منگل، 29 اپریل، 2025

*حج آپریشن کا آغاز، اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز 442 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ*BBC PK News Islamabad Report

اسلام آباد سے حج آپریشن کی پہلی پرواز پی کے 713، صبح 4 بج کر 45 منٹ پر 442 عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوئی۔اسلام آباد میں عازمین حج کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، سعودی سفیر نواف المالکی اور پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) ایئر وائس مارشل عامر حیات نے رخصت کیا۔کوئٹہ سے پہلی حج پرواز پی کے 7201 صبح 10 بجے 170 حجاج کو لے کر روانہ ہوگئی۔لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 747 رات 10 بجے 323 مسافروں کو لے کر مدینہ روانہ ہوگی۔پی آئی اے تقریباً 35 ہزار 200 سرکاری عازمین حج کو 117 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچائے گی۔پہلے مرحلے میں عازمین حج کی خصوصی پروازیں پاکستان سے مدینہ کے لیے روانہ ہوں گی، دوسرے مرحلے میں حج پروازیں جدہ جائیں گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

راٹھی نندلال ڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز ڈیپلو: ڈیپلو کی یونین کونسل بھاڈور کے چیئرمین نیبراج میگھواڑ کے خلاف گاؤں چھہو کے رہائشیوں نے شدید احتجاج کیا۔ BBC PK News Thaarparkr Report Rathe Nand Lal

احتجاج کرنے والوں میں کیول رام میگھواڑ، نند لال میگھواڑ، دھنجی میگھواڑ، ساجن میگھواڑ اور ارجن میگھواڑ شامل تھے۔مظاہرین نے چیئرمی...