Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
ہفتہ، 7 جون، 2025
انجنیئر جئدیو مھیشوری ایگزیکٹو بیورو چیف ڈیلی بی بی سی پاکستان نیوز کراچی: BBC PK News Karachi Jaidev baeruo chief executive Report
کراچی کی مقامی عدالت نے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے کیس میں نامزد ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ یہ کیس حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر زیر بحث رہا جہاں متاثرہ نوجوان پر کیے گئے تشدد کی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ اے ڈی جے تین جنوبی کی عدالت نے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے کے کیس میں نامزد ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی,قبل ازیں, عدالت میں متاثرہ نوجوان نے سلمان فاروقی کو عدالت میں معاف کرتے ہوئے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں,دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کو عدالت میں پیش کیا گیا, متاثرہ نوجوان بھی عدالت میں پیش ہوا اور ملزمان کو شناخت کیا, عدالت نے پوچھا کہ تمہیں کسی قسم کے دباوٴ کا سامنا تو نہیں تو متاثر نوجوان نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں کوئی کیس نہیں کرنا چاہتا میں نے ملزم کو معاف کر دیا, عدالت جو بھی فیصلہ کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں, عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ابتدائی شواہد اور گواہوں کے بیانات ملزمان کے خلاف الزامات کی نشاندہی کرتے ہیں۔ فاضل جج نے قرار دیا کہ اس مرحلے پر ضمانت دینے سے انصاف کی راہ میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے اور ممکنہ طور پر ملزمان شواہد پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ عوامی حلقوں میں اس فیصلے کو سراہا گیا ہے اور اسے قانون کی بالادستی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ملزمان اس وقت جیل میں ہیں.
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
NEWS HEADLINES BBC PAKISTAN NEWS DIGITAL URDU ENGLISH
*خبروں کی تفصیل* *بدھ 25 ذیقعدہ1447ھ* *13 مئی 2026ء* ایران، ہرمُز کی حدود بڑھا دی، حملہ ہوا تو یورینیم افزودگی 90 فیصد کردینگے، تہران، یقین...
-
مسیحا کھلاڑی بن گئے، یہ ڈاکٹر ہیں یا جلاد؟ یہ لاہور کا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ہے جس میں مریض زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے جبکہ ڈاک...
-
تحریر بقلم، ، کے بی عباسی مضمون، حافظ قرآن حماد واصف ڈیلی بی بی سی نیوز پاک یہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم اور بے پایاں احسا...
-
خبروں کی تفصیل ہفتہ 15 شوال المکرم 1447ھ 4 اپریل 2026ء *پٹرول 80 روپے سستا، قیمت 378، عوام کو ریلیف ایک ماہ کیلئے ہوگا، وزراء تنخواہیں 6 ماہ...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں