Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 6 اپریل، 2025
عمرکوٹ: جماعت اسلامی کا این اے 213 کے امیدوار لال مالھی کی حمایت کا اعلان جماعت اسلامی ضلع عمرکوٹ کے رہنماؤں کی این اے 213 کے امیدوار لال مالھی کے ہمرا جماعت اسلامی ضلع عمرکوٹ کے دفتر پر پریس کانفرنس ۔رپورٹ: ھیرالال مالہی تحصیل رپورٹر بی بی سی پاکستان عمرکوٹ : BBC PK
عمرکوٹ میں جماعت اسلامی نائب امیر صوبہ سندھ افضال احمد صدیقی، اور این 213 کے امیدوار لال مالھی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کے سندھ کی عوام نے بلاول سے بہت اُمیدیں لگا رکھی تھی کہ کینال منصوبہ منسوخ کرنے کا اعلان کریں وگرنہ حکومت سے علیحدہ ہوکر سندھو کو بچائیں انکی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے انہوں نے لکھ پڑھ کر سندھ کو بیچ دیا ہے، سندھ کی زمینیں، پانی اور حقوق بیچ چکے ہیں، یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھو کینال کی مخالف نہیں ہے، زرداری نے منٹس پر دستخط کئیے ہیں، انکو شرم نہیں آتی اگر آپ کینال کے مخالف ہیں تو فوری طور پر حکومت سے علیحدہ ہوکر احتجاج میں شامل ہوں، حکومت پنجاب نے تو کھل کر کہے دیا کہ زرداری نے منظوری دی ہے، پنجاب حکومت نے کھلم کھلا کہےدیا کہ ہم کالا باغ ڈیم بنائیں گے عمرکوٹ کی عوام سے گزارش ہے آپ نے بھی سندھو دریا کا پانی پیا ہے آپکو بھی حق ادا کرنا ہے، پوری سندھ کی سیاسی پارٹیاں آپ سے امید رکھتی ہیں مجھے لگتا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو عمرکوٹ والے مایوس نہیں کرینگے یے الیکشن نہیں انقلاب ہے آپ 17 اپریل کو مور کو ووٹ دیں، مور وہ نشان ہے جو مندر ہو یا مسجد سب جگہ پاکیزہ پرندہ سمجھا جاتا ہے، ہمارا نشان خوشحالی، پانی کی نوید، بارش کی آمد اور محبت کا نشان ہے ناکہ خون کے پیاسوں کا، یے الیکشن کسی انفرادی یا کسی ایک آدمی کے درمیان نہیں، سندھ سے محبت کرنے والوں کا سندھ سے غداری کرنے والوں کے خلاف ہے،آپکی سپورٹ پر خاندانی سیاست کو ختم کریں گے اور جیت کر سندھ کی آواز اعوانوں میں بنیں گے
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں