اتوار، 6 اپریل، 2025

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 60 ہیڈ لائنز ہیں، کیا آپ اس سلسلے سے مطمئن ہیں؟🫡**ہاں ❤️**نہیں 👎*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *06 اپریل 2025 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*BBC PK

🚨(1) غ، ز، ہ میں دجال درندگی پر اتر آیا، خان_یونس میں 19 اور زیتون محلے میں کئی افراد شہید، درجنوں زخمی🚨 (2) پاک افغان بارڈر پر سکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی ناکام بنا دی، 8 دہشت گرد جہنم واصل🚨 (3) غ ز، ہ جارحیت پر جماعت اسلامی کا 20 اپریل کو امریکی سفارت خانے کے گھیراؤ کا اعلان🚨 (4) "آپ کے ہاتھوں پر خون ہے" مائیکروسافٹ کی تقریب میں خاتون انجینئر کا اہل_قدس کے حق میں زبردست احتجاج🚨 (5) نئے کینالز کی تعمیر کیخلاف، دریائے سندھ بچاؤ کیلئے جے یو آئی سندھ کے لاڑکانہ، سکھر سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے🚨 (6) بی این پی کا کوئٹہ کی جانب لانگ مارچ روکنے کیخلاف کل بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان🚨 (7) کوئٹہ کی جانب مارچ کیا تو سردار اختر مینگل کو گرفتار کرلیا جائے گا، بلوچستان حکومت کا انتباہ🚨 (8) حج پروازوں کا 29 اپریل سے آغاز، 90 ہزار حاجی سرکاری طور پر جائیں گے: وزیر مذہبی امور سردار یوسف🚨 (9) ہری پور: تربیلہ ڈیم کے دلدل میں کشتی میں پھنسے تمام 130 مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا🚨 (10) ڈیرہ اسماعیل خان: قبائلی مشیران، علمائے کرام کا فتنہ الخوارج کیخلاف پاک فوج کا ساتھ دینے کا اعلان🚨 (11) خواجہ آصف نے بجلی سستی، شرح سود اور مہنگائی کم ہونے کو معجزہ قرار دے دیا🚨 (12) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو شام 5 بجے شروع ہوگا، 12 نکاتی ایجنڈا جاری🚨 (13) شکرگڑھ : جلالہ بند کے قریب دریائے راوی میں 3 بچے ڈوب گئے🚨 (14) جڑانوالہ: بس کی ٹکر سے رکشہ سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق🚨 (15) تھیٹر سے فحاشی کا خاتمہ مشن ہے، دھمکیوں کی پروا نہیں: عظمی ٰ بخاری🚨 (16) حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں زیادہ رکھ کر درآمدی بل میں اضافہ روکنے کا منصوبہ🚨 (17) وزیراعظم سے وزیر داخلہ کی لاہور میں اہم ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال🚨 (18) پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دیے جائیں گے🚨 (19) وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی میں کلثوم نواز اسپتال تعمیر کرنے کی منظوری دے دی🚨 (20) خیبر؛ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام🚨 (21) کے پی میں ایک رمضان بازار نہیں لگا مگر 10 ارب روپے بانٹ دیے گئے، عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کو جواب🚨 (22) بشریٰ بی بی، علیمہ خان سمیت دیگر شخصیات دھڑوں کی سرپرستی کررہی ہیں، سینئر قیادت کا انکشاف🚨 (23) سینئر قیادت کا دھڑے بندی ختم کروانے کیلیے عمران خان سے رابطے اور جیل میں ملاقات کا فیصلہ🚨 (24) عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی کوششیں، امریکی پاکستانیوں کے وفد کی بانی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات🚨 (25) راولپنڈی: آف لائن بکنگ کروا کے رائیڈرز سے موٹرسائیکلیں چھیننے والا گینگ گرفتار🚨 (26) کراچی میں کچرے اور گوبر سے بائیو گیس بنانے کا منصوبہ شروع🚨 (27) بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے🚨 (28) عورت کے قانونی حقوق شادی کے بعد ختم نہیں ہوتے، والد کی جگہ بیٹی نوکری کیلئے اہل قرار🚨 (29) مرغی کے گوشت کی قیمت قابو سے باہر، فی کلو 880 روپے کا ہوگیا🚨 (30) خواجہ آصف نے عوام کو بجٹ میں مزید خوشخبریوں کی نوید سنادی🚨 (31) پنجاب سے 1336 غیرملکی ڈی پورٹ، 2772 افغان باشندرے ہولڈنگ سینٹرز منتقل🚨 (32) کراچی: شیر شاہ میں نالے کے قریب دھماکے سے زخمی لڑکا دوران علاج دم توڑ گیا🚨 (33) افغان مہاجرین کی واپسی؛ یکم اپریل سے اب تک 944 غیر ملکی خاندان ملک بدر🚨 (34) مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ گرفتار ملزم ارمغان کے سہولت کار دو ملازمین بے نقاب🚨 (35) کراچی: ڈکیتی مزاحمت میں حاملہ خاتون کی ہلاکت کا ڈراپ سین، معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا🚨 (36) عمران خان نے کہا آرمی چیف سے بات کرنا چاہتا ہوں، اعظم سواتی کا بیان🚨 (37) ٹرمپ حکومت کیخلاف امریکا سمیت مختلف ممالک میں احتجاج، پالیسیاں واپس لینے کا مطالبہ🚨 (38) پاکستانی سے شادی کے لیے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کی نیو یارک میں موج مستی🚨 (39) کراچی: کورنگی میں لگی آگ تاحال نہ بجھ سکی، پانی کے نمونوں میں زہریلے کیمیکلز کا انکشاف🚨 (40) ملک کے 3 ٹکڑوں کا خواب دیکھنے والی جماعت آج خود ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی، مریم اورنگزیب🚨 (41) آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج کا قومی سلامتی کے ساتھ معاشی استحکام میں بھی اہم کردار ہے، عطا تارڑ🚨 (42) نواز شریف کا آئندہ ہفتے لندن جانے کا امکان، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول🚨 (43) وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے🚨 (44) معدنیات کے شعبے میں امریکی مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے وفد 8 اپریل کو پاکستان آئے گا🚨 (45) مولانا فضل الرحمان کے نام پر جعلی ایکس سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلائے جانے کا انکشاف🚨 (46) لاہور کے اسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی، پولیس اسپیشل برانچ کو تحقیقات کا ٹاسک دے دیا گیا🚨 (47) عمران خان ہمارے ساتھ میٹنگ میں نہیں بیٹھتا تھا، آج وہی میٹنگز میں آنے کیلئے منتیں کر رہا ہے: وزیر دفاع🚨 (48) خیبر پختونخوا میں دل کی بیماریوں میں خطرناک حد تک اضافہ🚨 (49) پاکستان کو ہندوستان کے مقابلے میں ترقی کی ریس میں جتوانا ہے: احسن اقبال🚨 (50) پی ایس ایل میں پہلی بار مکمل اُردو کمنٹری، پینل کا اعلان بھی ہوگیا🚨 (51) پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کی تعیناتی کا فیصلہ🚨 (52) منڈی بہاء الدین: ضلعی انتظامیہ نے پریس کلب منہدم کردیا🚨 (53) راولپنڈی پولیس کے اہلکار اسلام آباد میں اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے🚨 (54) کراچی میں انڈر-23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے افتتاحی ایڈیشن کا آغاز🚨 (55) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کالج کی 20 سالہ طالبہ تقریر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی🚨 (56) کوئٹہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا🚨 (57) سیمنٹ کی فروخت میں 6.6 فیصد کمی، تعمیراتی سرگرمیاں تاحال سست روی کا شکار🚨 (58) کراچی: مردہ بچے کی پیدائش کا دعویٰ کرنے والی ماں سے بچہ زندہ برآمد🚨 (59) بارشوں کے بعد بڑے ڈیموں کی سطح میں معمولی بہتری آگئی🚨 (60) متنازع وقف ترمیمی بل کیخلاف بھارت بھر میں مسلمانوں کا شدید احتجاج، ریلیاں اور مظاہرے*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*

پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...