خیرپور: نہروں کے متنازع منصوبے کے خلاف ببر لو میں قومی شاہراہ پر وکلا کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر صدر مسلم لیگ ن بشیر میمن نے وکلا کی کمیٹی سے مذاکرات کیے۔ وکلا نے بشیر میمن کو کینال منصوبےکی منسوخی آرڈر سے مذاکرات مشروط کردیے۔
رہنماپیپلزپارٹی نثارکھوڑو اور خورشید شاہ نے بھی وکلا سے ملاقات کی اور پی پی کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔ وکلا نےکہا کہ کمیٹی کے فیصلے سے پیپلزپارٹی قیادت کو آگاہ کردیا جائےگا۔
قومی شاہراہ پر دھرنے کے باعث 6 دن سے سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک معطل ہے جس کے باعث ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،کنٹینرز میں سامان خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
ببر لو بائی پاس سمیت نواب شاہ،حیدرآباد،لاڑکانہ،مٹیاری،گھوٹکی، نوشہروفیروز، عمرکوٹ اور دیگر شہروں میں قوم پرست جماعتوں، وکلا، شاگرد تنظیموں، فنکاروں اور دیگر نے احتجاج کیا۔
وکلا نے آج بھی سندھ بھر کی عدالتوں کا بائیکاٹ بھی کیا، خواتین وکلا نے سندھ ہائی کورٹ سے کراچی پریس کلب تک ریلی بھی نکالی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور کے اجلاس میں 67 ہزار عازمین کے حج سے محروم رہ جانے کے خدشے پر نوک جھونک ہوئی اور حج آپریٹرز کے نمائندے وزارت مذہبی امور پر پھٹ پڑے۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے کہا کہ تاریخ کا بڑا اسکینڈل ہے، ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے۔
سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمان نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹورآپریٹرز نے ایک ماہ ضائع کردیا، سعودی عرب کی طرف سے 14 فروری کی ڈیڈلائن تک ایک لاکھ 3 ہزار 620 لوگوں کی رقم گئی جوقبول کرلی گئی، ہماری درخواست پر سعودی حکومت نے 48 گھنٹوں کے لیے پورٹل کھولا لیکن ایچ جی اوز 3 لاکھ ڈالر بیک وقت باہر منتقل نہ کرنےکی پابندی کی وجہ سے کام مکمل نہ کرپائیں۔
سیکرٹری مذہبی امورکا کہنا تھا کہ آفیشلز حج آپریشنز میں مصروف ہیں،تحقیقات جو بھی ہوں حاضر ہیں لیکن انکوائریز حج کے بعدکی جائیں۔
نمائندہ نجی ٹورآپریٹرز نے مؤقف اپنایا کہ 50 ملین ریال اوپیک کے اکاؤنٹ میں گئے اور منتقل کردیے گئے، سعودی حکومت ہماری رقم اپنے ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ڈھونڈتی رہی لیکن یہ رقم ڈی جی حج کے ذریعے کسی اور غلط اکاؤنٹ میں موجود تھی۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے استفسار کیاغلطی کس کی تھی ؟ اس بارے میں نمائندہ ہوپ اور نمائندہ مذہبی امور دونوں لاعلم نکلے۔
وزیرمذہبی امور نےکہا کہ سعودی حکام کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے، ابھی تک تحریری طور پر نہیں بتایاگیا کہ مزیدکوٹہ مل سکتا ہے یا نہیں۔
[23/04, 8:22 pm] : *اسلام آباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ*
اسلام آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ کردیا گیا وفاقی پولیس نے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا۔
اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ خواجہ سرا کا مبینہ طور پر گھر میں حراست میں لینے کے بعد بندوق کی نوک پر گینگ ریپ کیا گیا، حملہ آوروں نے گن پوائنٹ پر اس سے نقدی، سونا اور ایک موبائل فون بھی چھین لیا
متاثرہ شہری کی شکایت پر ملزمان کے خلاف شالیمار تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خواجہ سرا کو ایف 10 مرکز سے شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے اٹھا کر جی 14 میں واقع ایک مکان میں لے جایا گیا۔
اس نے بتایا کہ گھر پہنچ کر اس شخص نے ایک اور ساتھی کے ساتھ مل کر اسے مارنا شروع کر دیا اور پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
اس نے پولیس کو مزید بتایا کہ اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی اور اسے مزید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
خواجہ سرا نے کہا کہ ملزمان نے آدھا تولہ سونے کے زیورات ایک موبائل فون اور 17 ہزار روپے نقدی بھی لوٹ لی۔
*دھاندلی کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومت چاہے وہ صوبائی ہو یا وفاقی ہو، عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، جمعیت علمائے اسلام کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ 2018 کے انتخابات کو تسلیم نہیں کیا اور آج بھی ہمارا وہ ہی موقف ہے، ووٹ عوام کی امانت ہے، مولانا فضل الرحمان کی گفتگو*
*بھارت کا واہگہ بارڈر بند کرنے کا بھی فیصلہ، بھارت میں موجود پاکستانی 48 گھنٹے میں ملک چھوڑ دیں، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ*
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اس حملے کا واضح اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یہ افسوسناک واقعہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں ہوا جو مسلمان اکثریتی علاقے میں واقع ہے، پہلگام میں موسم گرما کے دوران ہزاروں سیاح وادی کی خوبصورتی دیکھنے کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔
اے ایف پی نے ایک ہسپتال کی فہرست کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 26 ہے جو تمام مرد تھے جب کہ پولیس نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں مزید 17 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
بھارت کا واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان
دوسری جانب، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کو 48گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
بھارت نے واہگہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ کردیے۔
سندھ طاس معاہدہ کیا ہے؟
پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960ء میں دریائے سندھ اور دیگر دریاؤں کا پانی منصفانہ طور تقسیم کرنے کے لیے ’سندھ طاس‘ معاہدہ طے پایا تھا۔
وائس آف امریکا کی 2016 کی رپورٹ کے مطابق دریاؤں کا پانی منصفانہ طور تقسیم کرنے کے لیے ’سندھ طاس‘ معاہدہ طے پایا تھا، اس معاہدے کے ضامن میں عالمی بینک بھی شامل ہے۔
معاہدے کے تحت بھارت کو پنجاب میں بہنے والے تین مشرقی دریاؤں بیاس، راوی اور ستلج کا زیادہ پانی ملے گا یعنی اُس کا ان دریاؤں پر کنٹرول زیادہ ہو گا۔
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں تتہ پانی کے مقام پر شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہوگئی، جس کے باعث اسلام آباد آنے اور جانے والے سیکڑوں مسافر پھنس گئے۔
دیامر انتظامیہ کے پبلک ریلیشن افسر (پی آر او) راجا اشفاق طاہر نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ بدھ (آج) کی سہ پہر ہوئی جبکہ ملبہ ہٹانے اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے بھاری مشینری کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں واٹر ٹینکر نے وین کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شیر خوار بچہ جاں بحق جبکہ 6 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔
اسٹیل ٹاؤن تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) الان خان عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ ٹینکر نے الجنات شادی ہال کے قریب سوزوکی وین کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ایک شیرخوار بچہ جاں بحق ہو گیا، جبکہ 7 افراد بھی زخمی ہوئے، جس میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس افسر نے بتایا کہ بظاہر یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈرائیور کو گرفتار اور ٹینکر کو پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔
[23/04, 9:32 pm] : *آج کی سب سے بڑی خبر*
*اسلام آباد سے بھارتی سفارتکار واپس طلب، اٹاری چیک پوسٹ، واہگہ بارڈر بند، پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنےکا حکم*
[23/04, 9:43 pm] *ابھینندن یاد ہوگا، پاکستان بھارت کےکسی بھی حملےکا بھرپور جواب دینےکی پوزیشن میں ہے: وزیردفاع*
*بھارت کی سرپرستی میں بلوچستان میں دہشت گردی ہورہی ہے، ٹی_ٹی_پی کے تانے بانے بھی بھارت کےساتھ ملتے ہیں، اس کے کئی ثبوت ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں