ہفتہ، 26 اپریل، 2025

*دوستوں! آج کی پوسٹ میں 70 ہیڈ لائنز ہیں، ہماری محنت سے بنائی گئی اس پوسٹ پر پانی نہ پھیردینا👏*🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑🛑 *26 اپریل 2025 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*🚨 *BBC PK News Islamabad Karachi

(1) اہل غ، ز، ہ سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹریفک غائب🚨 (2) پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں، اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف🚨 (3) پہلگام واقعے پر غیرجانبدارانہ عالمی تحقیقات کیلئے تیار، پانی روکا تو طاقت سے جواب دیں گے، شہباز شریف🚨 (4) کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، مسلح افواج ہر صورتحال کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم🚨 (5) پہلگام اور جعفرآباد حملے کی تحقیقات کیلیے عالمی ماہرین کی غیرجانبدار کمیٹی بنائی جائے، وزیرداخلہ محسن نقوی🚨 (6) پاکستانی فضائی حدودکی بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو شدید مالی نقصانات کا سامنا🚨 (7) حکومت کا موجودہ کشیدہ صورت حال میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنے کا اعلان🚨 (8) پاکستانی ڈیجیٹل واریئرز نے بھارتی پروپیگنڈے کو روند ڈالا، انڈین میڈیا کا اعتراف🚨 (9) ایران کے شہر بندر عباس میں دھماکے، آگ بھڑک اٹھی، 4 افراد ہلاک، 500 سے زائد زخمی🚨 (10) محبت کی شادی کیلئے بچوں سمیت بھارت جانے والی سیما حیدر کو ملک چھوڑنے کا حکم🚨 (11) ’’سیما حیدر کو بے دخل نہ کریں‘‘ : راکھی ساونت کی دہائی🚨 (12) بھارت نے 60 شادی شدہ خواتین اور ان کے بچوں کو پاکستان واپس آنے سے زبردستی روک دیا🚨 (13) وزیر اعلیٰ کرناٹکا نے پہلگام حملے کو بھارتی سکیورٹی ناکامی قرار دیدیا، پاکستان کیخلاف جنگ کی بھی مخالفت🚨 (14) پاکستان دہشت گردی کا سب سے بڑا متاثرہ ملک ہے، الزامات کا سلسلہ بند کیا جائے، شہباز شریف کا پی ایم اے کاکول میں خطاب🚨 (15) وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی صوبائی ائیرلائن 'ائیر پنجاب' کی منظوری دیدی🚨 (16) بھارت کی آبی جارحیت، بغیر بتائے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد میں آبی ایمرجنسی نافذ🚨 (17) مقبوضہ کشمیر سے چکوٹھی میں داخل ہونے والے دریائے جہلم میں اچانک شدید طغیانی، عوام میں خوف و ہراس🚨 (18) وزیرآباد میں عمران خان کی ریلی پر فائرنگ کیس کے ملزم نوید کو 2 بار عمرقید کی سزا سنادی گئی🚨 (19) انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا جائزہ لینا شروع کردیا🚨 (20) ایران کی پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش🚨 (21) بھارت سے پاکستانی شہریوں کی واپسی، پی ایس ایل کے 18 براڈ کاسٹرز انڈیا روانہ🚨 (22) ہم نے شاہین اور غوری چوک پر سجانے کیلئے نہیں بنائے، وزیر ریلوے🚨 (23) بھارت نے اگر پانی بند کیا تو ہم اُس کی سانس بند کردیں گے، پوری قوم متحد ہوکر انڈیا کا مقابلہ کرے گی، حنیف عباسی🚨 (24) بھارتی سکھ فوجیوں کا پاکستان مخالف جنگی منصوبوں میں حصہ لینے سے انکار🚨 (25) بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند، پاکستان آنے والے شہری سرحد پر پھنس گئے🚨 (26) شانگلہ: غ، ز، ہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال کے معاملے پر جھگڑا، صدر میڈیکل اسٹور یونین قتل🚨 (27) لندن: پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی پر 4 انتہاپسند ہندو مظاہرین گرفتار🚨 (28) برطانوی نژاد پاکستانیوں کا بھی بھارت کیخلاف مظاہرہ، لوگ سڑکوں پر نکل آئے🚨 (29) بلوچستان کا رہائشی چنئی میں دوران علاج چل بسا، بقایات جات نہ ملنے پر لاش پاکستان لانے سے روک دی گئی🚨 (30) بلوچستان حکومت کا بھارت میں وفات پانے والے آریان کی والدہ کی اپیل پر نوٹس🚨 (31) بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بچہ بچہ سرحد پر کٹ مرنے کو تیار ہے، شیخ وقاص اکرم🚨 (32) پنجاب کے مختلف شہروں میں ہائی اسپیڈ ٹرینیں دوڑیں گی؛ تفصیلات سامنے آ گئیں🚨 (33) پہلگام واقعہ: بھارتی فوجی کی انٹیلی جنس ناکامی پر عوام اور حکومتی اہلکار سیخ پا ہو گئے🚨 (34) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے اندر سے مودی حکومت کے خلاف آوازیں مزید بلند ہو گئیں🚨 (35) تمام صورتحال کا نقصان صرف بھارت کو ہو رہا ہے، رہنما عام آدمی پارٹی کی پہلگام واقعے سے متعلق حکومت کے فیصلوں پر تنقید🚨 (36) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری، 2 ہزار سے زائد کشمیری گرفتار🚨 (37) اسحاق ڈار کے آذربائیجان، مصر اور ترکیہ کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطے🚨 (38) عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کا مرحلہ، حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل، 29 اپریل کو پہلی پرواز🚨 (39) پاکستان اور پنجاب کیلئے تاریخی لمحہ، لاہور کو ای سی او ٹورازم کیپیٹل 2027 کا اعزاز مل گیا🚨 (40) حجرہ شاہ مقیم، مہندی کی تقریب میں آتشبازی کی زد میں آکر متعدد افراد جھلس گئے، 20 کی حالت تشویشناک🚨 (41) خیرپور ببرلو قومی شاہراہ پر وکلاء برادری کا دھرنا نویں روز بھی جاری، نوٹیفکیشن جاری ہونے تک دھرنا جاری رکھنےکا اعلان🚨 (42) بی ایل اے اور ”را“ 2 نہیں ایک ہی ہیں، محسن نقوی🚨 (43) پشاور: رنگ روڈ کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق🚨 (44) پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ، خاتون پولیس اہلکار قتل🚨 (45) سوات: مینگورہ اور گردونواح میں زلزلہ، بلوچستان کے ضلع ژوب میں بھی زلزلے کے جھٹکے🚨 (46) کراچی: 28 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مؤخر🚨 (47) امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا بھارت سے کشمیریوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں روکنے کے اقدامات کرنیکا مطالبہ🚨 (48) کرتار پور راہداری: پنجاب پولیس کے اہلکار نے دل جیت لیے، ضعیف سکھ خاتون کو گلے لگاکر نظم پڑھنے کی ویڈیو وائرل🚨 (49) عمرکوٹ: دو گروپوں تصادم، فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی🚨 (50) سندھ کے بیشترمقامات 30 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہیں گے: محکمہ موسمیات🚨(51) لاہور: دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے اور تیز رفتاری پر ڈکی بھائی کے خلاف مقدمہ دائر🚨(52) 5 ماہ کی طویل بندش کے بعد ناران سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا🚨(53) اہلِ پنجاب کیلئے بڑی خوشخبری؛ ایئرلائن اور بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان🚨(54) کشمیر مذاکرات سے حاصل نہیں ہوگا، آزادی کیلیے جدوجہد کرنی ہوگی، حافظ نعیم الرحمٰن🚨(55) 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی فیصلے کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر🚨(56) 9 مئی مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ؛ عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی🚨(57) اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی، محکمہ تعلیم پنجاب🚨(58) کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن رائیڈر قتل، 4 ماہ میں ڈاکوؤں نے 34 شہری مار دیے🚨(59) کراچی میں دس روز قبل گرفتار دو پولیس اہلکاروں کی گرفتاری ظاہر، ہوش ربا انکشافات🚨(60) اسپیشل سروس گروپ کے کمانڈوز کی چراٹ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ🚨(61) بھارتی فوج بے گناہ کشمیریوں کے وحشیانہ قتل میں ملوث، سفاکیت کے دل دہلا دینے والے مناظر منظر عام پر🚨(62) پوپ فرانسس کی آخری رسومات؛ عالمی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت🚨(63) علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ، مسافر بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں🚨(64) کچھ عرصے بعد افراط زر 5 تا 7 فیصد رہنے کی توقع ہے، گورنر اسٹیٹ بینک🚨(65) وزیرخزانہ کی امریکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایگزم بینک کی معاونت بڑھانے پر زور🚨(66) میئر کراچی کا چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی پیشکش اور چینی طلباء کو اسکالرشپ دینے کا اعلان🚨(67) کم عمر لڑکیوں کی جنسی ٹریفکنگ اور برطانوی شہزادے کیخلاف کیس کرنے والی خاتون کی خودکشی🚨(68) بھارت نے پانی روکا تو ایران کو بھی مسائل ہوں گے، بلاول بھٹو🚨(69) شنگھائی تعاون تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات🚨 (70) چنائی خواتین کیلئے محفوظ شہر نہیں، غیرملکی طالبہ کی ویڈیو وائرل*(Chief Executive Editor Atta Muhammad Muhammad Aslam Jaidev Maheshwari Islamabad to Karachi )**تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...