🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *24 اپریل 2025 | بروز جمعرات | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) پانی روکنا اعلان جنگ، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، قومی سلامتی کمیٹی کا دوٹوک اعلان
🚨 (2) بھارت کیلئے فضائی حدود، سرحدی آمد ورفت اور ہر قسم کی تجارت فوری بند، بھارتی سفارتی عملہ 30 ارکان تک محدود
🚨 (3) بھارتی عسکری مشیروں کو پاکستان چھوڑنے کا حکم، سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتیوں کے ویزے بھی منسوخ
🚨 (4) شملہ سمیت تمام دوطرفہ معاہدے معطل کرسکتے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ
🚨 (5) بھارت سے مقابلے کیلئے کسی مدد کی ضرورت نہیں، مہم جوئی کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے، وفاقی وزرا
🚨 (6) کسی نے ایڈونچر کی کوشش کی تو اُس کا ماضی سے زیادہ برا حشر ہوگا، اسحاق ڈار، خواجہ آصف
🚨 (7) بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا
🚨 (8) بھارتی ائیرلائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے پروازوں کے کرائے اور دورانیے میں اضافے کا خدشہ
🚨 (9) بھارت کی طرف سے اٹاری بارڈر بند کیے جانے کے بعد پاکستان نے بھی واہگہ بارڈر بند کردیا
🚨 (10) سرحدیں بند کرنے کے فیصلے کے بعد بھارت سے پاکستانی اور یہاں سے بھارتی شہریوں کی اپنے ملک واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا
🚨 (11) دفتر خارجہ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کی صورتحال پر غیرملکی سفیروں کو بریفنگ
🚨 (12) بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے
🚨 (13) اسلام آباد: آبی جارحیت کیخلاف سول سوسائٹی کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج
🚨 (14) رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا
🚨 (15) ویلٹر ویٹ باکسنگ: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کردیا
🚨 (16) پہلگام واقعہ: واہگہ بارڈر پر روایتی پریڈ محدود کردی گئی
🚨 (17) خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس، بھارتی رویے کی مذمت، منہ توڑ جواب دینے کا عزم
🚨 (18) بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ملکی سالمیت کیلئے ہم سب متحد ہیں، علی امین گنڈا پور
🚨 (19) بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور آگاہ کر دیا
🚨 (20) پہلگام واقعہ؛ بھارت پاکستان کی مخالفت میں جعلی تصاویر پھیلانے لگا
🚨 (21) بھارتی میڈیا کے جھوٹے دعوے بے نقاب، پہلگام حملے کے متاثرین زندہ و سلامت نکلے
🚨 (22) بھارت اوچھی حرکتوں پر اتر آیا، حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردیا
🚨 (23) پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا، بھارت سے شہریوں کی واپسی شروع
🚨 (24) قلات میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے یونین کونسلر عبداللہ نیچاری سمیت 4 افراد شہید
🚨 (25) پہلگام حملہ: بھارت میں مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو ہراسانی کا سامنا، کئی پر تشدد
🚨 (26) پہلگام واقعہ کے بعد بی سی سی آئی بھی بڑھکیں مارنے لگا، دو طرفہ سیریز پر فیصلہ سنادیا
🚨 (27) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد ایک اور مذموم بھارتی منصوبہ بے نقاب
🚨 (28) 2003 سے بھارتی جیلوں میں بےگناہ قید 56 پاکستانیوں کو مذموم بھارتی مقاصد کیلئے استعمال کیے جانے کا خدشہ
🚨 (29) بھارتی خفیہ ایجنسیاں تشدد کے ذریعے پاکستانی قیدیوں سے زبردستی پاکستان کے خلاف زہر اگلوا سکتی ہیں
🚨 (30) عالمی برادری خطے میں بھارتی جارحیت اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا نوٹس لے، سیکریٹری خارجہ
🚨 (31) وزیراعظم نے نئی نہروں کی تعمیر رکوادی، منصوبہ صوبوں کے باہمی اتفاق رائے سے مشروط کردیا
🚨 (32) مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے فیصلے تک نہریں نہیں بنیں گی، وزیراعظم
🚨 (33) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی 2025ء کو ہوگا، پی پی اور ن لیگ فیصلوں کی توثیق کرے گی، وزیراعظم، بلاول کی مشترکہ پریس کانفرنس
🚨 (34) نہروں کی تعمیر کا معاملہ حل ہوگیا، وفاقی حکومت پیشرفت نہیں کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ
🚨 (35) جارحانہ بھارتی اقدامات، تحریک انصاف کا قومی یکجہتی کیلئے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
🚨 (36) ملکی بقا کیلئے ہم سب ایک پیج پر ہیں، حکومت اور اپوزیشن ملکر بھارت کو جواب دیں، حافظ نعیم
🚨 (37) پاک-بھارت کشیدگی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2200 پوائنٹس کی تنزلی
🚨 (38) امریکا نے بھارت میں موجود اپنے شہریوں کے لیے الرٹ جاری کردیا
🚨 (39) اسلام آباد: مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار، انہیں آنکھ پر چوٹ آئی
🚨 (40) پہلگام واقعہ؛ بھارت میں ہندواتوا کے غنڈوں کے مقبوضہ کشمیر کے طلبا پر حملے؛ جبری بیدخلی
