Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 3 جون، 2025
*سب کو باہر نکلنا ہوگا، جب دباؤ پڑھتا ہے تو یہ بات چیت کیلئے ٹیمیں بھیجتے ہیں، عمران خان*BBC PK News Islamabad Report M KHUDABUX ABBASI
عمران خان بطور پیٹرن ان چیف پارٹی کو خود لیڈ کریں گے، علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو*پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور پیٹرن انچیف نے کہا ہے کہ جب ہم حقیقی آزادی کی جدوجہد شروع کرتے ہیں تو ان پر دباؤ بڑھتا ہے اور پھر یہ اپنے لوگ مذاکرات کیلیے بھیجتے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر نورین خان اور عظمی خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج میری دو بہنوں کو جیل کے اندر جانے دیا گیا مجھے باہر بٹھا دیا گیا۔ بانی نے کہا ہمارے لیے سارے دروازے بند کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سمبڑیال میں کھلی دھاندلی ہوئی، انصاف کے ادارے کنٹرول کرلیے گئے ہیں۔ بانی نے کہا ہے لندن پلان کے تحت نو مئی ہوا، 26ویں ترمیم ہوئی اور الیکشن میں دھاندلی کی گئی، دس ہزار پی ٹی آئی ورکرز کو جیلوں میں ڈالا گیا۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ 8 فروری کی شام کو انقلاب آیا، نو فروری کو 17 سیٹوں والوں کو حکومت پکڑا دی گئی۔ بانی نے کہا قاضی فائز عیسی کے جاتے وقت 26ویں آئینی ترمیم کا منصوبہ بنا۔ چیف الیکشن کمشنر غیر آئینی طریقے سے ابھی تک بیٹھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’حقیقی جمہوریت کیلئے ظلم کے نظام کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا اور اب سب کو نکلنا پڑے گا، جب ان پر دباؤ بڑھتا ہے تو یہ میرے پاس ٹیمیں بھیجتے ہیں، یہ صرف کہتے ہیں نو مئی پر معافی مانگیں۔‘علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا ہے نو مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے لائی جائیں، بانی کو بلاواسطہ کہا جارہا ہے آپ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی بات نہ کریں۔علیمہ خان نے کہا کہ تنویر احمد ہمارے ڈونر ہیں ان کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے تھے انہوں نے ہی ان کی بانی سے ملاقات کرائی، جس وقت تنویر احمد کی ملاقات کرائی گئی میں اور میری بہنیں جیل میں تھیں۔بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کے مطابق تنویر احمد کے ذریعے بانی کو بتایا گیا تھا کہ نو مئی پر وہ معافی مانگیں، دوسری مرتبہ بھی وہ جیل آئے لیکن بانی نے ملاقات کرانے سے منع کیا تھا تاہم وہ دوسری دفعہ ریکویسسٹ کرکے ملے تھے۔علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا ہے کہ میں بطور پیٹرن ان چیف اب پارٹی کو خود لیڈ کروں گا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*💫خبروں کی تفصیل**ہفتہ 18 شعبان المعظم 1447ھ* *7 فروری 2026ء💫*
پاکستانی تاجروں کو 10 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دینگے، ازبک صدر، 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت، وزیراعظم ا...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
بلوچستان کے ضلع زیارت سے 2 ماہ پہلے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) محمد افضل اور اس کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔لیوی...
-
پاکستان غزہ امن بورڈ کا حصہ، ٹرمپ کی دعوت قبول، مستقل جنگ بندی، انسانی امداد میں اضافہ، تعمیر نو ہوسکے گی، دفتر خارجہ ارکان پارل...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں