جمعہ، 25 اپریل، 2025

*کراچی میں رکشہ ڈرائیورز کا فوارہ چوک پر احتجاج، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive report

کراچی کےعلاقے صدر فوارہ چوک پر رکشہ ڈرائیور کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا گیا۔کراچی کے علاقے فوارہ چوک میں رکشہ ڈرائیور کے احتجاج کے باعث گورنر ہاؤس جانے والے روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ رکشہ ڈرائیورز کے احتجاج کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔کراچی پریس کلب، شاہین کمپلیکس اور اطراف کی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ رکشہ ڈرائیورز کی جانب سے عبداللہ ہارون روڈ اور شاہراہ فیصل جانے والے ٹریک کو بھی بند کردیا گیا ہے۔رکشہ ڈرائیورز کا مؤقف ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے پانچ ہزار روپے کے چالان کیے جارہے ہیں، کمشنر کراچی نے کچھ روڈز کو رکشے کے لیے بند کیا جس کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات منظور نہیں کیے جاتے احتجاج جاری رکھیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH

 *خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...