Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 21 جون، 2025
انجنیئر اوم پرکاش ڈسٹرکٹ بیورو چیف & ھیرالال مالھی تحصیل رپورٹر عمرکوٹ ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز عمرکوٹ : ضلع عمرکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری اور روپوش ملزمان کے خلاف جاری مؤثر کارروائیاں نتیجہ خیز ثابت ہو رہی ہیں۔ مختلف تھانوں کی کامیاب کارروائیوں کے دوران تین اہم ملزمان گرفتار کر لیے گئے، جن میں سنگین مقدمات میں ملوث اور روپوش افراد شامل ہیں۔ BBC PK News Umer kot
تھانہ ڈھورونارو پولیس کی کارروائی:تھانہ ڈھورونارو پولیس نے سنگین مقدمہ قتل و اقدامِ قتل میں مطلوب ملزم اکبر ولد اللہ ڈنو نوهری سکنه گاؤں فضل چوپان ڈھورونارو کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 17/2025 بجرم دفعات 302، 324، 337A1، F1، 504 تعزیراتِ پاکستان کے تحت تھانہ ڈھورونارو میں درج ہے۔ ۔برآمدگی: ایک عدد کلہاڑی۔تھانہ عمرکوٹ سٹی پولیس کی کارروائی:تھانہ عمرکوٹ سٹی پولیس نے روپوش ملزم لاکھو ولد پارو کولہی سکنه کھاروڑو چارن، تعلقہ عمرکوٹ کو گرفتار کیا، جو مقدمہ نمبر 196/2024 بجرم دفعہ 3/4 PEHO کے تحت تھانہ عمرکوٹ سٹی کو مطلوب تھا۔ تھانہ ٹالہی پولیس کی کارروائی:تھانہ ٹالہی پولیس نے روپوش و منشیات فروش ملزم سلیمان عرف سیلو ولد ڈرہون گرگیز سکنه واٹر کورس نمبر 12 ٹالہی کو گرفتار کیا، جو مقدمہ نمبر 13/2025 بجرم دفعہ 9(i)، 3A سندھ کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ 2024 کے تحت تھانہ ٹالہی میں مطلوب تھا۔ضلع پولیس عمرکوٹ کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں تاکہ ضلع میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں