جمعرات، 12 جون، 2025

رحیم یار خان (حاکم سنجرپوری) نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یارخان کی جنرل کونسل کے اجلاس میں عہدیداروں کی خالی نشستوں پر انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا، BBC PK News Raheem yar Khan Hakim Sanjarpuri Report

قائم مقام صدر بشیر احمد چوہدری کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس اہم ترین اجلاس میں کلب کی ورکنگ کے حوالے سے بھی دورس نتائج کے حامل فیصلے کیئے گئے اور کلب کے آئین میں ضروری ترامیم کی منظوری بھی دی گئی جن میں عہدیداروں اور ارکان مجلس عاملہ کی تعداد بڑھانے والی اہم ترامیم اور خالی نشستوں پر نئے عہدیدار منتخب کرنے کا معاملہ بھی شامل تھا، اگر چہ عہدیداروں کے انتخاب کیلئے سادہ اکثریت اور آئینی ترمیم کیلئے دو تہائی اکثریت کی ضرورت تھی لیکن جنرل کونسل نے دونوں معاملات پر کامل اتفاق رائے کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 فیصد اکثریت کے ساتھ یہ تمام فیصلے کیئے، یوں عہدیداروں و ارکان مجلس عاملہ کی باڈی مکمل ہوگئی جس میں سرپرست اعلیٰ میاں نوید احمد (خبریں) ، چیئرمین بشیر احمد چوہدری(قوم) ، صدر فقیر عبدالقدوس سرخ پوش (اوصاف) ، سینئر نائب صدر حاکم سنجر پوری (ایکسپریس) ، نائب صدر اول میاں سجاد اسلم ( پاکستان) ، نائب صدر دوم ابراہیم بھٹی (ایکسپریس) ، جنرل سیکرٹری محمد نعیم چوہدری ( دی ایوری ڈے) ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری غلام محی الدین ( مشرق) ، ڈپٹی سیکرٹری اعجاز خان (شہادت) ، جوائنٹ سیکرٹری اللہ نواز گوپانگ (نوائے وقت) ، فنانس سیکرٹری مشتاق احمد بھٹی (سنگ میل) اور انفارمیشن سیکرٹری احمد اشفاق (قوم) شامل ہیں ، ارکان مجلس عاملہ میں عرفان الحق ملک ( ڈان) ، کیوان دانش ( پیام مشرق) ، عبدالغفار مہر ( خبریں) ، چوہدری محمد حفیظ ( کلام وقت) ، محمد اشرف بھٹی ( بھید) ، ڈاکٹر پرویز اقبال ( پہچان پاکستان ) ، شیخ ذوالفقار علی (اسرار) ، چوہدری غلام مرتضیٰ چیمہ ( دستور) ، اعجاز احمد ( کلام وقت) ، عبد الستار خالطی (روزنامہ 92) شامل ہیں، الیکشن کمشن کے فرائض رحمت علی ندیم ( ایکسپریس) اور رانا بشیر احمد ( ملتان نامہ) نے انجام دیئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پریس کلب (رجسڑڈ) رحیم یارخان کو ضلع کی چاروں تحصیلوں کے صحافیوں کا مشترکہ پلیٹ فارم بنایا جائے گا اور دیہی پریس کلب تحصیل صادق آباد کی طرح باقی 3 تحصیلوں میں بھی دیہی پریس کلب قائم کیئے جائیں گے، اسی طرح نیشنل پریس کلب ( رجسٹرڈ) رحیم یارخان کے آئین میں تفصیلی ضابطہ اخلاق شامل کرنے اور دیگر مجوزہ ترامیم کا بھی فیصلہ کیا گیا، نیشنل پریس ( رجسٹرڈ) رحیم یارخان کا اپ ڈیٹڈ سرٹفکیٹ حاصل کرنے کے عمل کو بھی فوری مکمل کرنے اور انویسٹی گیٹو جرنلزم کیلئے بھی سات سات رکنی کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، بانی رکن کیوان دانش کو ضابطہ اخلاق و آئینی کمیٹی کا چیف آرگنائزر منتخب کیا گیا، سرپرست اعلیٰ میاں نوید احمد کو انویسٹیگیٹو جرنلزم کیلئے قائم کمیٹی کا چیف آرگنائزر ، چیئرمین بشیر احمد چوہدری کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اپ ڈیٹڈ اجرا کمیٹی کا چیف آرگنائزر جبکہ صدر فقیر عبدالقدوس سرخ پوش کو چاروں تحصیلوں میں دیہی پریس کلبوں کی تشکیل اور نیشنل پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یارخان کو ضلع کا سب سے بڑا اور وسیع البنیاد پریس کلب بنانے کیلئے قائم آرگنائزنگ کمیٹی کا چیف آرگنائزر منتخب کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

*💫News Details**Sunday 19 Shaban Al-Mu'azzam 1447 AH* *February 8, 2026💫*

سانحہ اسلام آباد، بھارتی فنڈنگ اور سرپرستی، ہر قسم کی دہشت گردی فنڈنگ انڈیا سے، پہلے 5 سو اب 15 سو ڈالر دیئے جاتے ہیں، وزیر داخلہ ...