Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 6 اپریل، 2025
بی بی سی پاکستان نیوز ٹیم بنی ٹھل کی آواز، میڈم رخسانہ سرکی صاحبہ ، تحصیل ٹھل ضلع جیکب آباد سیاسی ، سماجی، علمی وادبی انگنت صلاحیتوں کی حامل با وقار شخصیت ، نڈر اور بے باک محافظ فورم کی چیئرپرسن ہیں ، ہم ان کے حوصلے اور ہمت پر نالاں ہیں۔ BBC PK
جیساکہ جیکب آباد بشمول ٹھل تحصیل آئے دن علاقائی امن ،چوری و ڈکیتی ، اغوا و بھتہ خوری ، رہزنی و نو سربازی، منشیات ، بالجبر زنا ، اقیلتوں اور صنف نازک کے لیئے زمین تنگ کرنا ، سرداری نظام کو فروغ دینا ، تعلیم وترقی میں عدم دلچسپی، عوام الناس کے تحفظ کا کا فقدان وغیرہ وغیرہ جیسے فی الفور توجہ طلب مسائل جو کہ سوالیہ نشان ہیں؟؟ کو جاننے اور مستقل پائیدار حل اور امن و امان قائم رکھنے سمیت تمام امور پر ہماری بی بی سی پاکستان گفتگو تحصیل ٹھل کی شخصیت محترمہ رخسانہ سرکی صاحبہ سے جانتے ہیں۔۔۔۔۔ملاحظہ فرمائیں ::سوال : رخسانہ صاحبہ , سیاسی لیڈران و منتخب نمائندگان، خاص طور پر ضلع جیکب آباد بشمول تحصیل ٹھل کا ضلعے کی مخدوش اور زیرہ زیرہ صورتحال کے پیش نظر کیا کردار ہے ؟جواب : جئدیو مھیشوری صاحب ،بدقسمتی سے ہمارے علاقے میں قانون نام کی کوئی رٹ نہیں ، قانون سرمائیداروں ، سرداروں، جاگیر داروں ، سیاستدانوں ، نام نہادلٹیروں ، ظالم اور جابر پتھاریداروں و نمائندگان کی جیب میں بند ہے ۔قانون شریفوں ،غریبوں اور بے یار و مددگار مظلوم عوام کے لیے ناپید ہے ۔ ضلع بھر میں انارکی کی فضا قائم ہے۔ اقلیت عدم تحفظ کا شکار ہیں اورنقل مکانی کرکے دیگر شہروں اور پردیس میں ھجرت کر رہےہیں، کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ مسائل مسائل نہیں رہے ، مسائل کا آتش فشاں بن رہا ہے ، جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے ، مصیبت کے بادل منڈلا رہے ہیں ، چاروں طرف مسائل کے پہاڑ کھڑے ہو رہے ہیں ، جیسا کہ اقلیت عدم تحفظ اور احساس محرومی کا شکار ہیں ، اغوا، ڈکیتی ، غنڈہ گردی، ناقص سرداری نظام اور اجارہ داری ،جرگہ و قبائلی نظام کے تحت خود ساختہ اور من پسند فیصلے ، پانی اور بجلی کے مسائل، بے لگام بےروزگاری ، غیر معیاری تعلیم ، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ میں عدم دلچسپی اور بیمار عملی تربیت ، منشیات اور اسلحہ کی ریل پھیل ، سٹہ بازی ودیگر اخلاقی پستی کی طرف دھکیلنے کا سازو سامان، خواتین کی تعلیم وترقی میں حائل رکاوٹیں ، جنسی ھراسمینٹ کے واقعات وغیرہ وغیرہ جیسے مکروہ عوامل مصیبتوں کی دلدل کی طرف دھکیل رہے ہیں جہاں سے واپسی کوسوں دور لگتی ہے ، کوئی معجزہ ہی نجات دلا سکتا ہے ۔ رب الکریم کی بارگاہ میں التجا ہے کہ یا رب ہمیں راہ راست پر گامزن کر ۔سوال : میڈم رخسانہ جی ، اس مجموعی صورتحال کے پیش نظر پولیس کا کیا کردار ہے ؟ اور عوام کیا امیدیں لگائے بیٹھے ہیں ؟؟جواب : سر ، سب ہی ایک ڈرامے کے کردار ہیں ، جھنگل کا قانون ہی سمجھیں ، ایسے محسوس ہو رہا کہ علاقہ غیر میں رہتے ہیں ۔ قانون کا قلعہ قمع کر دیا گیا ہے ، ہر آنے والے دن کسی اچھی نوید کے منتظر رہتے ہیں ، لیکن قصہ ابتر ہے ۔پولیس بھی اس فرسودہ نظام اور سسٹم کی آبیاری کر رہی ہے۔ نہ خدا کاخوف ہے ،اور نہ درد مند دل ہے۔ سفاک اور جلاد سے کم نہیں۔ اگر کوئی مرد قلندر انصاف پسند قانون کی پاسداری کرتا ہے تو مظلوم کا مداوا ہوتا ہے ، ورنہ اندھیر نگری ہے ، پولیس خود غنڈوں کے ہاتھوں لٹ رہی ہے ، غنڈہ مافیا اتنی طاقتور ہے کہ پولیس بھی ان کے سامنے بے بس اور مجبور نظر آتی ہے ، تو پھر عوام الناس کو کیا تحفظ دیگی، جناب !!!سوال : محترمہ رخسانہ سرکی صاحبہ ': کیا سندھ میں امن و امان قائم ہو سکے گا ؟ آخر آپ کی نظر میں کیا حل ہے ، کہ سندھ میں امن و محبت اور بھائی چارگی کی فضا قائم ہو ؟ اور صوفیانہ پیغام جاری و ساری رہے۔ آخر میں آپ کا دکھی اور مظلوم عوام الناس کے لیئےپیغام !!!🌹جواب: دیکھیں سر, سندھ کے حالات بد سے بدترین کی طرف دن بہ دن گامزن ہوتے جارہے ہیں ۔ سندھ صوفی فقیروں، اولیاء اکرام کی سر زمین ہے ، سندھ کی شاندار تہذیب کا دنیا بھر میں بول بالا ہے ۔ ہم معدنی وسائل ، بندرگاہ اور دیگر نعمتوں سے مالامال ہیں ۔ ہمارا ماضی شاندار تھا ، حال مایوس کن ضرور ہے ، لیکن مایوس کن نہیں ، تمام تر عوامل کے باوجود تابناک مستقبل کے لیے امید افزا ہیں۔ پاک افواج کی بدولت سندھ میں امن و امان اور بھائی چارگی کی فضا قائم ودائم ہو سکے گی ۔ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں سندھ امن ومحبت ترقی و تمدن کا گہوارہ ضرور بنےگا اور دنیا میں پاک وطن کا نام روشن کریگا۔ امیں ثم آمین ۔پاکستان زندھ باد ۔۔۔۔۔پاک وطن پائندہ باد ۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں