Daily Bbc Pakistan: Deliver Latest news breaking news urdu news current news,top headlines in urdu from Pakistan, world, sports, Business, Cricket, Politics and Weather,
منگل، 24 جون، 2025
راٹھی نندلالڈسٹرکٹ بیورو چیف تھرپارکر مٹھیڈیلی بی بی سی پاک نیوز مٹھی / ایس ایس پی تھرپارکر جناب عادل میمن صاحب کی ہدایات پر ڈی ایس پی مٹھی جناب ماجد قائمخانی کی صدارت میں محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات اور سیکورٹی پلان مرتب دینے کےلئے اہم اجلاس۔ تفصیلات اجلاس میں ایس ڈی پی اوز، ایچ اوز، امن کمیٹی کے عہدیداران سمیت تمام مکتب فکر کے علماء کرام اور رہنما بھی شریک-اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی مٹھی جناب ماجد قائمخانی صاحب نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور مجالس، BBC PK News
ماتمی جلوسز، امام بارگاہوں سمیت مساجد اور عبادت گاہوں کی مکمل مانٹرنگ کرنے کے ساتھ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائےگا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی صاحب نے کہا کہ محرم الحرام میں سہولتیں فراہم کرنے اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کےلئے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ملکر امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے-محرم الحرام کا مہینہ ہمیں قربانی، برداشت، بھائی چارہ اور اخوت قائم رکھنے کا درس دیتا ہے-جناب ڈی ایس پی صاحب نے تمام ایس ایچ اوز، اور ڈی آئی بی انچارج کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ، محرالحرام کے دوران تمام ماتمی جلوسز اور مجالس کے بہترین انتظامات کیے جائے۔تمام ایس ایچ اوز کو اپنے اسٹاف کو الرٹ رکھنے کی ہدایات۔محرالحرام کے دوران شہروں کے بس اسٹاپز،گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلز اور مسافرخانوں پہ سرچ /کومبنگ آپریشن کریں گے۔ڈی ایس پی صاحب نے مزید کہا کہ، محرم الحرام کے دوران پولیس کی جانب سے کنٹرول روم قائم کیا جائےگا جہاں کسی بھی مسئلہ کے حل کےلئے 24 گھنٹے افسران موجود ہونگے۔امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور سیکورٹی فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
*🔴لیجنڈز لیگ: بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستان کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے سے انکار*BBC PK News
انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے...
-
تفصیلات کے مطابق حکومتی پا لیسی اپنی چھت سب کیلئے پروگرام کے تحت انڈسٹریل اسٹیٹ ملتان میں مزدوروں کیلئے لیبر کا لونی تعمیر کی ...
-
عمرکوٹ: ضمنی انتخابات این اے 213 عمرکوٹ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار میڈم صبا یوسف تالپور 161934 ووٹ حاصل کر کے بھاری ...
-
#ادائےِجاں #ازعلیزےخان #قسط_1 ▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️▪️ اکھیاں میری پوچھ رہی ہیں۔ دل کو میرے چین نہیں ہے کیتھے لڑائیاں وے تو اکھیاں کیتھے لڑا...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں