Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 26 اپریل، 2025
*خیرپور ببرلو قومی شاہراہ پروکلاء برادری کا دھرنا نویں روز بھی جاری*BBC PK News Khairpur Mirs Jaidev baeruo chief executive report
متنازع نہروں کا منصوبہ مؤخر ہونے کے باوجود احتجاج ختم نہ ہوا۔ خیرپور ببرلو بائی پاس پر وکلا کا دھرنا نویں روز بھی جاری ہے۔ قومی شاہراہ اور دیگر سڑکوں کی بندش سے ہزاروں مال بردار بدستور پھنسی ہوئی ہیں۔ پھل سبزیاں خراب ہونے سے تاجروں کو بھاری نقصان، مویشی بھوک اورگرمی سے نڈھال ہو گئے۔خیرپور میں وکلا کا ببرلو بائی پاس آج نویں روز بھی دھرنا جاری ہے، سخت گرمی میں دھرنے پر ہزاروں کے تعداد میں کارکنان پہنچ کر کینال نامنظور کے نعرے لگا رہے ہیں۔مظاہرین نے قومی شاہراہ سمیت تمام متبادل راستے دوبارہ بند کر دیے۔ جیل روڈ، ٹھیڑہی روڈ سمیت مختلف مقامات پررکاوٹیں لگا دی گئیں۔ راستے بند ہونے سے سندھ، پنجاب آنے جانے والی ٹریفک کی روانی تاحال معطل ہے۔نوشہروفیروز، سجاول اورگھوٹکی میں بھی دھرنوں کے باعث قومی شاہراہ اور اہم سڑکوں کی بندش سے ٹرکوں میں لدا اشیائے خوردونوش کا سامان خراب ہونے سے ٹرانسپورٹرز کا صبر جواب دینے لگا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں