Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 22 جون، 2025
راٹھی نند لالڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر مٹھیڈیلی بی بی سی پاک نیوزمٹھی : مٹھی میں ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن سندھ عبدالجبار مری نے تھر ایجوکیشن الائنس اور ڈائریکٹوریٹ آف لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کے تعاون سے جاری فیسلیٹیٹرز کی 4 روزہ تربیت میں شرکت کی، تربیت کا جائزہ لیا اور شرکاء سے BBC PK News Tharparkar Report Nandn Lal
گفتگو کی۔ڈائریکٹر عبدالجبار مری نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر طالبعلم قابل ہوگا تو ہی معاشرہ بدلے گا، نیم حکیم جان کا خطرہ ہوتا ہے، اس لیے قابلیت ضروری ہے تاکہ بہتر کردار ادا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف سینٹر چلانے ہی نہیں بلکہ آپ سب کا معاشرے میں بھی اہم کردار ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ غربت اور بے بسی کی بات تو ہر جگہ ہوتی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ تھر دنیا کا امیر ترین علاقہ ہے۔ یہاں کوئلہ، کارونجھر پہاڑ اور مال مویشی کی بھرمار ہے، تھر کے لوگ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی بڑی تعداد میں کام کرتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تھر میں تعلیم کی کمی ہے اور نان فارمل ایجوکیشن سینٹرز اس کمی کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر آپ خود قابل بنیں گے تو صرف تنقید نہیں بلکہ عملی طور پر بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر نظر کمزور ہو تو چیزیں صحیح نظر نہیں آتیں، اسی طرح اگر تعلیم کی نظر نہ ہو تو حقیقت بھی نظر نہیں آتی۔ دوسروں کو سکھانے سے پہلے خود سیکھنا ضروری ہے، اور احتساب کے ذریعے ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو اتنا قابل بنایا جائے کہ وہ خود اپنے فیصلے کر سکیں۔ تھر کے کئی نوجوان کراچی میں کام کر رہے ہیں، اگر ان کو معیاری تعلیم ملی ہوتی تو وہ بہتر روزگار حاصل کر سکتے تھے۔انہوں نے کہا کہ تھر میں تبدیلی آ رہی ہے اور اسے صرف تعلیم کے ذریعے ہی سمجھا جا سکتا ہے۔ سینٹر پر پڑھانے سے پہلے خود بھی پڑھنا ہوگا۔ اگر ارادے مضبوط ہوں تو منزل آسان ہو جاتی ہے۔ طالبعلم کی تبدیلی پورے معاشرے پر مثبت اثر ڈالتی ہے۔ سینٹرز میں بچے بہت قابل ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایمانداری کی کمی ہر جگہ نظر آتی ہے، اسے ختم کرنے کے لیے ہمیں خود کوشش کرنی ہوگی۔ خواتین فیسلیٹیٹرز پر خاص ذمے داری ہے کہ وہ لڑکیوں کو دوبارہ اسکول کی طرف راغب کریں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی کستور چند، ڈسٹرکٹ مینیجر سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نریش کمار، سارنگ رام، ہوت چند اور دیگر بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر عبدالجبار مری نے تربیت کے اختتامی دن 40 نان فارمل ایجوکیشن سینٹرز کے فیسلیٹیٹرز میں اسناد بھی تقسیم کیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...
-
تفصیلات کے مطابق حکومتی پا لیسی اپنی چھت سب کیلئے پروگرام کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں مزدوروں کیلئے لیبر کا لونی تعمیر کی ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
#ادائےِجاں #ازعلیزےخان #قسط_1 ▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️ اکھیاں میری پوچھ رہی ہیں۔ دل کو میرے چین نہیں ہے کیتھے لڑائیاں وے تو اکھیاں کیتھے لڑا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں