Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
اتوار، 22 جون، 2025
*🔵بم کی جھوٹی اطلاع، حجاج کو لیجانے والی پرواز کی انڈونیشیا میں ہنگامی لینڈنگ* BBC PK News
بم کی جھوٹی اطلاع پر عازمین کو لے جانے والی پرواز کو انڈونیشیا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ائیرلائن کے طیارے نے حجاج کو لے کر جدہ سے عمان کے دارالحکومت مسقط کے لیے انڈونیشیا جانے سے پہلے اڑان بھری تھی جہاں اس نے جاوا کے مرکزی جزیرے پر واقع شہر سورابایا میں لینڈ کرنا تھا۔تاہم انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ہوائی ٹریفک کنٹرول افسران کو پرواز میں بم کی دھمکی کی کال موصول ہوئی، جس کے بعد پرواز کو ہفتے کی صبح انڈونیشا کے شہر میڈان کے کوالنامو بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز میں سوار 378 حجاج اور 13 کریو ممبر محفوظ رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں حجاج کو لیجانے والی سعودی ائیرلائن کی پرواز کو بم کی جھوٹی اطلاع ملنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...
-
تفصیلات کے مطابق حکومتی پا لیسی اپنی چھت سب کیلئے پروگرام کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں مزدوروں کیلئے لیبر کا لونی تعمیر کی ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
#ادائےِجاں #ازعلیزےخان #قسط_1 ▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️ اکھیاں میری پوچھ رہی ہیں۔ دل کو میرے چین نہیں ہے کیتھے لڑائیاں وے تو اکھیاں کیتھے لڑا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں