Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
جمعہ، 28 مارچ، 2025
*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 61 ہیڈ لائنز ہیں، ری ایکٹ کرنا کتنا مشکل ہے؟؟؟*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *28 مارچ 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 BBC PK
(1) دنیا بھر کے مسلمانوں نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو جمعۃ الوداع کے طور پر منایا۔ مساجد میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات منعقد🚨 (2) وزیراعظم کی زیرصدارت سول و عسکری قیادت کی بیٹھک، ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ🚨 (3) میانمار میں 7.7 شدت کا زلزلہ، 144 افراد ہلاک، 732 زخمی، فلک بوس عمارتیں چند لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں🚨 (4) میانمار، تھائی لینڈ میں زلزلہ، وزارت خارجہ کا کرائسس منیجمنٹ سیل فعال🚨 (5) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی گرفتاری اور تشدد کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کا لانگ مارچ🚨 (6) سابق وزیراعظم نواز شریف کا اپنے آبائی علاقہ کا دورہ، دوستوں، محلہ داروں سے ملاقات🚨 (7) ذاتی خواہشات کے لیے قومی مفاد قربان کرنے کی سوچ پاکستان سے بے وفائی ہے، وزیراعظم🚨 (8) دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایک مرتبہ پھر افواج پاکستان قربانیاں دے رہی ہیں، شہباز شریف🚨 (9) میرے دوستوں کو رمضان مبارک! ٹرمپ نے مسلمانوں کو وائٹ ہاؤس میں افطاری کرائی🚨 (10) عمران خان کی واضح ہدایت کے باوجود علی امین فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں، جے یو آئی🚨 (11) کراچی: سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، دودھ کی دکان پر کھڑا نوجوان فائرنگ سے جاں بحق🚨 (12) پوسٹ مارٹم سے پتا چلے گا، گولی کس کی لگی؟ ایس ایچ او، اہل خانہ کا پولیس اہلکاروں کی گرفتاری تک تدفین نہ کرنے کا اعلان🚨 (13) پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی: آئی ایم ایف کا اعلامیہ🚨 (14) اسلام آباد: ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں نیچے دب گئیں، 4 افراد جاں بحق🚨 (15) دسویں این ایف سی اجلاس بلانے کے معاملے پر گنڈا پور نے صدر کو خط لکھ دیا🚨 (16) عمران خان نے ریڈ کارپٹ بچھا کر دہشت گردوں کو آباد کیا: طلال چودھری🚨 (17) پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست🚨 (18) افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کے لیے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، وزیر داخلہ🚨 (19) عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں منظور🚨 (20) دہشت گردی کا شکار ہونے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے 400 سے زائد مسافروں کو لے کر روانہ🚨 (21) اسلام آباد سے صحافی وحید مراد کی درخواست ضمانت منظور، رہا کردیا گیا🚨 (22) کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت پاکستان کو 1.3 ارب ڈالر ملیں گے: آئی ایم ایف ڈائریکٹر🚨 (23) آئی ایم ایف سے منظوری: حکومت نے بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی🚨 (24) کراچی میں جو لاوا پک رہا وہ پھٹ گیا تو دنیا دیکھے گی، فاروق ستار کا عید کے بعد دھرنے کا اشارہ🚨 (25) کراچی میں ہیوی ٹریفک سے حادثات پر گورنر سندھ کا چیف جسٹس کو خط، فوری ایکشن لینے کا مطالبہ🚨 (26) راشن بانٹنا خاموشی سے کیے جانے والا کام ہے، عزت نفس کو ٹھیس نہ پہنچائیں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا گورنر کو مشورہ🚨 (27) ٹیکساس کی ایوان نمائندگان میں 23 مارچ کو 'یومِ پاکستان' تسلیم کرنے کی قرارداد منظور🚨 (28) بھارت: پولیس کی مسلمانوں کو جمعہ اور عید کی نماز سڑک پر پڑھنے پر پاسپورٹ کینسل کرنے کی دھمکیاں🚨 (29) سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 380 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 23 ہزار 380 روپے کی بلند ترین سطح پر ہے🚨 (30) فیصل آباد: موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار🚨 (31) اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اور ججز کے درمیان اختیارات کی لڑائی شدید ہوگئی🚨 (32) عدالت کا بانی پی ٹی آئی کو کتابیں فراہم کرنے اور بیٹوں سے بات کرانے کا حکم🚨 (33) لاہور: چچا نے 9 سالہ بھتیجے کو بدفعلی کے بعد پھندا ڈال کر قتل کر دیا🚨 (34) کراچی: قائدآباد پل کے نیچے پولیس کیمپ پر دستی بم حملہ، 3 اہلکار اور راہگیر زخمی🚨 (35) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دسویں این ایف سی اجلاس بلانے کے لیے صدر مملکت کو خط🚨 (36) حکومت نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کرلیا🚨 (37) حکومتی دعووں اور اعلانات کے باوجود شہری چینی 180 روپے فی کلو تک خریدنے پر مجبور🚨 (38) شوگر ملز مالکان کو چینی سے متعلق معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت🚨 (39) دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپوزیشن کو بھی مذاکرات کا مینڈیٹ دیا جا سکتا ہے، بلوچستان حکومت🚨 (40) رمضان ایمان کی تازگی اور تزکیہ نفس کا بہترین موقع ہے؛ امام کعبہ🚨 (41) رمضان ٹرانسمیشن: خاتون کالر کی جانب سے سبسکرائبرز بڑھانے کے وظیفے مانگنے کی ویڈیو وائرل🚨 (42) کراچی: شاہراہ فیصل پر میاں بیوی کو روندنے والے ڈرائیور کا جسمانی ریمانڈ، کار کے مالک کو بھی گرفتار کرنے کا حکم🚨 (43) کراچی: ملزم ارمغان کا والد پولیس مقابلے اور غیرقانونی اسلحے کے مقدمے میں بھی گرفتار🚨 (44) بلوچستان: قلات میں بسوں کا تصادم، 6 افراد جاں بحق، 20 زخمی🚨 (45) صحافی فرحان ملک کی درخواست ضمانت مسترد، دوسرے کیس میں گرفتاری پر انکوائری کا حکم🚨 (46) ’رشتے کے وقت دکھی تھا‘، کرکٹر کامران اکمل اور ان کی اہلیہ نے شادی کی دلچسپ کہانی سنادی🚨 (47) افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پاکستان کو غیر محفوظ بنا رہے ہیں، طارق فاطمی کی امریکی تھنک ٹینک سے گفتگو🚨 (48) ڈالر کے مقابل روپیہ بتدریج استحکام کی جانب گامزن🚨 (49) وفاقی وزارتوں، محکموں سے تین سال کے لیے غیرملکی سرمایہ کاری کا ڈیٹا طلب🚨 (50) پنجاب ہتک عزت ایکٹ آزادیٔ اظہار و صحافت کے لیے خطرہ قرار؛ ہیومن رائٹس رپورٹ🚨 (51) پاکستانی اداکار کوئی دہشت گرد نہیں، بھارت انھیں ویزا جاری کرے، سلمان خان🚨 (52) 26 نومبر احتجاج؛ اٹک جیل کے 118 ملزمان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم🚨 (53) حکومت کا مسلسل دوسرے ہفتے شرح مہنگائی میں کمی کا دعویٰ، 10 اشیا مہنگی ہو گئیں🚨 (54) سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 4 انسانی اسمگلرز گرفتار🚨 (55) لاہور بلوز نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ اپنے نام کرلیا🚨 (56) وزیراعظم کی طرف سے بجلی نرخوں میں کمی کا اعلان جلد متوقع ہے، وزیر خزانہ🚨 (57) ماتحت عدلیہ میں تعطیلات؛ ضمانتوں سمیت سیکڑوں مقدمات عید کے بعد تک مؤخر🚨 (58) ممتاز سفارتکار اور سابق سیکرٹری خارجہ نجم الدین اے شیخ انتقال کرگئے🚨 (59) اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 138 ڈبل کیبن گاڑیوں کی خریداری کیخلاف درخواست مسترد🚨 (60) پختونخوا؛ معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 214 ملزمان جیلوں سے رہا🚨 (61) گلیات اور چترال کا گرم چشمہ عالمی سطح پر بایوسفیئر ریزرو قرار*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
راٹھی نندلالڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر مٹھیڈیلی بی بی سی پاک نیوز مٹھی : تھر کی صحت کا جنازہ / سول اسپتال مٹھی میں نا تجربہ کار لڑکوں کے رحم و کرم پر، اربوں روپے کا بجٹ کرپشن کی نذر۔تفصیلات: خبر کے مطابق مٹھی/تھرپارکر کے محکمہ صحت کے لیے مختص کروڑوں روپے کا بجٹ عوامی فلاح کے بجائے کرپشن کی نذر ہو چکا ہے۔ ضلع کی سب سے بڑی سرکاری اسپتال، "BBC PK News Tharparkar Report Nandn Lal
سول اسپتال مٹھی"، اب ایک فعال علاج گاہ کے بجائے صرف نام کی اسپتال بن کر رہ گئی ہے۔ جہاں مریض امید لے کر آتے ہیں لیکن درد او...
-
لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
فخر سندھ ۔۔فرزند سندھ میجر جنرل جاوید چانڈیو "جی او سی "حیدرآباد تعینات ۔ یاد رہے کہ فخر سندھ و شیردل ہونہار فرزند بہا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں