Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 21 جون، 2025
انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف خیرپور : خیرپور پولیس کا بین الصوبائی اسمگلر کے گھر پر چھاپہ، مزاحمت کے دوران فائرنگ، 25 افراد گرفتار ۔تفصیلات : BBC PK News kaherpur Mira's
خیرپور: خیرپور پولیس نے رانیپور درازا میں الصوبائي منشیات فروش مجید چانڈیو کے گھر پر بڑی کاروائی پولیس نے کارروائی کے دوران بین الصوبائی منشیات اسمگلر کے گھر پر چھاپہ مارا، جس کے دوران مزاحمت اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے نتیجے میں پولیس سے مزاحمت کرنے والے 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں متعدد مطلوب ملزمان شامل ہیں ایس ایس پی پولیس کی طرف سے درازا میں کاروائی کی گئی جہاں اطلاع تھی کہ ایک منشیات اسمگلر کا نیٹ ورک سرگرم ہے اور دیگر صوبوں سے بھی اس نیٹ ورک کے روابط ہیں۔ پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مطلوب اسمگلر کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد جوابی کارروائی میں پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر 25 افراد کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار افراد میں چند غیر قانونی اسلحہ بردار بھی شامل ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے بڑی مقدار میں منشیات اور جدید اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے اور توقع ہے کہ اس نیٹ ورک سے منسلک مزید افراد کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ کارروائی کو منظم جرائم کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں