Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 3 جون، 2025
*کراچی میں شہری پر تشدد میں ملوث سلمان فاروقی کو عدالت میں پیشی پر وکیل نے تھپڑ ماردیا*BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی میں شہری پر تشدد میں ملوث ملزم سلمان فاروقی کو عدالت میں پیشی کے موقع پر وکیل نے تھپڑ ماردیا۔کراچی کے علاقے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان پر تشدد کے کیس میں نامزد ملزمان اویس ہاشمی اور سلمان فاروقی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم سلمان فاروقی سے سوال کیا کہ آپ کا وکیل کون ہے؟ ملزم نے کہا کہ میرے وکیل نعیم قریشی ہیں۔ عدالت نے ملزم کو اپنے وکیل کو بلانے کی ہدایت کی جس کے بعد سماعت دس منٹ کیلئے ملتوی کردی۔ وقفے کے بعد گذری تھانہ کی پولیس نے دونوں ملزمان کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا۔ ملزم سلمان فاروقی کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کردی گئی۔ عدالتی عملے نے ملزمان کی درخواست ضمانت اعتراض لگاکر واپس کردی۔ عدالتی عملہ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف لگائی دفعات سیشن ٹرائل کی بنتی ہیں لہٰذا ملزمان کی ضمانت کیلئے سیشن کورٹ سے رجوع کیا جائے۔عدالت نے سلمان فاروقی سمیت دونوں ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس جب ملزمان کو عدالت سے لے کر روانہ ہوئی تو اسی دوران وکلا اور وہاں موجود لوگوں نے ملزمان کو گھیرلیا اور مارو مارو کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر ایک وکیل نے سلمان فاروقی کو تھپڑ جڑ دیا۔پولیس اہلکاروں نے ملزمان کی دوڑیں لگوائیں اور گاڑی میں لے کر تھانے روانہ ہوگئے۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں