Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
بدھ، 26 مارچ، 2025
مائیں کتنی سادہ ہوتی ہیں۔۔!!! BBC PK
یہ ہمیشہ پرانے زمانے میں زندہ رہتی ہیں، انہیں لگتا ہے کہ ان کی اولاد دنیا کی معصوم ترین اولاد ہے۔ انہیں ہر وقت یہ خطرہ رہتا ہے کہ ان کا بچہ ہمیشہ بچہ ہی رہے گا اور دنیا کی چالاکیوں سے ناواقف رہے گا۔ یہ دنیا کے ہر مسئلے کا حل دعاؤں کو قرار دیتی ہیں اور حیرت انگیز طور پر ان کی دعائیں رنگ بھی لے آتی ہیں۔ان کی اکثریت موبائل فون استعمال کرنا نہیں جانتی،بڑی بڑی باتیں نہیں سمجھتیں، دلائل سے بات نہیں کر سکتیں، فیس بک کے بارے میں نہیں جانتیں، ٹوئٹر سے انجان ہیں، سادہ زندگی گذارتی ہیں، کسی بھی بات کو سچ سمجھ لیتی ہیں،بڑی جلدی گھبرا جاتی ہیں، چھوٹی چھوٹی باتوں پر سہم جاتی ہیں، لڑائی سے گھبراتی ہیں۔ ہم میں سے شائد ہی کسی کو پتہ ہو کہ ہماری ماں کون سا کھانا زیادہ پسند ہے اور وہ شوق سے کھاتی ہے ؟اس کی پسند کیا ہے ؟ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ ماں کو کس رنگ کا سوٹ پسند ہے، پسندیدہ سویٹ ڈش کون سی ہے ؟آپ نے کبھی اپنی ماں کو کسی چیز کے لیے للچاتے ہوئے نہیں دیکھا ہو گا، ہم میں سے اکثریت کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے،یاد کیجئے اپنے بچپن کے وہ دن جب آپ پیٹ بھر کر کھانا کھاتے تھے اور ماں ہمیشہ ہانڈی پونچھ پونچھ کر اپنا پیٹ بھر لیتی تھی۔ہم میں سے کتنے لوگوں کو یاد ہے کہ ان کی ماں کو جب بےوقت بھوک لگتی ہے تو وہ کیا کھاتی ہے؟کیا آپ نے کبھی اِس پرانی ماں کو برگر یا پیزے کے لیے مچلتے دیکھا ہے؟اسے جو بھی دے دیا جائے یہ صبر شکر کرکے کھا لیتی ہے، یہ سخت بیمار بھی ہو تو اسے بچوں کی فکر کھائے جاتی ہے، یہ ڈاکٹر کے پاس جائے بغیر خود ہی ٹھیک ہو جاتی ہے، یہ اتنی سادہ ہوتی ہے کہ اپنے جہیز کی چیزیں بھی یہ سوچ کر پیٹی میں رکھ دیتی ہے کہ بیٹی کے کام آئیں گی۔ہمیں ایسا ہی لگتا ہے جیسے ہماری ماں بس شروع سے ہی ایسی تھی، نہیں۔۔۔ یہ ماں بھی کبھی نوجوان بھی تھی، اس کی بھی کچھ خواہشیں، کچھ امنگیں تھیں، لیکن ماں بنتے ہی اس نے اپنے سارے جذبے، سارے شوق دفن کر لیے اور صرف اولاد کی ھی ہو کر رہ گئی۔اللہ پاک سب کی ماؤں کو مکمل صحت و تندرستی کے ساتھ سلامت رکھیںاور جن کی مائیں اس دُنیا سے رخلت کر گئی ہیں، اللّہ پاک اُن کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، آمین
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...
-
تفصیلات کے مطابق حکومتی پا لیسی اپنی چھت سب کیلئے پروگرام کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں مزدوروں کیلئے لیبر کا لونی تعمیر کی ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
#ادائےِجاں #ازعلیزےخان #قسط_1 ▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️ اکھیاں میری پوچھ رہی ہیں۔ دل کو میرے چین نہیں ہے کیتھے لڑائیاں وے تو اکھیاں کیتھے لڑا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں