صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے منگل کو بتایا کہ کینٹ کی حدود میں دو زور دار دھماکوں کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
بنوں پولیس کنٹرول روم کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ افطاری کے بعد دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
بنوں کینٹ میں جولائی 2024 میں بھی ایک خودکش حملہ ہوا تھا جس میں پولیس کے مطابق آٹھ فوجی اہلکار جان سے گئے تھے اور 10 حملہ آوروں کو مار دیا گیا تھا۔
اسی طرح 2022 میں بنوں کینٹ کے اندر سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ میں زیر حراست مبینہ شدت پسندوں نے سکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر یرغمال بنا لیا تھا، جس کے بعد ایک سکیورٹی آپریشن کرتے ہوئے کمپاؤنڈ کے اندر25 شدت پسندوں کو مارا گیا تھا۔
بنوں کینٹ بنوں شہر کے اندر واقع ہے جس کے آس پاس رہائشی مکانات بھی موجود ہے جبکہ پولیس کے مرکزی دفاتر بھی اس کی حدود میں واقع ہیں۔
*جو لیڈر شپ پر حملہ ہوتا ہے وہ بھگوڑے کرتے ہیں، وہ عوام میں اپنی جگہ بنانے کے لئے ایسا کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی*
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے حوالےسے بانی پی ٹی آئی سے بات ہوئی، جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ ہدایات دی ہیں جو میں ان تک پہنچاؤں گا۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے بہت افواہیں پھیلائی گئی، معمول کی کا چیک اپ ہوا وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کو سحری نہ دینے اور عبادت سے روکنے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی قوم کی خاطر جیل میں ہیں، خان صاحب نے وضاحت سے کہا کہ جو لیڈر شپ پر حملہ ہوتا ہے وہ بھگوڑے کرتے ہیں، وہ عوام میں اپنی جگہ بنانے کے لئے ایسا کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خان صاحب کو پارٹی سے کوئی شکایت نہیں ہے، آگے کے لائحہ عمل پر بات ہوئی ہے، سیاسی رفقاء سے 5ماہ سے ملاقات نہیں ہوئی اس حوالے سے ہدایات دی گئی ہیں، جیل کے تمام معاملات کے حوالے سے چوہدری ظہیر عباس کو بانی اور بشری بی بی نے اپنا وکیل مقرر کیا ہے۔
سلمان اکرام راجا نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ لوگوں نے وکالت کے ذریعے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کی، جس کو خان صاحب زمہ داری دیں اسکو سیاست کرنی چاہیئے، نیاز اللہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کا سپوکس پرسن مقرر کیا گیا ہے، بشری بی بی نے اپنے چار فوکل پرسن مقرر کئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیصل چوہدری کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام پٹیشنز چوہدری ظہیر عباس کے سپرد کر دیں، اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے بات ہوئی، پوری بات نہیں کروں گا۔
*دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلوی ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 264 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جواب میں بھارت نے 265 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا*
*ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہورمیں کھیلا جائے گا جب کہ فائنل اتوار 9 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا*
*ایک سال پہلے معیشت ڈیفالٹ کے بالکل قریب تھی، آئی ایم ایف سے گفتگو کے دوران خط لکھے گئے کہ امداد کا پروگرام منظور مت کریں، دو صوبوں کے وزیرخزانہ نے لکھ کر ایسا کرنے کا کہا، الحمد اللہ پاکستان ڈیفالٹ سے نکل آیا اور تمام عالمی ادارے کہہ رہے ہیں کہ میکرو اکنامک اشاریے استحکام کی طرف جارہے ہیں، اب معیشت کی ترقی کا سفر آیا چاہتا ہے، جس کیلئے دن رات محنت کرنی ہے، میں نوازشریف کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، اپنے اتحادیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، وزیرِ اعظم شہباز شریف*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں