئی نہیں پوچھتا، قانون ہماری زندگی ہونا چاہیے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہمارے بچوں کا اب پاکستان سے اعتماد اٹھ گیا ہے وہ اپنے مستقبل کے لیے باہر ملک جاتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے یہی کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو کہیں کہ یہ وقت ہے آپ ہمارے ساتھ دیں۔

عمران خان کا یہ پیغام سامنے آنے کے بعد پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جے یو آئی (ف) کے ساتھ روابط بڑھنا شروع کردیے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے جے یوآئی ف کی قیادت سے رابطہ کیا اور ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

ذرائع نے کہا کہ جے یو آئی کی قیادت نے جواب دیا کہ مولانا فضل الرحمان عمرے کے باعث ملک سے باہر ہیں، مولانا فضل الرحمان کی واپسی کے بعد ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی قیادت اگلے ہفتے سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...