جمعرات، 3 اپریل، 2025

Nation of Corrupt People مرتب : انجنیئر جئدیو مھیشوری بیورو چیف بی بی سی پاکستان ۔ملاحظہ فرمائیں : BBC PK

+کار کا ایکسیڈنٹ ہوا تو پتہ چلا کہکسٹم کا ایک کلرک چھٹی پر جاتے ہوۓ 2000 آئ فون لے کر اپنے گھر جاتا ہے تو پورٹ کے انچارج کا کیا عالم ہوگا۔کل کوہستان میں ایک گاڑی کو حآدثہ پیش آیا، یہ روزانہ کا معمول ہے. لیکن اس حادثے میں ایک اہم بات یہ تھی. گاڑی میں پاک چین بارڈر پر ڈیوٹی کرنے والے کسٹم اپریزر اور ڈویژنل کلرک ابوبکر ہشام عید منانے گھر جا رہے تھے. مقامی افراد کے مطابق گاڑی سے دو ہزار موبائل فون برآمد ہوئے، یہ موبائل فونز کسٹم حکام نے بارڈر پر پکڑے تھے اور پھر خود ہی سمگل کر کے لے جا رہے تھے. پولیس نے موقع پر پہنچ کر موبائل فونز غائب کر دئیے ہیں اور رپورٹ میں لکھا ہے کوئی موبائل برآمد نہیں ہوئے..دونوں کسٹم اہلکاروں نے پورا مہینہ روزے رکھے، حادثے کے وقت بھی روزے سے تھے، پولیس والوں کا بھی روزہ تھا. پچیس کروڑ پاکستانیوں نے روزے رکھے ہیں. لیکن تیس روزے رکھنے کے باوجود آپ کو کسی قسم کی کوئی تبدیلی نظر نہیں آئے گی.یہاں انگلینڈ میں انگریز نماز روزہ نہیں کرتے، لیکن یہاں اس قسم کی دو نمبری کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا. یہاں جھوٹ بولنے کا کوئی رواج نہیں ہے. پورے انگلینڈ میں جہاں سے مرضی دودھ خرید لیں خالص ہی ملے گا. کسی بھی پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلوائیں نہ ملاوٹ ہو گی نہ پیمانہ کم ہو گا. یہاں تمام مارکیٹوں میں اچھے ریٹ ملتے ہیں. یہاں کوئی اسسٹنٹ کمشنر یا ڈپٹی کمشنر نہیں ہوتا جو چھاپے مارے اس کے باوجود کبھی کسی بازار سے کوئی کمپلینٹ نہیں آئی..منقول

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...