منگل، 4 مارچ، 2025

*دورہ نیوزی لینڈ،قومی اسکواڈ کا اعلان* *محمد رضوان ون ڈے ٹیم کے کپتان برقرار، محمد رضوان سے ٹی 20 کی قیادت واپس، سلمان آغا کپتان مقرر**شاداب خان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے**ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت ایک چیلنج ہے، سلمان آغا**بابراعظم، محمد رضوان، نسیم شاہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ*

*دارالعلوم حقانیہ دھماکا: نادرا میں خودکش حملہ آور کا ریکارڈ نہ ملا، تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ*

دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق نادرا میں خودکش حملہ آور سے متعلق کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا تاہم تفتیشی ٹیم ہر زاویے سے تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کا دائرہ کار افغان مہاجر کیمپوں تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت 8 نمازی شہید اور 18 زخمی ہوئے تھے۔
*وزیراعظم کی آذربائیجان سے دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت*

*آذربائیجان کے صدر کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کے حوالے سے کمیٹی بھی قائم*

*بانی کو یہ بھی نہیں پتہ کہ یہ لوگ ان سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں،علیمہ خان*

*بانی نے پشاور اسٹیڈیم کے خود سے منسوب نام کو ناپسند کیا، علیمہ خان*

*بانی نے کہا پشاور اسٹیڈیم کا نام واپس کیا جائے، علیمہ خان*

*بانی نے کہا میں نے خود کبھی ایسا کچھ کیا، نہ ہی ایسا کچھ پسند کرتا ہوں، علیمہ خان*

*بانی نے کہا تمام چیزوں کو ذاتی طور پر دیکھنے کی ذمہ داری سلمان اکرم کو دے رہا ہوں،علیمہ خان*

*ہم نے بانی سے کہا ہمیں آپ کی فکر ہوتی ہے، پریشان ہوتے ہیں،علیمہ خان*


*ٹرمپ اور یوکرینی صدر گتھم گتھا، اے آئی ویڈیو وائرل*

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی تلخ کلامی سے متعلق بنائی گئی ایک اور اے آئی ویڈیو سامنے آگئی۔ 

گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں تلخ جملوں کو تبادلہ ہوا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس گرما گرمی سے متعلق اے آئی ویڈیوز کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ 

آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی ایک تازہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کے یوکرینی صدر زیلنسکی ٹرمپ کے ہاتھ پکڑ رہے ہیں اور ہاتھا پائی کو بڑھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعد ازاں ٹرمپ اور زیلسنکی اپنی نشست سے کھڑے ہوئے جس کے بعد یوکرینی صدر ٹرمپ پر باکسنگ کے انداز میں مکوں سے حملہ کرتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی جس کے بعد ٹرمپ نے یوکرینی صدر کو وائٹ ہاؤس سے بھیج کر کہا کہ زیلنسکی امن کیلئے تیار نہیں، جب وہ امن کیلئے تیار ہوں تو وہ واپس آسکتے ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*

ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...