🚨 (41) بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ سرحدی خلاف ورزی کرے، وزیراعظم آزاد کشمیر
🚨 (42) جہلم: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جیل سے رہا، سخت سیکیورٹی میں لاہور روانہ
🚨 (43) پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کا فوکسڈ آپریشن
🚨 (44) پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدگی سے غور
🚨 (45) کینال تنازع پر دھرنے؛ کراچی سے ملک بھر میں ادویات کی ترسیل معطل
🚨 (46) ہائی ویز کی بندش؛ دھوپ اور گرمی میں پھنسی ادویات صحت عامہ کےلیے خطرہ بن گئیں
🚨 (47) پہلگام واقعہ؛ بھارتی چینل نے پی ایس ایل کی لائیو اسٹریمنگ معطل کردی
🚨 (48) مصطفی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان منی لانڈرنگ کیس میں جیل روانہ
🚨 (49) پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی ’را‘ نے کروایا، مشعال ملک
🚨 (50) سندھ طاس معاہدے کی معطلی؛ بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے، شرجیل میمن
🚨 (51) پہلگام واقعہ مودی کی ہندوتوا پالیسی کا نتیجہ ہے؛ کانگریس رہنما
🚨 (52) مہنگائی کا دباؤ کم؛ 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک
🚨 (53) آج عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام
🚨 (54) عمران خان سے ملاقات؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا
🚨 (55) بریگیڈیئر(ر)مصدق عباسی، کنول شوزب، شہناز خان، مریم کلثوم، روبینہ شاہین، محمد احمد چھٹہ، مزمل اسلم مبین عارف بانی پی ٹی آئی سے نہ مل سکے
🚨 (56) سندھ ہائیکورٹ کا آئی جی، پراسیکیوٹر جنرل کو سی آر او کا میکانزم بنانے کا حکم
🚨 (57) مذہب کو بنیاد بنا کر خواتین کو پیچھے رکھنے والے اپنے رویے پر نظر ثانی کریں، شزہ فاطمہ
🚨 (58) گیس سے بجلی پیدا کرنے والی صنعتوں سے کیپٹو پاور لیوی کی وصولی روکنے کا حکم
🚨 (59) الیکشن میں بطور ریٹرننگ افسر دھاندلی کے مرتکب سول جج کی برطرفی کا فیصلہ درست قرار
🚨 (60) پنجاب میں عادی مجرموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو ٹریکنگ ڈیوائسز پہنانے کا فیصلہ
🚨 (61) پاکستان میں نئے صوبوں کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی
🚨 (62) راولپنڈی کی عدالت میں قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی
🚨 (63) بلوچستان: نوشکی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، 4 خودکش جیکٹس برآمد
🚨 (64) پیر پگارا کا افواج پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی، حر جماعت کو دفاع وطن کے لیے تیار رہنے کی ہدایت
🚨 (65) سعودیہ جاتے ہوئے مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، پہلگام حملے کے بعد واپسی پر روٹ بدل لیا
🚨 (66) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات
🚨 (67) نہروں کا معاملہ: سندھ بار کونسل کی جانب سے صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال
🚨 (68) کراچی: اورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 14 سالہ حافظ قرآن لڑکا جاں بحق، فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک
🚨 (69) کراچی : ڈیفنس تھانے میں قانون کے طلبہ کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، پولیس کی فائرنگ سے 4 زخمی
🚨 (70) بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا: صدر آزاد کشمیر
🚨 (71) لاہور: ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج
🚨 (72) حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا، پیشکشیں طلب
🚨 (73) خیبرپختونخوا: لکی مروت میں دہشتگردوں کا ٹریفک پولیس کی وین پرحملہ، 3 اہلکار زخمی
🚨 (74) پاکستان آنے کیلئے جواصول دنیا کیلئے وہی افغان شہریوں کیلئے بھی ہیں: طلال چوہدری
🚨 (75) کراچی: شادی میں فائرنگ؛ فرسٹ ایئر امتحان کی تیاری کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق
🚨 (76) سورج آگ برسانے کو تیار؛ کراچی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ہیٹ ویو الرٹ
🚨 (77) بجٹ اور عیدالاضحٰی سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ
🚨 (78) لاہور: 25 سالہ لڑکی کا گن پوائنٹ پر ریپ، ویڈیوز بنانے والا رشتہ دار گرفتار
🚨 (79) شواہد کے بغیر الزام تراشی بھارت کا وطیرہ ہے، پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہیں ، سعد رفیق
🚨 (80) ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان
🚨 (81) قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس؛ ہزاروں جعلی پاسپورٹس بننے کا انکشاف
🚨 (82) پاکستان دنیا کا 5 واں سب سے زیادہ آب و ہوا کا شکار ملک قرار
🚨 (83) خیبر پختونخوا میں سڑک کنارے نصب بم سے پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی
*(رپورٹ: عطامحمد محمد اسلم جئدیو مھیشوری اسلام آباد ٹو، کراچی)*
*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں