اتوار، 28 دسمبر، 2025

🛑 *What happened throughout the day today?* 🛑*🛑 December 28, 2025 | Sunday | Highlights of important news |*

*💥 پیارے ممبران! آج کی پوسٹ میں 53 ہیڈ لائنز ہیں، ری ایکٹ کرنا کتنا مشکل ہے؟؟؟🧐*


🚨(1) کراچی میں 3 روزہ تبلیغی اجتماع رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر، لاکھوں افراد کی شرکت

🚨(2) سہیل آفریدی کا مریم نواز کو خیبرپختونخوا میں جلسہ کرنے کا چیلنج

🚨(3) مریم نواز کے پی میں اور میں پنجاب میں جلسہ کروں گا دیکھتے ہیں کس کی کال پر عوام زیادہ باہر نکلتی ہے، وزیراعلیٰ کے پی

🚨(4) مظفرآباد میں جدید کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح میرے لیے اعزاز ہے: وزیراعظم

🚨(5) کرک میں پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

🚨(6) قلات میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے4 دہشت گرد ہلاک

🚨(7) وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی لاہور کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے واپس روانہ

🚨(8) شکارپور میں باراتیوں کی بس پر فائرنگ، دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق

🚨(9) اسٹیل مل، ریلوے اور قومی ائیرلائن تباہ ہے، نجکاری تمام مسائل کا حل ہے: ایمل ولی

🚨(10) شارجہ: پاکستانی نوجوان نے شیخ زاید یوتھ کیمل ریس جیت لی

🚨(11) بنگلادیش: عثمان ہادی کے قتــل کیخلاف انقلاب منچ کا مسلسل تیسرے روز دھرنا جاری

🚨(12) پاکستان کا صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان

🚨(13) 2025 میں پاکستان کی دنیا میں سٹریٹجک اہمیت بحال، بھارت پیچھے رہ گیا: عالمی جریدہ

🚨(14) پی ایس ایل 11: وسیم اکرم برانڈ ایمبیسڈر مقرر، ملتان سلطانز سے متعلق بھی اہم اعلان

🚨(15) پی ٹی آئی کو انتہا پسندی چھوڑ کر سیاست کے دائرے میں آنا چاہئے: بلاول بھٹو

🚨(16) ادارے پر حملہ پیپلز پارٹی کرتی تو نجانے ہمارا کیا حشر ہوتا، پی ٹی آئی کے ساتھ تو کچھ بھی نہیں ہوا، بلاول

🚨(17) شدید دھند سے حدِ نگاہ متاثر، موٹرویز مختلف مقامات سے ٹریفک کیلئے بند

🚨(18) اسلام آباد میں یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی: وزیر داخلہ

🚨(19) سہیل آفریدی کو لاہور میں نعروں کا جواب دینے والا کوئی نہیں ملا: عظمیٰ بخاری

🚨(20) پاک افـغـاـ ن کشیدگی کا خاتمہ دونوں حکومتوں کی ذمّہ داری ہے: لیاقت بلوچ

🚨(21) سابق گورنرسٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کی نمازِ جنازہ ادا، سپردِ خاک

🚨(22) کوئی افـغـاـ ن پاکستان آنا چاہتا ہے تو ویزا لے کر آئے: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

🚨(23) اسلام آباد 2025 میں عالمی سطح کے پر امن شہروں کی فہرست میں شامل

🚨(24) سی سی ڈی آن لائن فراڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی

🚨(25) پی ٹی آئی کے کئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں: بیرسٹر عقیل ملک

🚨(26) الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، قائد ’را‘ سے پیسے لے رہا ہے: مصطفیٰ کمال

🚨(27) پاکستان سمیت 21 مسلم ممالک نے اس را_ئیل کا صومالی لینڈ کو تسلیم کرنا مسترد کر دیا

🚨(28) جنید صفدر کی شادی کے دعوت نامے دینے کیلیے نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ

🚨(29) کراچی؛ محکمہ موسمیات کی 30 دسمبر کو ہلکی بارش کی پیشگوئی

🚨(30) اٹلی پاکستانی شہریوں کیلئے نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا

🚨(31) اسٹوڈنٹ لیڈر عثمان ہادی کے قاتل بھارت فرار ہوگئے، بنگلہ دیشی پولیس کا انکشاف

🚨(32) خیبرپختونخوا سے فوج چلی جائے تو پی ٹی آئی دو دن صوبہ نہیں سنبھال سکتی، گورنر کے پی

🚨(33) عماد وسیم کا اہلیہ کو طلاق دینے کا اعلان

🚨(34) پاکستان کرکٹر عماد وسیم نے اپنی اہلیہ سے علیحدگی کیلئے کیس دائر کردیا

🚨(35) معاملات اس وقت تلخ ہوئے جب ایک تیسری شخصیت ہمارے درمیان آئی: اہلیہ عماد وسیم

🚨(36) سابق کپتان نے شاداب خان کی ٹی20 اسکواڈ میں واپسی پر سوال اٹھا دیا

🚨(37) ایس پی شہر بانو نقوی نے ڈاکٹر علی زین کے سنگین الزامات کی تردید کردی

🚨(38) بہت سیر کرلی پاکستان کے یورپ لاہور کی، سہیل آفریدی واپس چلے جائیں، عظمیٰ بخاری

🚨(39) وفاق اور پنجاب کے حکمران جان لیں سہیل آفریدی کی قیادت میں اسٹریٹ موومنٹ شروع ہوچکی، معاون خصوصی


🚨(40) اس را_ئیل کا ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے کا اعلان عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار

🚨(41) کراچی: سہراب گوٹھ میں گھر سے افـغـاـ ن خاتون اور 3 بچوں کی پھندا لگی لاشیں برآمد

🚨(42) واشنگٹن میں بھارت کی شدیدلابنگ کے باوجود اس بار پاکستان کو واضح سبقت حاصل ہوئی: برطانوی اخبار

🚨(43) گوادر کے سمندر میں بلوم کی موجودگی کے باوجود ڈولفنز کا نظارہ، گروپ کو ایک ساتھ دیکھا گیا

🚨(44) ایمانداری کی اعلیٰ مثال، ریلوے پولیس نے مسافر کے 38 لاکھ روپے واپس کردیے

🚨(45) بھارت کے ساتھ سب برابری کی سطح پر ہوگا، وہ ہینڈشیک نہیں کرنا چاہتے تو ہمیں بھی شوق نہیں: محسن نقوی

🚨(46) گجرانوالہ؛ پادری کے قتــل کا ڈراپ سین، بیوی اور آشنا ماسٹر مائنڈ نکلے

🚨(47) قصور: 3 نوجوانوں نے 10 سالہ بچے کو اجتماعی جنسی زیـاـ دتی کا نشانہ بنا دیا

🚨(48) کراچی چڑیا گھر میں متعدد تفریحی سہولیات کا افتتاح کر دیا گیا

🚨(49) وزیراعظم نے مظفر آباد میں جدیدکینسر اسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا

🚨(50) سندھ میں سردار قبائلی جھگڑے کروا کر اقتدار کر رہے ہیں: جنرل سیکرٹری جے یو آئی

🚨(51) کراچی پریس کلب انتخابات: دی ڈیموکریٹس کا کلین سوئپ، فاضل جمیلی صدر اور اسلم خان سیکرٹری منتخب

🚨(52) ملاملٹری الائنس کی بات کرنیوالے سن لیں اللہ نے یہ الائنس فطری طور پر بنایا ہے: طاہر اشرفی

🚨 (53) پاکستان کا یمن میں امن کیلئے سعودی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار

*Sohail Afridi challenges Maryam Nawaz to hold a rally in Khyber Pakhtunkhwa*


*🌼مریم نواز کے پی میں اور میں پنجاب میں جلسہ کروں گا ۔ دیکھتے ہیں کس کی کال پر عوام زیادہ باہر نکلتی ہے، وزیراعلیٰ کے پی*

لاہور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے مریم نواز کو کے پی میں جلسہ کرنے کا چیلنج دے دیا اور کہا ہے کہ مریم نواز کے پی میں اور میں پنجاب میں جلسہ کروں گا دیکھتے ہیں کس کی کال پر عوام زیادہ باہر نکلتی ہے۔

دورہ لاہور کے تیسرے دن سینئر صحافیوں، اینکر پرسنز، ڈیجیٹل میڈیا نمائندوں، مختلف ٹی وی چینلز کے بیورو چیفس اور نورین نیازی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کو خیبر پختونخوا آنے کی دعوت دی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مریم نواز خیبر پختونخوا آئیں، جہاں انہیں بتایا جائے گا کہ وزیر اعلیٰ کے منصب کا استقبال اور احترام ایک جمہوری اور مہذب انداز میں کس طرح کیا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مریم نواز کو خیبرپختونخوا میں جلسہ منعقد کرنے کا کھلا چیلنج بھی دیا اور کہا کہ اگر پنجاب حکومت یہ دعویٰ کرتی ہے کہ عمران خان کی کال پر عوام باہر نہیں نکلتے تو وہ مریم نواز کو تیاری کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیتے ہیں، ہفتے کی تیاری کے بعد مریم نواز خیبر پختونخوا آئیں اور وہاں جلسہ کر کے دکھائیں، جبکہ اس کے برعکس وہ خود پنجاب میں جلسہ منعقد کریں گے اس کے بعد یہ واضح ہو جائے گا کہ کس کی کال پر عوام کی تعداد زیادہ باہر نکلتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے 180 نشستیں جیتی تھیں، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پنجاب کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کیا تھا اور وہ عمران خان کی کال پر نکلے تھے اور آج بھی نکلنے کے لیے تیار ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جو لوگ غیر قانونی طریقے سے حکومت پر قابض ہو چکے ہیں، یعنی فارم 47 کے ذریعے بننے والی حکومت، ان کا عوام سے کوئی تعلق نہیں رہا۔ یہ لوگ مکمل طور پر عوام سے ڈسکنیکٹ ہو چکے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب آ کر اور زمینی حقائق کو خود سامنے دیکھ کر انہیں شدید حیرت ہوئی ہے پنجاب حکومت کی جانب سے جس قسم کی سختی، جبر اور زیادتیاں کی جا رہی ہیں، ان کی پاکستان کی تاریخ میں کہیں کوئی مثال نہیں ملتی، ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ماضی کے کالے قانون کا نظام اب موجودہ پنجاب حکومت نے پنجاب میں نافذ کر دیا ہے، جس کے تحت اجتماعی احتساب کیا جا رہا ہے، گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، شیشے توڑے جا رہے ہیں، لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور خوف و ہراس کی فضا قائم کی جا رہی ہے۔

*💥Nawaz Sharif and Maryam Nawaz leave for Dubai to give invitations for Junaid Safdar's wedding*


مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز جنید صفدر کی شادی کے دعوت نامے دینے کے لیے دبئی روانہ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میاں نواز شریف اور مریم نواز آج جاتی امرا سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے، جہاں وہ دو روز قیام کریں گے۔ اس دوران میاں نواز شریف جنید صفدر کی شادی کے سلسلے میں دبئی میں مقیم قریبی عزیزوں اور دیگر مہمانوں کو شادی کے دعوت نامے دیں گے۔

دبئی میں قیام کے بعد میاں نواز شریف کی لندن روانگی بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کی شادی معروف سیاستدان روحیل اصغر کی پوتی شانزے سے طے ہوئی ہے اور شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو منعقد ہوں گی جبکہ مہندی اور ولیمہ کی تقریبات جاتی امراء میں ہوں گی۔


*💥Decision to ban entry of vehicles without M-tag into Islamabad from January 1*



وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی بنانے کا جامع پلان طلب کر لیا ۔ وزیر داخلہ نے یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں وزیر داخلہ نے ڈیجیٹل وال پر شہر کی مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امن عامہ کے اقدامات کا مشاہدہ کیا۔ کنٹرول روم میں سپیشل چائنیز ڈیسک پر سیکورٹی سرویلنس کا معائنہ بھی کیا گیا۔

وزیر داخلہ کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ کیپٹل سمارٹ سٹی پر کام تیز کیا جائے اور شہری سہولیات جیسے ریسکیو 1122، ٹریفک، سیکورٹی اور سی ڈی ایم اے کو مرکزی نظام میں ضم کیا جائے۔

*💥A great example of honesty, the railway police returned the passenger's Rs 3.8 million*


*ویب ڈیسک 28 دسمبر ، 2025*
*ٹرین حیدرآباد اسٹیشن پہنچی تو محسن مشتاق کسی ذاتی کام کے باعث وہاں اترا کہ اس دوران ٹرین روانہ ہو گئی اور مسافر کا سامان ٹرین میں رہ گیا: پاکستان ریلوے*

کراچی: ریلوے پولیس کراچی ڈویژن نے ایمان داری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے ایک مسافر کی 38 لاکھ روپے کی رقم واپس کر دی۔

 پاکستان ریلوے کے مطابق یہ واقعہ26 دسمبر کو پیش آیا جہاں ایک مسافر محسن مشتاق پاکستان ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے ٹوبہ ٹیک سنگھ جا رہا تھا۔

پاکستان ریلوے نے بتایا کہ ٹرین جب حیدرآباد اسٹیشن پہنچی تو محسن مشتاق کسی ذاتی کام کے باعث وہاں اترا کہ اس دوران ٹرین روانہ ہوگئی اور مسافر کا سامان جس میں قریباً 38 لاکھ روپے نقدی موجود تھی ٹرین میں رہ گیا۔

پاکستان ریلوے نے مزید بتایا کہ دوران ڈیوٹی کانسٹیبل راؤ شریف کو مذکورہ بیگ ٹرین میں ملا، جسے فوری طور پر محفوظ کرلیا گیا، اسی اثناء میں مسافر محسن مشتاق ریلوے تھانے پہنچا اور اپنے سامان کے متعلق اطلاع دی۔

بعد ازاں مسافر قراقرم ایکسپریس کے ذریعے روہڑی پہنچا، جہاں ہیلپ سینٹر پر سب انسپکٹر کی موجودگی میں مسافر نے اپنا سامان شناخت کیا، پھر بیگ سے تقریباً 38 لاکھ روپے مکمل گنتی اور تصدیق کے بعد مسافر کے حوالے کر دیے گئے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا 

*💥Pakistan-India tensions in May strengthened Pakistan's defense capability and reputation: Global Journal*


عالمی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں پاکستان نے عالمی سیاست میں دوبارہ اہم مقام حاصل کیا، مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستانی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا۔
عالمی جریدے کے مطابق پاکستان نے مؤثر سفارت کاری سے واشنگٹن کا اعتماد بحال کرکے تعلقات کونئی سمت دی، امریکا نےجنوبی ایشیا، خلیج اور وسط ایشیا تک رسائی میں پاکستان کو کلیدی پل قرار دیا، امریکا نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو مرکزی حیثیت دی، پاکستانی بندرگاہیں خاص طور پر بلوچستان میں گوادر بہت بڑا اثاثہ ہے۔

عالمی جریدے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے سی پیک کے ساتھ کثیرالجہتی توازن برقرار رکھ کر پر نئے معاشی راستے کھولے، نومبر میں ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی قومی سلامتی کی حکمت عملی شائع کی، پاکستان ان قومی سلامتی کے مفادات کے حصول کےلیے امریکاکا کلیدی اتحادی ہوگا۔

عالمی جریدے کے مطابق امریکا اور پاکستان کےتعلقات میں حالیہ تبدیلی نےدنیا بھر کے میڈیاکو اپنی طرف متوجہ کیا، بھارت پاکستان کشیدگی میں امریکاکو ڈی ایسکلیشن کےلیے فعال کردار اختیار کرنا پڑا، صدر ٹرمپ کاکشمیر پر بیان پاکستان کی سفارتی پوزیشننگ اورمؤقف کی تائید ہے۔

عالمی جریدے میں بتایا گیا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر نفسیاتی برتری حاصل کی جبکہ بھارت پیچھے رہ گیا، لابنگ، پالیسی انگیجمنٹ سے تعلقات کو وار آن ٹیررفریم سے اکانومی اور اسٹریٹجی کی طرف موڑاگیا، پاکستان اور امریکا نے معدنیات سے ریفائننگ، پروسیسنگ کے لیے 500 ملین ڈالرکےکئی سودےکیے۔

عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایگزم بینک نے بلوچستان میں ریکو ڈک میں کان کنی، معدنیات کے لیے 1.25بلین ڈالر فنانسنگ منظورکی، پاکستان نے ری انگیجمنٹ کرکے امریکا کے ساتھ رشتے کو“پائیدارمفاد” کی سمت بڑھایا۔

*💥Imran Farooq was killed by Altaf Hussain: Mustafa Kamal's shocking revelation*


ایم کیو ایم پاکستان نے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا کہ عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کروایا۔

کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا کہ نشے میں دھت الطاف حسین نے پارٹی کو 40 سال دینے والے الطاف حسین نے ان کی سالگرہ والے دن قتل کروا کر 17 ستمبر 2017 کو انہیں سالگرہ کا تحفہ دیا، الطاف حسین نے عمران فاروق کے قتل کا حکم دیا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا بانی ایم کیو ایم ڈرامہ بازآدمی ہے، بانی ایم کیو ایم نے لاش کے لیے چندہ لینےکی اپیل کی، ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کی لاش پر بانی ایم کیو ایم نے ناٹک کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا بانی ایم کیو ایم نے لاش پاکستان بھیجنے کے لیے لاکھوں پاونڈ کا چندہ وصول کیا، حالیہ دنوں میں ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کا انتقال ہوا، نام نہاد بانی ایم کیو ایم نے اس لاش کو لے کر واویلا مچایا۔

انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے میت پاکستان بھیجنے کے لیے دنیا بھر سے چندا اکٹھا کیا، میں نے دو سال سے بانی ایم کیوایم پر بات کرنا چھوڑ دی تھی، ڈرامہ کر رہا ہے، تکیے کے نیچے سے 5 لاکھ پاؤنڈ نکلے، آفس سے 6 لاکھ پاؤنڈ نکلے، ان کے پاس 6 ہزار پاؤنڈ نہیں تھے عمران فاروق کی بیوی کے لیے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا عمران فاروق کے مرنے کے بعد اہلخانہ سے کوئی رابطہ نہیں تھا، بانی ایم کیو ایم سے کہتا ہوں وہ کیس کھلوائیں کہ اصل قاتلوں کا پتا لگایا جائے، الطاف حسین ہمت کرے میں اپنے پیسے سے اس کا ساتھ دینے کو تیار ہوں، یہ آدمی خود کو راجہ اندر سمجھتا ہے، ہم نے بہت سی باتوں پر پردہ ڈالا، جب عمران فاروق کو قتل کیا گیا تھا میں پارٹی کی جانب سے سے گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں وہاں موجود تھا بانی ایم کیوایم کو نماز جنازہ میں صرف تصویر بنوانی تھی، بانی ایم کیو ایم نے مسجد میں کیمرے کی اجازت نا ہوتے ہوئے بھی لڑکے سے تصویر بنوائی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا بانی ایم کیو ایم مہاجر قوم کا سب سے بڑا غدار ہے، مہاجر قوم بڑی بدقسمت ہے، کیا کرمنل قائد ملا ہے ہمیں، 40 سال میں کتنے لوگوں کو یہ کھاگیا، اب بھی کھا رہا ہے، ہم آئینی ترمیم لے کر گھوم رہے تھے اس کو اللہ نے اتنی طاقت دی تھی، اس وقت اس کو یہ خیال نہیں آیا اب یہ ہمیں کہہ رہا ہے، اس نے آئینی ترمیم کے لیے کبھی ہڑتال کی جب ایک آواز پر 5 لاکھ لوگ جمع ہو جاتے، 20 سال پہلے یہ سب کرتا تو 10 منٹ میں آئینی ترمیم ہوتی لیکن یہ نہیں چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کو پتا تھا عمران فاروق کو کس نے مارا ہے، اس لیے انہوں نے قتل کے 15 دن تک بچوں کو چھپا کر رکھا تھا، ڈاکٹر عمران فاروق کے بچے ابھی جوان ہوگئے ہیں، یہ آدمی خود مروائے اور پھر اس کا سوگ بھی منائے، ہم آئینی ترمیم کے لیے سوچتے ہیں کہ 15 سال پہلے یہ کتنا آسان کام تھا، میں وفاقی وزیر ہوں مجھے کیا پڑی تھی کہ یہ بات کرتا، میں لعنت بھیجتا ہوں ایسی وزارت پر اگر لوگوں کے لیے آواز نہ اٹھاؤں۔


ہفتہ، 27 دسمبر، 2025

*💫News Details**Sunday 7 Rajab Al-Murjab 1447 AH* *28 December 2025💫*


امارات، فوجی فاؤنڈیشن میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، پاکستان پر 3 ارب ڈالر کا دباؤ کم ہوجائے گا، اسحاق ڈار
وفاق صوبوں کو مزید اختیارات دے، معاشی بحران سے نکلنے کیلئے سیاسی بحران کا خاتمہ ضروری، یہ کام زرداری کرسکتے ہیں، بلاول

غزہ جانے کو تیار ہیں، حماس کو غیر مسلح نہیں کریں گے، نائب وزیراعظم

مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، سراج حقانی، پاکستان سے مفاہمت کا اشارہ

بینظیر بھٹو کا قتل، اٹھارہ سال بعد بھی ایک ’’معمہ‘‘ کیوں؟

تین ممالک کی غزہ میں بین الاقوامی فورس میں شمولیت پر رضامندی

بات چیت شخصیت کی بجائے مشترکہ ایجنڈے پر ہوگی، طلال چوہدری

ملائیشیا، آرمی چیف کو کرپشن تحقیقات کے باعث جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، دریائے چناب پر دلہستی ٹوپن بجلی منصوبے کی بھارتی منظوری

بھارتی خارجہ پالیسی الجھاؤ کا شکار ہے، ماہرین قومی سلامتی امور

پاکستان ایک بار پھر مغربی ایشیا کا قابلِ اعتماد شراکت دار بن گیا

سپریم کورٹ، آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 3 بینچز تشکیل

عمران خان شروع سے ہی سیاسی مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، رانا ثناء

عادل فاروق راجہ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی

امریکا کی پاکستان کو ریل انجن فراہمی اور معدنی وسائل میں تعاون کی پیشکش

پاکستان نے وائٹ ہاؤس کو کیسے اپنا ہم نوا بنایا؟

ٹرمپ کی بھارت مخالف، پاکستان نواز پالیسی، امریکہ کی دیرینہ حکمت عملی

اسپیکر ایاز صادق کی قیادت میں حکومتی وفد کی بینظیر بھٹو شہید کی برسی تقریب میں شرکت

میرے ملٹری سیکرٹری نے کہا سر جنگ شروع ہوگئی ہے، بنکر میں چلیں، میں نے کہا ہم میدان میں مرتے ہیں، صدر زرداری

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

18 ویں عالمی اردو کانفرنس کا تیسرا روز، بینظیر بھٹو کے نام رہا

اداکاری کے شوق کیلئے گھر سے 100 روپے چوری کئے، جاوید شیخ

موسیقار نثار بزمی اور ناشاد کے آنے سے موسیقی کا انداز بدلا

صومالی لینڈ تسلیم نہیں کریں گے، یمن میں امن کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان

اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کرگئیں

پی ٹی آئی جانتی ہے 2024 کے الیکشن کو زیر بحث نہیں لایا جاسکتا، تجزیہ کار

پاکستان بار کونسل نے پنجاب پراپرٹی ایکٹ 2025 مسترد کر دیا

پنجاب: 6 برسوں میں بچوں سے زیادتی کے 5 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ

عمران نے کہا ہے آئین اور عدلیہ بحال کروائیں گے، وزیراعلیٰ KP

سکھ فار جسٹس کا بھارت میں مسیحیوں کیلئے محفوظ وطن ’’ٹرمپ لینڈ‘‘ کا مطالبہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ

”پاکستان آئیڈل‘‘ کا شادی سیزن عروج پر ”مہندی کے گیت آج گائے جائیں گے

پی ٹی آئی کا توشہ خانہ ٹو کیس میں سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

بھارت کی پہلی جین ایڈیٹڈ بھیڑ ایک سال کی ہوگئی

۔PTI نے عسکری قیادت کیخلاف اشتعال انگیز بیان سوشل میڈیا سے ہٹادیا

پنجاب میں دھند کے ڈیرے راستے گم، موٹرویز کئی جگہ سے بند

پی پی ن لیگ لمبی اننگز کھیلنا چاہتے ہیں، 28 ویں ترمیم کا علم نہیں، اسپیکر

مخصوص نشستوں پر بحال 19 ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں کی ادائیگی کا فیصلہ

۔KP وزرا کی بدزبانی پر افسوس، برے رویے کو تحمل سے برداشت کیا، عظمیٰ بخاری

بالوں کا سفید ہونا کینسر سے بچاؤ کا عمل نکلا

امریکا، بڑھتی مہنگائی اور ٹیرف دیوالیہ کمپنیوں میں تیزی سے اضافہ

کراچی میں مبینہ طور پر پولیس کے ہاتھوں طالب علم کے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا واقعہ

پاکستان 2027 تک خود کفیل نہ ہوا تو اگلا آئی ایم ایف پروگرام زیادہ سخت ہوگا، صدر اپٹما

عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ عمران سوسائٹی قبرستان میں سپرد خاک

جمعہ، 26 دسمبر، 2025

Daily BBC Urdu English Pashto Punjabi language newspaper published from all over the world

*💫خبروں کی تفصیل*
*جمعہ 5؍ رجب المرجب 1447ھ*
 *26؍ دسمبر2025ء💫*

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری نے کرسمس انتہائی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منایا

پاکستان اور ایشیائی بینک میں 204 ارب 51 کروڑ روپے کے دو اہم منصوبوں پر دستخط

کرسمس پر بھارت میں عیسائیوں پر حملے

اقلیتوں پر زیادتی ہوئی تو قانون حرکت میں آئیگا، وزیراعظم، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نظریہ پاکستان کا اہم ستون ہے، فیلڈ مارشل

قومی ایئر لائن کی نجکاری، فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی

بلوچستان اور KP میں فورسز کی کارروائیاں، 10 خوارج ہلاک، میرعلی میں فورسز پر حملہ ناکام

عالمی سطح پر اسرائیل کی ساکھ زمین بوس، عوام بھی تنقید کی زد میں آ گئے

2025 پاکستان کیلئے اسٹرٹیجک واپسی، عسکری اعتماد کی بحالی کا سال قرار

ایمان، اتحاد، تنظیم کا سبق بھلانے کا نتیجہ کیا نکلا؟

کسی اور کے نام سے رجسٹرڈ سم کا استعمال خلاف قانون قرار

حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کسی دباؤ میں نہیں ہیں، تجزیہ کار

۔TTPافغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشتگردی کررہی ہے، امریکی جریدہ

امارات کے صدر شیخ زاید النہیان آج سرکاری دورے پرپاکستان پہنچیں گے

آئین سے کھلواڑ برداشت نہیں، مستقبل پارلیمانی نظام سے جڑا ہے، فضل الرحمٰن

اردن کی مسلح افواج کے سربراہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعلقات پر گفتگو

پہلے کرسمس خطبے میں پوپ لیو کا غزہ میں فلسطینیوں کی حالتِ زار پر سخت اظہارِ تشویش

افغان سرزمین سے پھر دہشتگردی‘ تاجک چوکی پر حملہ‘ 2 اہلکار ہلاک

برطانیہ: شہزاد اکبر پر حملہ، ناک اور جبڑے کی ہڈی ٹوٹ گئی

کراچی میں ’’18 ویں عالمی اردو کانفرنس 2025 جشن پاکستان‘‘ کا شاندار آغاز

بنگلہ دیش‘ خالدہ ضیاء کے صاحبزادے 17 سال بعد وطن واپس‘ شاندار استقبال

ویکسی نیشن کی نصف صدی، وائرس موجود، 2025 میں بھی 30 بچے پولیو سے معذور

ہڑتال ختم مگر شہری انتظامیہ ٹریفک بہائو منظم رکھنے میں ناکام

لڑکی کا ہاتھ پکڑنا اور محبت کا اظہار، عدالت کے نزدیک سنگین جرم

چین پاکستان آبدوز معاہدہ، بحری دفاعی صلاحیت میں بڑا اضافہ

پاکستان نام نہاد غزہ امن فورس کا حصہ نہ بنے، حافظ نعیم الرحمٰن

غیرقانونی اسلحے کے خلاف تاریخ ساز قانون، خصوصی عدالتیں قائم کرنے کی تجویز

اے آئی کے باوجود خلیجی ممالک میں افرادی قوت کی مانگ میں ریکارڈ اضافہ

سول سروس کی نئی روح، کرسمس پر جناح کے پاکستان کی جھلک

یورپی ممالک اور کینیڈا کی اسرائیل کی نئی غیرقانونی بستیوں کی شدید مذمت

ششی تھرور کو ہندو انتہا پسندوں کے عیسائی کمیونٹی پر بڑھتے حملوں پر گہری تشویش

افغانستان کی انٹیلی جنس معلومات سے پاکستان میں داعش کی گرفتاریاں ہوئیں، ذبیح اللہ مجاہد کا دعویٰ

بونڈائی حملہ، آسٹریلوی وزیراعظم کا بہادری ایوارڈ دینے کا اعلان

ڈی جی لائبریریز سندھ کے عہدے کا چارج سینئر آفیسر کو ہٹا کر جونیئر کو دیدیا

بلا تفریق مفت علاج پیپلز پارٹی کا بنیادی منشور ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان کی ترقی کا راستہ قائداعظم کے اصولوں پر عمل میں ہے، مراد علی شاہ

امریکا کی صرف 8 پبلک کمپنیوں نے 54 سیلف میڈ ارب پتی پیدا کردیئے

شادی ختم مگر الگ زندگی ایک ہی گھر میں، مغرب میں نواسپلٹ ڈائیورس کا رجحان

بھارتی فوج کا سوشل میڈیا استعمال پر سخت ضابطہ، پوسٹنگ اور تبصروں پر پابندی

اماراتی صدر کی آمد، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے حفاظتی حصار میں لیں گے

ہمیں فخر ہے اردواس خطے کی زبان ہے‘ گورنر سندھ

قائداعظم کے تصورِ پاکستان کوسیاسی مفادات کے تحت بدلا گیا، افتخار عارف

دو کروڑ فراڈ کے دو FIA کے ملزمان کو اشتہاری اور جائیدادیں ضبط کرنے کی کارروائی شروع

پالتو کتے کی بیماری سے دلبرداشتہ لکھنؤ میں دو بہنوں نے خودکشی کرلی

آٹزم، شیزوفرینیا اور الزائمر میں IDO2 پروٹین کی کمی ممکنہ سبب، تحقیق میں انکشاف

”غزل کا سفر“ کا انعقاد، گلوکار محمد علی اور محمد زبیرکی پرفارمنس

پیر، 22 دسمبر، 2025

*Heart_beat 🍃🌸**Writer Akbar Ali Khan 🍃🌸**First_Episode🍃🌸*


____________________
سرخ رنگ کا بھاری بھرکم جوڑا پہنے اسٹیج پر دلہن بنی بیٹھی لڑکی اس وقت اپنی قسمت کی اس ستم ظرفی پر مایوس سی تھی۔آج اس بد نصیب کی شادی تھی وہ بھی اپنی بچپن کی محبّت کہ ساتھ۔کتنا خوش تھی وہ جب حویلی والے اس کا رشتہ طے کرنے اس کہ گھر آۓ تھے۔خوشی اس قدر تھی کہ گاؤں سے انے والی پہلی کال پر ہی شہر میں اپنی پڑھائی تک ادھوری چھوڑ کر بھاگی بھاگی گاؤں آئی تھی۔حویلی والوں نے شادی کہ لئے صرف ایک ماہ کا وقت دیا۔جیسے اس نے اور اس کی ماں نے فوری قبول کر لیا تھا مگر اچانک یہ سب ہوجانا۔اس کی ساری خوشیاں ختم کر گیا تھا۔کتنا ارمان تھا اسے اپنی شادی کا۔آج کہ دن کہ حوالہ سے انگنت خواب آنکھوں میں سجا رکھے تھے۔اور اس کی ماں!!!آہ!! کتنی چاہ تھی اسے اپنی بیٹی کو اپنے بھانجے کی دلہن بنا دیکھنے کی۔پر وہ بدنصیب تو وقت سے پہلے ہی اس بھری دنیا میں اسے اکیلا کر گئی تھی۔چاروں اور خوشی سے شہنآئیاں بج رہی تھیں۔اس کہ ساتھ اسٹیج پر بیٹھابے رحم شخص سپاٹ تاثر لئے سب مہمانوں سے مل رہا تھا جیسے وہ اس سب خوش نا ہو۔اور یہ حقیقت بھی تھی وہ تو اس پر زبردستی تھوپی جا رہی تھی جو پہلے ہی کسی اور کو تھا۔۔

________________

آج خان حویلی کے سب سے چھوٹے بیٹے شایان خانزاده کی شادی تھی جو خوب دھوم دھام سے کی جارہی تھی۔ خان حویلی کو دلہن کی طرح سجايا گیا تھا۔ چارو اور لگی لائٹنگ سے حویلی جگمگ کر رہی تھی۔یہ خانزادہ خاندان کی اس پیڑی کی آخری شادی تھی۔جیسے وہ سب یاد گار بنانا چاہتے تھے۔آج کے دن حویلی میں جشن کا سا سماں لگا ہوا تھا۔ہر طرف ہنستے مسکراتے چہرے اپنی ہی دنیا میں لگے ہوۓ تھے۔اسٹیج پر جهمگٹا لگاۓ کھڑی لڑکیاں دلہن دولہا کے ساتھ مختلف زاویوں سے سلفیز لینے میں مصروف تھیں۔حویلی کے وسیع و عریض باغ میں بنے اسٹیج پر بیٹھے دولہا دلہن اس سارے شورو غل سے حد درجہ بے زار نظر ارہے تھے۔ جن کہ لئے یہ سارا انتظام کیا گیا تھا۔انہی دونوں کو اس سجاوٹ اور رونق سے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔۔۔

سرخ رنگ کے لہنگے میں سر پر گھونگٹ ڈال کر دلہن بنی بیٹھی سمبل ثاقب اس وقت سب کی توجہ کا مرکز تھی ماسواۓ دولہا کہ۔

دوسری جانب کالے رنگ کی خوبصورت سی شیروانی کہ ساتھ سر پر کلہ پہنے دراز قدامت،اور دلکش سحر انگیز شخصیت کا مالک شایان زبیر خانزادہ اپنی مردانہ وجاہت شجاعت کے ساتھ اس کہ برابر میں پورے کرو فر سے براجمان کتنی ہی لڑکیوں کا دل دھڑکا گیا تھا۔۔

سنو!!!شایان خانزادہ کالہجہ دهيمہ تھا مگر خاصہ سخت تھا۔

جی۔۔سمبل نے ہلکی سی آواز میں منمنا کر کہا۔۔

"تقریب ختم ہوتے ہی فوراً کمرے میں جاکر اپنی تیاری کر لینا ہمیں کل صبح ہی پانچ بجے شہر کے لئے نكلنا ہے۔۔"تنے ہوۓ تاثرات کے ساتھ کہا۔

"بہتر!!!"فلحال اس میں اتنی بھی ہمّت نہیں تھی کہ یہی سوال پوچھ لیتی کہ ابھی کیا ضرورت ہے جانے کی ابھی تو ولیمہ میں بھی دو دن باقی ہیں۔۔

"اور ہاں!!! ام خانم (خان بیگم )پوچھیں تو کہ دینا۔کہ تمہارے امتحان ہونے والے ہیں۔مزید یونیورسٹی سے چھٹياں نہیں کر سکتیں ۔"سامنے دیکھتے ہوۓ ایک اور حکم نامہ جاری ہوا تھا۔

"پر میں نے تو پڑھائی چھوڑ۔۔۔"ابھی اس کی بات ادھوری تھی۔

"زیادہ دماغ چلانے کی ضرورت نہیں ہے جتنا کہا ہے بس اتنا کرو۔۔"اس کا آگے سیے بولنا اسے ہر گز پسند نہیں آیا تھا۔۔

"پر یہ بات تو حویلی میں سب جانتے ہیں کہ میں پڑھائی چھوڑ چکی ہوں۔پھر سب سوال کریں گے۔۔"ہمّت کر کہ آخر بول ہی دیا تھا۔جس پر مقابل کہ ماتھے پر بل پڑ گئے۔۔

حویلی والے تو جب بھی سوال کریں گے جب نئی نویلی دلہن پہلے ہی دن حویلی میں اکیلی گھوم رہی ہوگی۔کیوں کہ میں تو کل صبح ہی شہر چلا جاؤں گا پھر رہنا یہاں شوق سے اکیلی۔۔"تنفر سے بول کر سر جھٹکا۔

تو مجھ سے شادی کیوں کی جب یہی سب کرنا تھا۔۔"لہجہ گلو گیر سا تھا۔۔

اس کہ چہرہ پر عجیب مسکراہٹ تھی۔"جلد پتہ چل جائے گا پیاری ۔۔"اس کہ کان میں ذرا سا جھک کر سرگوشی کی۔اپنے ہاتھ پر اسکی سخت گرفت محسوس کر سمبل کہ وجود میں کرنٹ سا ڈور گیا۔تو اس نے بھی خاموشی میں عافيت جانی۔اتنا تو وہ سمجھ ہی گئی تھی کہ اس شخص سے بحث بیکار ہے۔۔

________________

"ماشاءالله!!ماشاءالله!!
چشمے بدور!!چاند کا ٹکڑا لگ رہی ہے۔۔ خان بیگم نے کتنی حسین بہو ڈھونڈی ہے اپنے شہزادے کہ لئے ۔"اسٹیج پر آتی ایک خاتون نے ذرا سا گھونگٹ اٹھا کر اس کی بلائیں لیتے تعریف انداز میں کہا۔جس پر وہ دھیرے سے مسکرا دیں۔

"چاند کا ٹکڑا!ہنہ!!اس بیوقوف کو دیکھنے کے بعد چاند میں لگا داغ کہنا زیادہ بہتر رہے گا۔"شایان نے ان کی تعریف پر ناگواری سے ہنکار بھرتے طنزیہ لہجے میں آہستہ سی آواز میں بڑبڑآیا۔۔۔

"اس بات کا مطلب!!"خاتون کہ اسٹیج سے نیچے اترتے ہی سمبل نے ناگواری سے پوچھا۔۔

"اپنا منہ بند رکھو۔جتنی بولنے کی اجازت دے دی ہے۔ بس اتنی ہی بہت ہے۔میرے ساتھ آگے سے زبان چلانے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔سمجھیں!!"غصّہ سے سر جھٹک کر اسے جھاڑ پلاتا اسٹیج سے قدم پھلانگ کر اترتا اپنی یونیورسٹی فیلو کی جانب بڑھ گیا جو ہاتھ میں فلاور بکے پکڑے شاید ابھی محفل کا حصہ بنی تھی۔۔۔

پیچھے دلہن بنی بیٹھی سمبل اس بے اعتنائی پر آنکھوں میں آئی نمی چھپا نہیں سکی تھی۔۔

____________________

تقریب رات دیر تک چلتی رہی تھی۔اس وقت سب تھک ہار کر اپنے اپنے کمروں میں آرام کرنے کی غرض سے بڑھ گئے تھے۔شایان ان سب سے پیچھا چھوڑاتا قریبً دو بجے اپنے کمرے میں داخل ہوا تھا جہاں سمبل اس کہ حکم کی تکمیل میں شہر روانگی کے لئے اپنی اور اس کی پیکنگ کر چکی تھی۔

"پیکنگ کر لی۔"ڈریسنگ روم سے اسے سادہ سے سوٹ میں باہر اتے دیکھ سوال کیا۔۔

"جی کرلی۔۔"نظریں پھیر کر مختصر سا جواب دیا۔

خود کو نظر انداز کرنا شایان کو خاصہ ناگوار گزرا تھا۔"پتہ نہیں خود کو کیا سمجھتی تھی یہ جاہل لڑکی۔۔"ناگواری سے سوچ کر ایک نظر اس کہ سراپے پر ڈال کر سر جھٹکا۔۔

"اپنے تمام ضروری کاغذات اور سامان رکھ لینا۔کیوں کہ میں تمھیں روز روز یہاں لیکر نہیں اؤنگا۔وہاں جا کر گھر میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں اپنی تعلیم مکمل کرنا۔۔"سمبل جو ڈریسنگ ٹیبل کے اگے کھڑی اپنے بال سنوار رہی تھی شایان کہ لفظوں پر اس کہ ہاتھ ٹھٹھک کر رک گئے تھے۔

"میں آپ کو پہلے ہی بتا چکی ہوں۔۔اور اب پھر بتا رہی ہوں میں اپنی پڑھائی چھوڑ چکی ہوں۔"سمبل نے بڑے ضبط سے کہا تھا۔جو آج کہ دن وہ بہت مشکل سے کی ہوئی تھی۔۔

"اپنا دماغ ذرا کم چلاؤ جتنا کہا ہے اتنا کرو۔۔لائٹ بند کردینا کمرے کی۔جلدی سے سو جاؤ صبح جلدی نكلنا ہے شہر کہ لئے۔"شایان ڈریسنگ روم سے نائٹ ڈریس تبدیل کرتا اسے حکم سناکر بیڈ پر لیٹ گیا۔

جبکہ سمبل خاموشی سے شیشے سے نظر اتے اس کہ عکس کو دیکھ رہی تھی جو نا جانے کیا چاہ رہا تھا۔۔۔

___________________

اس وقت خان حویلی میں طلوع آفتاب کا وقت تھا۔حویلی کے رہائشی تو اپنی عادت کہ پیش نظر صبح صبح جاگنے کے عادی تھے جبکہ کافی مہمان اس وقت سو رہے تھے۔زبیر خانزادہ کے تین بیٹے اسفند یارخانزادہ ،محسن خانزادہ تیسرے شایان زبیر خانزادہ جبکہ ایک بیٹی اس حویلی کا حصّہ تھے۔زبیر صاحب کا چند قبل پہلے ہی انتقال ہو چکا تھا۔دونوں بڑے بیٹے شادی کے بعد اپنے بیوی بچوں سمیت اسی گھر میں رہتے تھے۔سب سے چھوٹی بیٹی نازلین کی شادی انٹر ہونے کے فورا بعد ہی سال پہلے کر دی گئی تھی۔شایان کا بھی یہ یونیورسٹی کا آخری سال تھا پر اپنی ماں کے بے حد اسرار پر اسے اس شادی کے لئے زبردستی حامی بھرنی ہی پڑی تھی۔جو شروع سے اپنی بہن کی بیٹی کے صدقے واری جاتی تھیں۔۔

بلیک پینٹ شرٹ کہ ساتھ ڈینیم کی جیکٹ پہنے، بلیک براؤن شیڈڈ سلکی بالوں کو بیچ کی مانگ نکال کر سیٹ کئے کریسٹل گرے آنکھوں میں محبّت لئے خان بیگم (اپنی ماں) کے برابر میں بیٹھا شایان خانزاده ان سے محبتیں وصول کر رہا تھا ۔

"ارے بیٹا اتنی بھی کیا جلدی ہے جانے کی ابھی تو ولیمہ بھی نہیں ہوا۔پوری حویلی مہمانوں سے بھری پڑی ہے ہم کیا جواب دیں گئے سب کو۔۔"خان بیگم نے اپنے ضدی طبیعت کے مالک بیٹے کو دیکھ کر پریشانی کہا۔۔

پلیز ام جان آپ سمبھال لیجئے گا نا سب کو ۔۔اور جواب دینے کی کیا ضرورت آگئی ہے ولیمہ کی صبح سے آجاؤ گا میں۔"ان کی بات پر شایان کہ ماتھے پر بل واضح تھے۔

"پر بیٹا کچھ دنیا کے دستور بھی تو ہیں۔رسمِ دنیا بھی تو کسی شے کا نام ہوتا ہے۔کون بھلا نئی نویلی دلہن کو اس طرح شادی والے گھر سے لیجاتا ہے۔۔"ام جان نے اسے سمجھانے کی کوشش کی جس کہ آگے یہ رسم و رواج سب فضول کی باتیں تھیں۔۔

"مجھے کوئی جلدی نہیں ہے ماں جان!!آپ کی بہو کی یونیورسٹی کھلنے والی ہے اور کچھ ہی دنوں میں اس کہ امتحان ہیں تو اسی کہ کہنے پر اسے بھی ساتھ لے جا رہا ہوں۔آپ چاہیں تو پوچھ لیں اس سے۔۔"ایک شرارتی نظر سادے سے لان کہ پرنٹڈ سوٹ میں ملبوس خود کو چادر میں چھپاۓ خاموش کھڑی سمبل کو پر ڈال کر اسے بھی اپنے ساتھ کھینچا۔۔

"سمبل بیٹا کیا یہ سچ کہ رہا ہے۔آپ نے تو پڑھائی چھوڑ نہیں دی تھی۔۔"اپنی سوچوں میں گم کھڑی سمبل چونک کر ان کی جانب متوجہ ہوئی۔

"جی۔۔جی جی ۔۔۔میرا مطلب ہے نہیں نہیں۔۔۔میں اپنی تعلیم مکمل کرنا چاہتی ہوں۔"پہلے تو بے ساختہ حامی بھر دی پر خود پر شایان کی گھورتی نظروں کی تپش سے جلدی سے انکار کرتے آہستہ سی آواز میں اس کا پڑھایا ہوا سبق دہرآیا۔۔۔

"اچھا!!!چلو بیٹا جیسے تم لوگوں کی مرضی۔زندگی تمھیں گزرنی ہے جیسے چاہے فیصلہ کرو۔" سمبل کی تصدیق کرنے پر وہ خاموش ہوتیں فیصلہ ان پر چھوڑ گئیں۔۔

"چلیں پھر اجازت دیجئے۔۔"شایان نے جلدی سے کھڑے ہو کر ان کا پیار لیا۔

شایان کا اپنے پیچھے انے کا اشارہ دیکھ سمبل بھی خان بیگم سے ملنے کے لئے آگے بڑھی۔ اپنی لاڈلی بھانجی کو اس حویلی کا حصّہ بنا کر جتنی خوش اور مطمئین وہ تھیں اتنا شاید ہی کوئی تھا۔دعاؤں کے ساۓ میں انہیں رخصت کرتیں سمبل کو کچھ ضروری ہدایات بھی کر رہی تھیں جو وہ بہت خاموشی سے سن رہی تھی۔۔۔

شایان کے ہارن کرنے پر وہ حویلی کی دهلیز عبور کرتی شایان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھتی شہر کے لئے نکل پڑی۔۔دونوں رفیق ہی اپنی اپنی جگہ خاموش تھے۔جیسے کہنے کو کچھ تھا ہی نہیں۔سمبل نے ایک نظر ڈرائیونگ کرتے شایان کو دیکھ اپنا سر ونڈو گلاس سے ٹکا لیا۔۔

__________________

ہوسٹل کے سنگل بیڈ پر سوئی جاگی سی کفیت میں مسلسل موبائل کی رنگ ٹون کی بجتی آواز نیند میں خلل ڈالتی دماغ پر ہتھوڑے کی طرح بج رہی تھی۔تھوڑی سی آنکھیں کھول کر ہاتھ مار کر سائیڈ ٹیبل پر پڑا موبائل اٹھا کر کان سے لگایا۔اگر وہ سونے میں شاہ تھی تو شاید مقابل ہستی بھی سامنے والے کی نیند برباد کرنے میں ماہر تھی ۔

ہیلو!!!نیند سے بوجھل آواز میں ادھ کھلی آنکھوں کو مسل کر کہا۔

"کیا!!!سچ میں۔۔"مقابل کی بات سن اس کی نیند بھک سے آڑی تھی۔خوشی سی چیخ نکلتے نکلتے رہ گئی تھی۔۔

"اففف اففف امو(ماں)آپ سچ کہ رہی ہیں۔ ۔۔"دوسری جانب سے دی جانے والی خبر ایسی تھی جس کا وہ کئی سالوں سے انتظار کر رہی تھی۔۔۔

"جی جی!!آپ ڈرائیور کو بھیج دیجئے گا میں کل ہی آجاؤں گی۔آپ نہیں جانتی میں کتنی خوش ہوں۔۔"اس دنیا میں اگر کوئی اس کا راز دار تھا تو وہ تھی اس کی ماں۔۔

"اوکے!!!آپ اپنا خیال رکھیے گا اللّه حافظ!!!اختتامی الفاظ بول کر موبائل سائیڈ پر پھینک کر ایک جھٹکے سے بستر پر گری تھی۔جھیل جیسی بڑی بڑی آنکھوں میں خوشی ہی دیدنی تھی۔۔

کھڑے کھڑے نازک سے نین نقش کی مالک،اپنے لمبے سیدھے بالوں کو بیڈ پر پھیلاۓ سرخ و سفید رنگت میں کھڑکی سے آتی دھوپ کی تپش میں ابھرتی لالی پر گالوں پر ہاتھ رکھیں بڑی بڑی ڈراک براؤن آنکھوں کو پوری کھولے چھت کو گھور رہی تھی۔

کسی خیال کہ تحت آنکھیں بند کیں تو چھم سے ایک خوبصورت کرسٹل گرے آنکھوں والا حسین شخص اس کہ ذہن کے پردوں پر لہرآیا تھا۔جس کا نام بچپن سے اس کہ نام کہ ساتھ جڑا ہواتھا۔اب وہ اس کا ہونے بھی جا رہا تھا۔کیا دعآئیں ایسے بھی قبول ہوتی ہیں سمبل کو اپنی قسمت پر یقین ہی نہیں آرہا تھا۔۔

_________________

یونیورسٹی کی آخری کلاس ختم ہوتے ہی ماہین شایان خانزادہ کی تلاش میں بھاگتی بھاگتی کینٹین میں پہنچی تھی۔ اور توقع کہ عین مطابق وہ وہیں موجود بھی تھا۔جہاں وہ لیکچرز سے فری ہو نے کے بعد اکثر ہی پایا جاتا تھا۔۔

"تم یہاں آکر بیٹھ گئے ہو میں تمھیں کب سے ڈھونڈ رہی تھی۔۔"ایک نظر بلیو جینز پر اف وائٹ ٹی شرٹ پہنے آنکھوں پر سن گلاسس چڑھاۓ بیٹھے شایان کو دیکھ بیگ ایک طرف ڈال کر شکوہ کن انداز میں کہا۔۔۔

"ڈھونڈ کیوں رہی تھیں سیدھی یہیں آجاتیں۔۔"شایان نے نظریں اس کہ حسین چہرے پر ٹکا کر ایک آنکھ کا ایک کونا بلنک کر کہ کہا۔۔

بلیک جینز کے ساتھ بلیک ہی شرٹ پہن رکھی تھی۔ اپر کا ایک مزید بٹن کھول کر اس میں سن گلاسس ٹکاۓ ہوۓ تھے۔ ہلکے گھنگھریالے لانبے بال پشت پر کھلے چھوڑ رکھے تھے۔اس کا دعوت دیتا حسین سراپا سب کی توجہ کا مرکز تھا۔بلاشبہ وہ یونیورسٹی کی سب سے حسین لڑکیوں میں سے ایک تھی۔جو صرف شایان خانزادہ کی گر ویدہ تھی۔۔

"بس تم نظر نہیں آۓ تو دل کو پریشانی سی ہونے لگتی ہے پتہ تو ہے تمھیں۔۔"ماہین نے نزاکت سے ہوا سے منہ پر آتی بالوں کی لٹ کوکان کہ پیچھے اڑستے معصومیت سے منہ بسورا۔۔

شایان اس کی اس ادا پر کھل کر مسکرایا تھا۔ 

"تو پھر اس دل کو قرار کیسے آئیگا ملکہ عالیہ۔۔"شایان نے اس کا نرم ہاتھ اپنے مضبوط ہاتھ کی گرفت میں لیتے شرارتً کہا۔۔

"تمہارے دیدار سے۔"ماہین کا انداز خاصہ بولڈ تھا جو اس کی شخصیت کا حصہ تھا۔اور یہی وجہ تھی کہ شایان زبیر خانزادہ کو وہ لڑکی پہلی ہی نظر میں بھا گئی تھی۔۔

"ہممم تو ایسی بات ہے محترمہ تو ذرا اس دل کو سمجھاؤ کہ ضروری تو نہیں کہ میرا دیدار ہرروز ان آنکھوں کو ميسر آجاۓ۔۔"کرسٹل گرے آنکھوں میں شرارت لئے ماہین کی جانب ذرا جھک کر دهیمے سرو میں بولتا وہ اسے قہقاہ لگانے پر مجبور کر گیا تھا۔۔

"ویری فنی!!! اچھا سب چھوڑو بہت بھوک لگی کچھ کھانے کے لئے تو منگواؤ۔۔"لپ گلوس سے مزین ہونٹوں کو باہم اپس میں ملا کر نزاکت سے کہا تھا وہ بھی مسکرا کر کھڑا ہوگیا۔۔

اپنے ایک حکم پر شایان خانزادہ کی یہ فرمابرداری دیکھ ماہین نے تفخر سے کینٹین میں نظریں گھومائی تھیں۔کتنی ہی نظریں تھیں جو انہی دونوں پر ٹکی ہوئی تھیں۔ماہین ان سب پر ایک نظر گھما کر ایک ادا سے بالوں کو جھٹکا دیتی مغرورانہ انداز میں مزید اکڑ کر بیٹھ گئی تھی۔۔

___________________

خان بیگم کہ کمرے میں اس وقت شایان کہ علاوہ اسفند یار بھی موجود تھے"یہ کیا کہ رہی ہیں آپ ماں جان؟؟"خان بیگم کا فیصلہ سن شایان کہ ماتھے پر بل پڑ گئے تھے۔۔

کیا مطلب ہے شایان خانزادہ آپ کا۔"آغا بھائی(اسفند یار)نے شایان کہ بگڑے تاثر دیکھ نا گواری سے پوچھا۔۔

"آغا بھائی میں سمبل سے شادی نہیں کر سکتا۔"شایان نے اپنے غصّہ کی وجہ بتائی۔

"کیوں نہیں کر سکتے کیا خرابی ہے اس بچی میں۔"خان بیگم نے شایان کی ناگواری پر سوال کیا۔

"کوئی خرابی نہیں سمبل میں۔۔بس میں اسے پسند نہیں کرتا۔میں نہیں کر سکتا اس لڑکی سے شادی۔"خود کو ان سب کہ بیچ مجرم سا تصور کر جھنجھلا سا گیا تھا۔۔

"پسند نہیں کرتا سے کیا مراد ہے تمہاری؟؟تم دونوں کی نسبت تو بچپن سے طے ہے۔"خان بیگم کو اس کی یہ نفی ایک آنکھ نہیں بھائی تھی۔

"وہ بچپن تھا امو جان۔اب ہم بڑے ہو گئے ہیں۔بس مجھے نہیں پسند وہ۔"شایان نے غصّہ سے سرخ پڑتے چہرے سے کہا۔۔

"آپ اب اتنے بڑے ہو گئے ہیں۔کہ بڑوں کہ بناۓ ہوۓ رشتوں سے انکار کریں گے۔"آغا بھائی کو اس کا یہ روایہ بہت برا لگاتھا۔۔۔

"نہیں بھائی بس مجھے نہیں پسند سمبل!!!اور مجھے یقین ہے وہ بھی اس رشتہ پر رضا مند نہیں ہوگی۔"شایان نے قیاسہ آرائی کی۔۔

"آپ کو کس نے کہا کہ وہ آپ کی طرح اپنے ماں باپ کی نافرمان اولاد ہے۔وہ تو بہت پیاری بچی ہے اسے اس رشتہ سے کوئی اعتراض نہیں۔"خان بیگم نے اسے گھورا جو نظریں چراتا پہلو بدل کر رہ گیا۔۔

"شایان ہمیں صاف صاف بتاؤ آخر اس انکار کی وجہ کیا ہے۔کہیں تم کسی اور لڑکی میں تو دلچسپی نہیں رکھتے۔"آغابھائی نے سنجیدگی سے کڑے تیوروں سے پوچھا۔۔

"نہیں آغا کیسی باتیں کر رہیں ہیں آپ۔۔"شایان نے بھوکلا کر ان کی نفی کی۔وہ فلحال ابھی انہیں اپنے اور ماہین کے بارے میں نہیں بتا سکتا تھا۔۔

"تو پھر اس انکار کی وجہ۔۔"آئبرو اٹھا کر سوال کیا۔۔

"بس وہ میرے كيلبر کی نہیں ہے آغا جان وہ بہت دبو سی ڈری سہمی سی رہنے والی لڑکی کی۔مجھے پراعتماد اور نڈر لڑکیاں پسند ہیں۔"اب کچھ تو جواز پیش کرنا ہی تھا۔تو اس نے اب اس کی شخصیت کو نشانہ بنایا۔۔

"بس یہی بات ہے۔۔اور کوئی بات تو نہیں جس کی تم ہم سے پردہ داری کر رہے ہو۔"آغا جان نے تفشیشی انداز میں جانچتی نظروں سے استفسار کیا۔۔

"جی جی بس یہی بات ہے۔"بات بنتی دیکھ جلدی سے حامی بھری۔دونوں بھائیوں کی باتوں کہ درمیاں خان بیگم خاموشی سے انہیں بحث کرتا دیکھ رہی تھیں۔

"ام خانم آپ خالہ سے کہیں شادی کی تیاری کرلیں۔۔ہم اگلے ماہ بارات لیکر آ رہے ہیں۔آپ کل سمبل کو اس نالائق کے نام کی انگھوٹی پہنا آئیے گا ۔"آغا صاحب کا فیصلہ سن شایان کا منہ حیرت کی زیادتی سے کچھ زیادہ ہی کھل گیا تھا۔۔۔

"یہ کیا۔۔۔۔"

"بس خاموش ہوجاؤ۔تمہارے پاس انکار کی کوئی مثبت وجہ موجود نہیں ہے تمہاری اس نادانی کو ہم سنجیدگی سے لیکر اپنے خاندان کی بچی کی زندگی نہیں برباد کر سکتے۔جو تمہارے بچپن کی منگ بھی ہے۔۔"انہوں نے کرخت لہجے میں فیصلہ سنایا۔جبکہ خان بیگم کہ چہرے پر مسکراہٹ کھل گئی تھی۔اپنے والد کی وفات کہ بعد اسفند یار نے اس حویلی کی ذمہ داریاوں کا بوجھ اپنے کاندھوں پر اٹھا لیا تھا ۔۔

"لیکن آغا جان آپ بات سمجھنے کی کوشش تو کریں۔۔"شایان نے ان کہ قدموں میں بیٹھ کر التجا کی۔۔

"شایان خانزادہ ہو تم اپنے نام مقام و مرتبہ کو جتنی جلدی پہچان لو اتنا تمہارے لئے بہتر ہے۔وہ لڑکی اتنے سالوں سے صرف تمہارے نام پر بیٹھی ہوئی ہے۔ایک پٹھان کبھی اپنی زبان سے نہیں پھرتا۔۔۔آغاجان نے اسے کاندھوں سے پکڑ کر اپنے مقابل کھڑے کرتے سخت لہجے میں احساس دلايا۔

شایان اپنے بڑے بھائی کہ فیصلہ پر احترامہً خاموش ہوتا لب بھینچ گیا۔

"اب میں تمہاری جانب سے کوئی بہانہ نا سنو۔اب یہ بچکانہ حرکتیں کرنا چھوڑ دو۔"وہ اسکا کندھا تھپتھپاتے کمرے سے باہر نکل گئے۔جبکہ وہ اپنا سا منہ لیکر خان بیگم کہ سرہانے بیٹھ گیا جو اسے اپنی بھانجی کی خوبياں گنوا رہی تھیں جن میں اسے ذرا بھی کوئی دلچسپی نہیں تھی۔اسے فکر تھی تو بس اپنی محبّت کی ماہین کی۔۔

______________

ہلکے گلابی رنگ کا سادہ سا سلور کڑھائی والا شیفون کا سوٹ پہنے بیٹھی سمبل خوشی سے دمکتا پر نور چہرہ لئے اپنی خالہ کہ ساتھ بیٹھی ہوئی تھی۔جو آج اسے شایان خانزادہ کہ نام کی انگھوٹی پہنانے کہ ساتھ ساتھ اگلے ماہ کی شادی کی تاریخ بھی لینے آئی تھیں۔۔

اس وقت حویلی کہ بہت سے لوگ سمبل کہ گاؤں میں بنے اس چھوٹے سے گھر میں موجود تھے۔جو سمبل اور اس کی ماں کا کل اثاثہ تھا۔سامنے پڑی ٹیبل پر انگنت میٹھائیوں اور فروٹ کہ ٹوکرے پڑے تھے جو وہ صرف شگن کہ طور پر لے آئی تھیں۔

"بس سمبل اب بس تو جلدی سے خان حویلی انے کی تیاری پکڑ لے۔اب بس میں جلد از جلد تجھے اپنے گھر کی بہو بنانا چاہتی ہوں۔۔"اس کو اپنے بازوں کہ گھیرے میں لئے بیٹھی خان بیگم نے اس کا ماتھا چوم کر کہا۔

"ارے آپا جان یہ تو ہے ہی آپ کی۔فکر کس بات کی کرتی ہیں جب چاہے لے جایں۔"سمبل کی ماں نے ان کہ برابر میں بیٹھ کر کہا۔تو سمبل دہیمہ سا مسکرا دی۔۔۔

"بس اللّه پاک وہ دن جلدی لے آۓ جب ہماری بیٹی مستقل طور پر ہمارے کا حصّہ بن کر آۓ گی۔ ہمارے شایان کی بیوی بن کر۔"خان بیگم نے اس کی جھیل سی آنکھیں اور جھکی پلکوں کو دیکھ دل سے دعا کی جس پر سب نے ہی یک زبان امین بولا۔۔

____________________

"یار ماہی میری بات تو سنو!!!"آنکھوں میں حد درجہ پریشانی لئے شایان آج صبح سے ماہین کو منانے میں لگا ہوا تھا جو اس کی منگنی کی خبر سن کر خفا خفا سی اپنی ناراضگی جتاتی اس سے بات تک نہیں کر رہی تھی۔۔

"نہیں سننی ان مجھے مزید تمہاری کوئی بھی بات!!تم جاؤ اور اس پینڈو جاہل سے جا کر شادی کرو۔"ماہین نے ایک جھٹکے سے گھوم کر پھاڑ کھاتے لہجے میں کہا تھا۔۔

ارد گرد سے گزرتے کتنے کی سٹوڈنٹ نے ماہین کی اس قدر اونچی آواز پر انہیں موڑ کر دیکھا تھا۔جیسے دیکھ شایان کہ ماتھے پر ناگواری سے بل پڑ گئے۔۔

"آواز نچی رکھو اپنی۔تمیز کہ دائرے میں رہ کر بات کرو۔جب میں نے ایک بات کہ دی۔کہ یہ سب میری مرضی کہ خلاف ہو رہا تھا کس بات کا اتنا اٹیٹوڈ دکھا رہی ہو۔۔"اس کی رگوں میں بھی خانوں کا خون ڈور رہا تھا وہ بھلا کیسے کسی عورت کی اتنی تیز آواز برداشت کر سکتا تھا۔۔

اس کا غصّہ سے سرخ پڑتا چہرہ دیکھ ماہین بھی ذرا دهیمی پڑتی اس کہ اشارے پر اس کہ پیچھے بڑی۔۔

"اب بولو آخر مسلہ کیا ہے۔۔"ڈرائیونگ سیٹ سمبھال کر رخ موڑ کر کھڑکی سے باہر دیکھتی ماہی کو دیکھ سنجیدگی سے سوال کیا۔۔

"تم۔۔تم ہو مسئلہ اور تمہاری یہ زبردستی کی شادی ہے مسئلہ اور وہ انپڑ جاہل گوار لڑکی ہے مسئلہ جو بلاوجہ ہمارے بیچ انے کی کوشش کر رہی ہے۔۔"ماہین نے ایک دم اس کہ قریب چہرہ گھوما کر ٹراخ کر کہا۔جبکہ وہ اس کہ لہجے پر صرف صبر کا گھونٹ پی کر رہ گیا۔۔

"وہ ہمارے بیچ نہیں آرہی۔اور آۓ گی ہی کیوں؟میں اسے ہمارے بیچ لیکر ہی نہیں آرہا تو بتاؤ وہ کیسے ہمارے بیچ آسکتی ہے۔۔"شایان نے نرمی سے متوازن لہجے میں کہا۔جو طنزیہ مسکرا کر رہ گئی تھی۔۔۔

"جھوٹ سب جھوٹ تو پھر شادی کیوں کر رہے ہو۔"لہجہ خاصہ گستاخ تھا۔۔۔

"مجبوری ہے میری یار۔۔"اب وہ جھنجھلا ہی تو گیا تھا۔۔

"اوہ پلیز یہ پاکستانی لوور کلاس لڑکیوں کی طرح بہانہ نہیں بناؤ۔مجبوری ہے!!!"وہ ناگواری سے حقآرت زدہ لہجے میں بولی تو اس کہ ماتھے کہ بلوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔۔

"تو کیا چاہتی ہو پھر۔۔"سوالیہ انداز میں پوچھا۔۔

"اسے چھوڑ دو۔۔۔"

"مجبوری ہے۔نہیں چھوڑ سکتا ۔۔"جواب برجستہ تھا۔۔

"تو مجھے چھوڑ دو۔۔"

" ناممکن۔"اٹل لہجہ تھا جس پر وہ غصّہ سے ایک گہرا سانس بھر کر رہ گئی۔۔

"نا تم مجھے چھوڑ نے کہ لئے تیار ہو نا اسے۔۔تو پھر ایک ڈیل کرتے ہیں۔۔"ماہین کہ شاطر دماغ میں یکایک ایک آئیڈیا آیا تھا۔۔

"کیسی ڈیل۔۔"شایان نے ناسمجھی سے پوچھا۔۔ماہین کہ چہرے پر اب شیطانی مسکراہٹ رقصاں تھی۔۔

_______________

جاری ہے۔۔۔

*اگلی قسط کے لئے 1 ہزار ریکٹ مکمل کریں 😘🌸*

اتوار، 21 دسمبر، 2025

🛑 *What happened throughout the day today?* 🛑*🛑 December 21, 2025 | Sunday | Highlights of important news |*

*💥 پیارے ممبران! آج کی پوسٹ میں 42 ہیڈ لائنز ہیں، ری ایکٹ اور شیئرنگ کی یاد دہانی🧐*


🚨(1) بھارت کو 191 رنز سے ذلت آمیز شکست، پاکستان نے ایشیا کپ انڈر 19 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

🚨(2) چیئرمین پی سی بی کا انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کے ہرکھلاڑی کو 50 لاکھ روپے دینےکا اعلان

🚨(3) 'عرفان پٹھان کہاں ہو؟' پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سابق بھارتی کرکٹر کو 'سنڈے' یاد دلادیا

🚨(4) افـغـاـ ن طاـ لباـ ن کی سرپرستی میں دہشت گرد ہمارے بچوں کو نشانہ بنا رہے ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

🚨(5) اپوزیشن حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار، ملک میں نئے شفاف انتخابات کا مطالبہ

🚨(6) نہ ہم ڈنڈا اٹھائیں گے، نہ کسی کو گالی دینے اور نہ ہی گولی ماریں گے، لیکن اگر ہماری پرامن تحریک کو تشدد سے رکنے کی کوشش کی تو پھر بات آگے نکل جائے گی، محمود خان اچکزئی کا اعلان

🚨(7) چاغی: آئل ٹینکر اورپک اپ گاڑی میں حادثہ، غیرقانونی طور پر یورپ جانیوالے 9 افـغـاـ ن شہری جاں بحق

🚨(8) پاک بحریہ میں دوسرے پی این ایس خیبر کی شمولیت، امیر البحر اور ترک صدر کی شرکت

🚨(9) صدر مملکت بغداد پہنچ گئے، عراقی ہم منصب سے ملاقات، پاکستان کی عراق کی تعمیر نو میں مدد کی پیشکش

🚨(10) خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک

🚨(11) مدرسے سے متعلق جو سوچ انگریز کی تھی آج بھی برقرار ہے: مولانا فضل الرحمان

🚨(12) دفاعی تنصیبات پر حملہ غلط، لڑائی جھگڑے سے قوم آگے نہیں بڑھ سکتی: رانا ثنا اللہ

🚨(13) ماہِ رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، شب معراج 16 جنوری کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

🚨(14) بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا: کھیئل داس

🚨(15) تعلیم کے نام پر نوجوانوں کا استحصال، دہشت گرد تنظیموں کی مکروہ سازشیں بے نقاب

🚨(16) پاکستان اور ایر_ان کی علاقائی صورتحال پر تفصیلی بات چیت

🚨(17) پاکستان سمیت شمالی نصف کُرے میں آج سال کا سب سے چھوٹا دن، طویل ترین رات ہوگی

🚨(18) ٹھٹھہ: المناک ٹریفک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

🚨(19) مریم نواز سے ہائی کمشنر ماریشس کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

🚨(20) کراچی میں دھند، کئی بین الاقوامی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا

🚨(21) خیبر پختونخوا پولیس کا مزید جدید اسلحہ خریدنے کا فیصلہ

🚨(22) وزرائے داخلہ کا دورہ لاہور ایئرپورٹ، کسی کو بلاجواز نہیں روکا جائے گا: محسن نقوی

🚨(23) انڈر 19 ایشیاء کپ جیتنے پر وزیراعظم اور محسن نقوی کی ٹیم اور قوم کو مبارکباد

🚨(24) یوکرین جنگ کے خاتمے کی نئی امید، امریکا نے روس اور یوکرین کو آمنے سامنے بٹھانے کا فیصلہ کر لیا

🚨(25) کوٹری: شادی میں ہزاروں روپے کے جعلی نوٹ دیے جانے کا انکشاف

🚨(26) ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی فتح، بھارت سرفراز احمد کو کبھی نہیں بھولے گا

🚨(27) گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ کا علیحدہ صوبے کا مطالبہ

🚨(28) مظفر گڑھ میں شہیـد پولیس کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی میں پولیس منتظم بن گئی

🚨(29) بنگلہ دیشی نوجوان رہنما عثمان ہادی کے قتــل کےبعد ایک اور سیاسی رہنما بھارتی دہشتگردوں کےنشانے پر آگیا

🚨(30) عمران خان کی کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں، اس وقت نوازشریف کردار ادا کریں: سعد رفیق

🚨(31) 15 جنوری کو پورے ملک میں عوامی ریفرنڈم ہوگا: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم

🚨(32) حکومتی ترجمان مشرف زیدی کی عمران خان کے بیٹوں کے بیان کی تردید

🚨(33) جنوبی افریقہ میں بار پر فائرنگ، 9 افراد ہلاک، 10 زخمی

🚨(34) حکومت نے کسانوں کی زرعی قرضہ جات تک رسائی اور مشاورت کیلیے ڈیجیٹل ایپ متعارف کرادی

🚨(35) پنجاب میں 20 ارب روپے کی مالی بے ضابطگی کا انکشاف

🚨(36) ریلویز کی اراضی پر 40 ارب روپے سے زائد کے فراڈ کا انکشاف، نیب کی تحقیقات شروع

🚨(37) بیٹی اور اہلیہ کے قتــل میں گرفتار ڈی ایس پی عثمان حیدر کے کیس میں اہم پیشرفت

🚨(38) نشتر اسپتال ملتان میں لواحقین کو نامناسب اشارہ کرنے والے ڈاکٹر کا بیان سامنے آگیا

🚨(39) بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

🚨(40) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر انتقال کرگئے

🚨(41) پہلے بطور کھلاڑی اور اب بطور مینٹور اور منیجر، سرفراز احمد کا بھارت کیخلاف کرکٹ فائنلز میں شاندار ریکارڈ برقرار

🚨(42) کرشنگ کے مہینے میں بھی بیرون ملک سے چینی کی درآمد جاری، اربوں روپے کی چینی منگوالی گئی

*💥Chaghi: 9 Afghan citizens illegally traveling to Europe killed in collision between oil tanker and pickup truck*

*💥‏چاغی: آئل ٹینکر اورپک اپ گاڑی میں تصادم، غیرقانونی طور پر یورپ جانیوالے 9 افغان شہری جاں بحق*

بلوچستان کے سرحدی ضلع چاغی کی تحصیل نوکنڈی کے قریب آئل ٹینکر اورپک اپ گاڑی میں ٹکر کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔

ایس پی چاغی محمد شریف کے مطابق حادثہ نوکنڈی کےقریب پیش آیا جہاں آئل ٹینکراورپک اپ گاڑی کے درمیان خطرناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 9 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ایس پی چاغی کے مطابق حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ہے۔

ایس پی چاغی کا کہنا ہےکہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق تمام افراد افغان شہری ہیں جو کچے کے راستے سے سفر کر رہے تھے اور پاکستان کے راستے سے ایران اورپھریورپ جانا چاہتے تھے، حادثےکی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایس پی چاغی کے مطابق جاں بحق افراد کو قانونی کارروائی کے بعد افغان حکام کے حوالے کیا جائےگا۔

*💥The British's thinking about madrasas still persists today: Maulana Fazlur Rehman's address to a rally in Lyari*Report by Jaidev Maheshwari Sindh

*💥مدرسے سے متعلق جو سوچ انگریز کی تھی آج بھی برقرار ہے: مولانا فضل الرحمان کا لیاری میں جلسے سے خطاب*

کراچی: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مدرسے سے متعلق جو سوچ انگریز کی تھی وہ آج بھی برقرار ہے۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا تحفظ مدارس دینیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک تعصب پھیلایا جارہا ہے، دینی مدارس میں نوجوانوں کی صلاحیتیں محدود کر دی جاتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ دینی مدارس کا نوجوان معاشرے میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتا، 1857سے پہلے برصغیر میں ایسا کوئی مدرسہ نہیں تھا، پوری دنیا میں اس طرح کے مدارس کیوں نہیں ہیں، جب علی گڑھ میں مدرسہ کھولا گیا تو انگریز حکمران نے اس کے نصاب میں تبدیلی کی۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ برصغیر کے علمائے کرام نے اسلام کی حفاظت کی ذمہ داری لی، مدرسے سے متعلق جو سوچ انگریز کی تھی وہ آج بھی برقرار ہے، ہم نے ہمیشہ ایک تعلیم اور نصاب کی بات کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں خطرہ اپنوں سے ہے، دنیا میں اگر آپ کو ٹاپ پر رکھا ہے تو وہ دینی مدارس نے رکھا ہوا ہے، تعاون تو ایک دوسرے کی مدد کرنے کا نام ہے، ہمیں میٹھی میٹھی باتوں سے بہکاؤ نہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ دینی مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

*Today will be the longest night of this year and December 22nd will be the shortest day*Report by Jaidev Maheshwari Sindh

*💥آج رواں سال کی طویل رات اور 22 دسمبر مختصر ترین دن ہوگا*

کراچی: رواں سال آج کی رات پورے سال کی طویل ترین رات اور کل (22) دسمبر سال کا مختصر ترین دن ہوگا۔

ماہرین فلکیات کے مطابق طویل ترین رات کا آغاز رات 8:03 منٹ سے ہوگیا، درمیانی شب زمین کے شمالی نصف کرے میں سال کی طویل ترین رات ہوگی اور پیر کا دن سال کا مختصر ترین دن ہوگا اور کراچی میں رات 13 گھنٹے 25 منٹ جبکہ دن 10 گھنٹے 35 منٹ پر مشتمل ہوگا۔

ماہرین نے بتایا کہ یہ موقع ہر سال دسمبر کے مہینے میں آتا ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر تک کسی بھی دن ہوسکتی ہیں اور اس سال یہ موقع 22 دسمبر کی رات اور دن کو ملا ہے۔

شمالی نصف کرے میں سال کی طویل ترین رات ہو، اسے فلکیات کی زبان میں ونٹرسولسٹائس اور شمالی سولسٹائس بھی کہا جاتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ زمین اپنے محور پر 23.4 درجے جھکی ہوئی ہے جبکہ محوری گردش کے دوران زمین کا اپنا محور بھی کسی گھومتے ہوئے لٹو کی مانند لڑکھڑاتا رہتا ہے، سورج کے گرد چکر لگاتے لگاتے سال میں ایک موقع ایسا آتا ہے جب شمال کی جانب زمینی محور کا انتہائی جھکاؤ سورج سے مخالف سمت میں ہوجاتا ہے۔

ماہرین فلکیات نے بتایا کہ زمین کی محوری گردش مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔ اس لیے یہ موقع آنے کے فوراً بعد ہی زمینی محور کا جھکاؤ واپس پلٹنے لگتا ہے اور زمین کے شمالی نصف کرے کا جھکاؤ ایک بار پھر سورج کی سمت ہونے لگتا ہے، جس کے نتیجے میں انقلاب سرما کے فوراً بعد راتیں چھوٹی اور دن طویل ہونے لگتے ہیں۔


*Opposition ready for talks with government, demands new transparent elections in the country*

*💥اپوزیشن حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار، ملک میں نئے شفاف انتخابات کا مطالبہ*

*8 فروری کو بین الاقوامی طور پر یوم سیاہ منائیں گے اورعوام کو متحرک کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اعلامیہ*

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ملک میں نئے صاف و شفاف انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں اور واضح کیا ہے کہ اپوزیشن مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے منعقدہ دو روزہ قومی مشاورتی کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جمہوریت کی عمارت شفاف انتخابات پر کھڑی ہے، انتقال اقتدار میں عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے تحریک تحفظ آئین پاکستان نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری اور نئے صاف شفاف انتخابات انعقاد کروانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

اپوزیشن اتحاد نے کہا ہے کہ قومی کانفرنس کی طرف سے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ فروری 2024 کے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کروائی جائیں اور عدلیہ پر حملوں، 26 ویں اور 27 ویں آئینی ترمیم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ کانفرنس جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس منصور علی شاہ سمیت تمام ججوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان، ان کی اہلیہ، ان کے بہنوں اور سیاسی عمائدین کے ساتھ روا رکھے گئے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتی ہے۔

قومی کانفرنس کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی یقینی بنائی جائے، عمران خان اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتوں پر لگی پابندی فوراً ختم کی جائے۔

*💥'Where is Irfan Pathan?' Pakistani social media users have taken a dig at the former Indian cricketer🥰*

*💥'عرفان پٹھان کہاں ہو؟' پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے سابق بھارتی کرکٹر سے حساب چکتا کردیا🥰*

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو 191 رنز سے شکست پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کو یاد کرنے لگے۔

دبئی میں کھیلےگئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

پاکستان کی فتح کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین عرفان پٹھان کے پیچھے پڑگئے اور انہیں یاد دلانے لگے کہ آج سنڈے ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ عرفان پٹھان کہاں ہو ؟ آپ کو بہت یاد کر رہاں ہوں کیونکہ آج سنڈے ہے۔

ایک صارف نے عرفان پٹھان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ڈیئر عرفان پٹھان سنڈےکیسا رہا؟

ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ بریکنگ نیوز ! عرفان پٹھان نے سرف کھالیا۔

ان کے علاوہ دیگر بہت سارے صارفین نے عرفان پٹھان کو ایکس پر ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ سنڈے کیسا رہا؟


*💥Under-19 Asia Cup final: Pakistan defeats India to lift trophy*

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

348 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم رنز پر 156 ڈھیر ہوگئی۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز اسکور کیے، اور بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا۔

بھارت کے خلاف سمیر منہاس نے 17 چوکے اور 9 چھکوں کی مدد سے دھواں دھار 172 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 103 رنز محض 71 گیندوں پر بنائے، سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔

اس کے علاوہ احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35، کپتان فرحان یوسف نے 19 اور حمزہ ظہور نے 18رنز بنائے۔ محمد صیام 13 اور نقاب شفیق 12رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے دپیش دیوندرن نے 3، کھیلان پٹیل اور ہینل پٹیل نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے میچ سے قبل پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

فائنل سے قبل گرین شرٹس کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا تھا کہ پوری طرح تیار ہیں، فائٹ کریں گے اور ٹائٹل حاصل کرنے کی کوشش ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان 2 بار آئی سی سی انڈر 19ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے لیکن اب تک انڈر 19 ایشیا کپ کا فاتح نہیں بنا ہے۔

2012 کے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر چیمپئن رہا تھا۔

*💥Police became the organizer at the wedding of the daughter of a martyred police constable in Muzaffargarh*Report by Mian Khudabakhsh Abbasi

*💥مظفر گڑھ میں شہید پولیس کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی میں پولیس منتظم بن گئی*

مظفر گڑھ میں شہید پولیس کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی میں پولیس منتظم بن گئی۔

مظفر گڑھ میں شہید پولیس کانسٹیبل کی بیٹی فوزیہ کی شادی کی تقریب ہوئی۔ یہ ایک ایسی انوکھی شادی تھی جس میں پولیس نے منتظمین کا کردار نبھایا۔

شادی میں بارات کو پولیس پروٹوکول میں میرج ہال تک پہنچایا گیا جبکہ دلہن کا بھی لیڈی کانسٹیبلز نے پھول نچھاور کرتے ہوئے استقبال کیا۔ 

واضح رہے مظفرگڑھ میں پولیس کانسٹیبل اقبال بھٹی پولیس مقابلے کے دوران جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے۔

*💥'People in India are not even ready to rent houses to them', Khawaja Asif mocks Javed Akhtar*

*💥'بھارت میں انہیں لوگ کرائے پر گھر دینے کو بھی تیار نہیں'، خواجہ آصف کا جاوید اختر پر طنز*

*خواجہ آصف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مولانا شمائل ندوی اور بھارتی لکھاری جاوید اختر شریک تھے*

وزیردفاع خواجہ آصف نے نام نہاد بھارتی لبرلز کا منافقانہ چہرہ بے نقاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ جب بھارتی نام نہاد لبرلز کو حقائق اور دلائل کے ساتھ جواب دیا جائے تو ان کے پاس محض شور کے کچھ باقی نہیں رہتا۔

خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم'' ایکس'' اکاونٹ پر ایک پروگرام کی ویڈیو شیئر کی جس میں بھارت سے تعلق رکھنے والے مولانا شمائل ندوی اور بھارتی لکھاری جاوید اختر شریک تھے، مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی نام نہاد لبرلز کا منافقانہ چہرہ آشکار کرتے ہوئے کہا کہ معذرت خواہ لبرلز ہندوتوا کے زیرِ تسلط بھارت میں اپنے وجود کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بھارت میں ایسے نام نہاد لبرلز کو لوگ کرائے پر رہائش تک دینے تک کو تیار نہیں۔

*💥Net metering policy changed for solar consumers, new billing system introduced*Report Jam Muhammad Azam Bureau Chief Lahore

*💥سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل، نیا بلنگ نظام متعارف*

لاہور: حکومت نے ملک بھر میں سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ پالیسی کو نیپرا سولر صارفین قوانین 2025 کا نام دیا گیا ہے، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت توانائی نے نئی پالیسی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

نیپرا ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے، صارفین سے سولر معاہدے کی مدت 7 سال سے کم ہو کر 5 سال کر دی گئی ہے، نیٹ میٹرنگ کی مد میں سولرصارفین کو اضافی سرچارج کی جگہ فی یونٹ تبادلہ ملے گا، نئی سولر نیٹ بلنگ فی یونٹ قیمت 11 روپے کے لگ بھگ ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیٹ میٹرنگ میں سولر صارف 25 روپے 98 پیسے فی یونٹ قیمت کا فائدہ لیتا تھا، آئندہ 25 کلوواٹ سے کم لوڈ کا لائسنس نیپرا سے لینا لازم ہوگا، پہلے گھریلو صنعتی کمرشل صارفین 25 کلوواٹ تک کو لائسنس سے استنثنیٰ تھا۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی، ڈسکوز اور نیپرا نے کئی ماہ تک مشاورت کے بعد یہ پراسیجر مکمل کیا، وزارت توانائی نے وفاقی حکومت کو بتایا کہ نئی پالیسی کے بنا چلنا ممکن نہیں ہے۔

ترجمان وزارت توانائی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سولر ٹیرف کا تعین نیپرا ریگولیٹرز کی ذمہ داری ہے، صارفین کو اس سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا، نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ نظام لاگو ہو گا۔

*💥Under-19 Asia Cup Final: 4 sixes, 12 fours, Sameer Minhas' brilliant century against India*

*💥انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: 4 چھکے، 12 چوکے، بھارت کیخلاف سمیر منہاس کی شاندار سنچری*

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

بھارت کے خلاف سمیر منہاس نے 12 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے دھواں دھار سنچری اسکور کی، انہوں نے 103 رنز محض 71 گیندوں پر بنائے، سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔

اس وقت 35 اوورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنا لیے ہیں۔

بھارت نے میچ سے قبل پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

*Pakistan is our true ally, this friendship will last until the end of time: President Erdogan*

*💥پاکستان ہمارا سچا اتحادی ہے، یہ دوستی قیامت تک رہے گی: صدر اردوان*

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان ترکیہ کا سچا اور کھرا اتحادی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی قیامت تک قائم رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترک تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

بحری پلیٹ فارمز کی شمولیت سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ مکمل کامیاب آزمائشوں کے بعد جدید جنگی جہاز PNS خیبر پاکستان بحریہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ پاکستان بحریہ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے چار ملگیم (MILGEM) بحری جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ کیا گیا تھا، جس پر کامیابی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

*💥Rajanpur: Police operation in Kutch, doctor and dispenser who facilitated the robbers arrested*Report by Mian Khudabakhsh Abbasi

*💥راجن پور: پولیس کا کچے میں آپریشن، ڈاکوؤں کے سہولت کار ڈاکٹر اور ڈسپنسر گرفتار*

راجن پور میں پولیس نے گزشتہ رات ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران 17 ٹھکانوں کو تباہ کیا۔

ڈی پی او راجن پور محمد عمران نے بتایا کہ کچے میں سندھ اور پنجاب پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے، گزشتہ رات 5 مغوی بازیاب کرائے گئے، جن میں ڈاکٹر اور ڈسپنسر بھی شامل تھے۔

انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے 17 ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا، ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے راکٹ لانچر، اینٹی ائیر کرافٹ گنز اور آرپی جی برآمد ہوئے۔

ایس ایس پی انور کھیتران نے بتایا کہ کچے سے بازیاب ڈاکٹر اور ڈسپنسر مغوی نہیں بلکہ ڈاکوؤں کے سہولت کار تھے، ڈاکٹر اور ڈسپنسر ڈاکوؤں کا علاج کر رہے تھے، دونوں نے مغوی ہونےکا ڈرامہ رچایا۔

انور کھیتران کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اور ڈسپنسر کا تعلق صادق آباد کے علاقے نواز آباد سے ہے، ڈاکٹر اور ڈسپنسر بھی پولیس آپریشن کے دوران ڈرون حملے میں زخمی ہوئے۔

ہفتہ، 20 دسمبر، 2025

*💫News Details**Sunday 29th Jamadi Al-Thani 1447 AH**21st December 2025💫*


عمران، بشریٰ، 17، 17 سال قید، بانی PTI کو زائد عمر، بشریٰ بی بی کو خاتون ہونے کی وجہ سے کم سزا سنائی گئی، توشہ خانہ 2 کا تحریری فیصلہ

خیبر پختونخوا کو 8.4 کھرب روپے دے چکے، وفاقی حکومت

جیل میں ٹرائل منصفانہ نہیں، عوام کی برداشت ختم ہوچکی، پی ٹی آئی

9 مئی کے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ، یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10 ،10 سال قید

وفاق پر 4.5 کھرب واجب الادا ہیں، وزیراعلیٰ کے پی

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، پانچ بڑے بزنس گروپس کا معدنی وسائل میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ

آئین چیتھڑوں میں بدل دیا گیا، نواز شریف، فضل الرحمٰن آگے آئیں، اچکزئی، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیراہتمام کانفرنس

دنیا بھر میں ڈیٹا سینٹرز میں ریکارڈ 61 ارب ڈالر سرمایہ کاری

فوجی فرٹیلائزر قومی ائیر لائن نجکاری دوڑ سے دستبردار، تین گروپس میدان میں

ٹرمپ یا کسی اور کے کہنے پر پاک فوج کو غزہ نہیں بھیجیں گے، مشیر وزیراعظم

پاکستان کسی ایسی فورس کا حصہ نہ بنے جس سے اسرائیل کو تقویت ملے، حافظ نعیم

14 سال کی سزا ختم ہوگی اسکے بعد 17 سال کی سزا شروع ہوگی، عطا تارڑ

دوسروں کو کرپٹ کہنے والا خود چور ثابت ہو گیا، رانا ثناء

انڈر 19 کرکٹ، پاک بھارت فائنل آج، محسن نقوی سے بھارت ٹرافی لے گا؟

ایف سی کی راشن گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 4 اہلکار شہید، 2 زخمی

خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے سندھ ادارہ امراض قلب کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

بھارتی قبائلیوں کی سرحد پار فائرنگ دو بنگلہ دیشی نوجوان جاں بحق

یورپی یونین کا 15 واں اجلاس، باہمی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق

بنگلادیش، عثمان ہادی، تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ، یونس سمیت لاکھوں شریک

طالبعلم رہنما کا قتل، بنگلہ دیش میں بھارت مخالف احتجاج میں شدت

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی

انسانی اسمگلنگ خاتمہ، وزیر اعظم کا کرپٹ عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

ہیوی ٹریفک سے ہلاکت کا سلسلہ نہ تھم سکا، مزید 3 افراد جاں بحق

نظام احتساب میں، AI کا استعمال، بے ضابطگیوں کا پتہ منٹوں میں ہونے لگا

غزہ میں قحط ختم، عالمی ادارہ خوراک نے اعلان کر دیا

خیبر اور تیراہ کے عوام نقل مکانی پر تیار، معاہدے پر دستخط ہوگئے، عمل درآمد 10 جنوری سے ہوگا

پاکستان کا لیبیا کی خود مختاری اور آزادی کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

مونس الٰہی کے بعد ذلفی بخاری کو بھی انٹرپول کی کلین چٹ

مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے، کراچی، لاڑکانہ اور سکھر میں اجتماعات سے خطاب کریں گے

میونسپل کمشنر افضل زیدی کو بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا

حج میڈیکل مشن کے پاسپورٹ تیاری کے لئے پاسپورٹ آفس تعطیل کے روز بھی کھولنے کی درخواست

فیصلے کسی ایک شخص کی مرضی سے نہیں ہوں گے، خالد مقبول

پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیش رفت

دبئی میں نایاب جینیاتی دوا کی منظوری، معصوم بچوں کو نئی زندگی کی امید

نیتن یاہو کا بالآخر 7 اکتوبر ناکامیوں کی تحقیقات کا اعلان، اسرائیلی کیوں شدید ناراض؟

وزیر اعظم سے ملک بھر کے امپورٹرز ایکسپورٹرز کی درد مندانہ اپیل

بچپن میں بہت ہوشیار بچے اکثر بڑے ہو کر ٹاپر نہیں بنتے، نئی تحقیق

تحریک انصاف پہلے فوج پر تنقید کرنے پر معافی مانگے، عطا تارڑ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے تاجکستان کے سفیر کی ملاقات

عالمی ادارہ صحت کا روایتی حکیمی طبی طریقوں کی افادیت پر تحقیق کا اعلان

ڈکی بھائی کے بیانات اور مقدمے کے چالان میں واضح تضادات

قومی شخصیت میجر (ر) محمد عامر کی صاحبزادی کی رخصتی، اہم عسکری و سیاسی شخصیات شریک

ہندوستان کا سیکولر اسٹیٹ کا لبادہ اُتر چکا، فیصل ممتاز راٹھور

ساہیوال، نوکری کا جھانسہ دے کر نوجوان خاتون کا مبینہ گینگ ریپ

سیالکوٹ کا شہری ملائشیا سے ڈی پورٹ، کراچی میں زیر حراست

روالپنڈی کے شہری کراچی سے اسپین جاتے ہوئے آف لوڈ

موسمی خرابی، انتظامی مسائل، 24 پروازیں منسوخ، 130 میں تاخیر

کوہستان اسکینڈل، مرکزی ملزم کی 14 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست

بھارت میں ٹرین کی ٹکر سے 7 ہاتھی ہلاک، مسافر محفوظ رہے

*رجب المرجب 1447 ہجری کا چاند آج نظر آنے کا امکان*

شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کوٹ لکھپت جیل میں گر کر زخمی

دل کی صحت میں صنفی فرق، خواتین کو مردوں پر برتری، ہارورڈ تحقیق

گورنر ہاؤس لاہور میں پاک چین دوستی ایوارڈ تقریب میں تعلقات کی شان دار جھلک

ایلون مسک 700 ارب ڈالر تک پہنچنے والے دنیا کے پہلے کھرب پتی بن گئے

*💥Visibility affected due to fog in Karachi, many international flights diverted to other airports*Report by Jaidev Maheshwari Sindh

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے وقت دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کئی بین الاقوامی پروازوں کو دوسرے ائیرپورٹس پر منتقل کر دیا گیا۔

کراچی میں صبح کے وقت سرجانی ٹاؤن، سپر ہائی وے، سہراب گوٹھ، گلستان جوہر، آئی آئی چندریگر روڈ، کلفٹن، ڈیفنس کے اطراف میں دھند کا راج رہا۔

اس کے علاوہ ایم نائن موٹروے پر حد نگاہ صفر رہی اور مختلف علاقے دھندکی لپیٹ میں رہے جبکہ ناردرن بائی پاس، یونیورسٹی روڈ اور کریم آباد سمیت شہر بھر میں دھند ریکارڈ کی گئی۔

ادھر محکمہ موسمیات نے شہر کے درجہ حرارت کے حوالے سے بتایا کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں میں موسم زیادہ تر ابرآلود اور رات میں خنک رہنےکا امکان ہے۔

دوسری جانب شہر میں دھند کے باعث آنے والی 6 بین الاقوامی پروازیں دیگر ائیرپورٹس پر منتقل کر دی گئی ہیں۔

 ترجمان پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق دھند کی وجہ سے بین الاقوامی پروازیں کراچی کے بجائے مسقط منتقل کر دی گئیں، نجی ائیرلائن کی پرواز جدہ سے کراچی کے بجائے اسلام آباد منتقل کر دی گئی۔


*💥Motorways remain closed for traffic at many places in Punjab today due to heavy fog*

*💥پنجاب میں آج بھی شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز ٹریفک کیلئے بند*

پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند کی وجہ سے حدنگاہ متاثر ہونے پر کئی مقامات پر موٹرویز بند کردی گئیں۔

دھند کے باعث موٹروے ایم 2 لاہورسےکوٹ مومن تک ، ایم 3 لاہور سے سمندری تک ، سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی بند کر دی گئی۔

اس کے علاوہ موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند ہے۔

 موٹر وے پولیس کے مطابق دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر سندر، مانگا منڈی، پھول نگر اور پتوکی میں بھی دھند ہے،قومی شاہراہ پر حد نگاہ صفر سے 100 میٹر تک ہے۔

*💥Asia Cup U-19: Pakistan vs India final, will India receive the trophy from Mohsin Naqvi?*

*💥ایشیا کپ انڈر19: پاک بھارت فائنل، کیا بھارت محسن نقوی سے ٹرافی وصول کریگا؟*
کیا بھارتی کرکٹ بورڈ پونے 3 ماہ بعد اپنی حکومتی پالیسی پر یوٹرن لیتے ہوئے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی سے انڈر 19 ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرے گا؟

آج دبئی میں پاکستان اور بھارت کی انڈر19کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل ہورہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی، ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے ایک بار پھر مہمان خصوصی ہوں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی دیں گے۔ 

اگربھارت فائنل جیت گیا تو بھارتی کپتان کو محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنا ہوگی، اس بارے میں اے سی سی اور بھارتی بورڈ ابھی خاموش ہیں۔

اتوار، 14 دسمبر، 2025

🛑 *What happened throughout the day today?* 🛑*🛑 December 14, 2025 | Sunday | Highlights of important news |*

*👈👈افسوس ناک اعلان*

*دن بھر کی ہیڈلائنز والی پوسٹ پر ری ایکٹس نہیں آتے، اگر آج والی پوسٹ پر 300 ری ایکٹس نہ آئے تو کل سے یہ سلسلہ ختم🙏🙏*

*💥 پیارے ممبران! آج کی پوسٹ میں 47 ہیڈ لائنز ہیں*

(1) 🚨 معروف روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال کرگئے، دینی حلقوں میں صف ماتم بچھ گئی، نماز جنازہ کل جھنگ میں ہوگی

(2) 🚨 مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر علماء ومشائخ کا مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے انتقال پر اظہار رنج و وغم

(3) 🚨 مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے انتقال کی خبر پر دارالعلوم دیوبند (انڈیا) میں بھی فضا سوگوار

(4) 🚨 چکوال: جانشین مرشد عالم پیر عبدالرحیم نقشبندی کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد نے شرکت کی

(5) 🚨 22 جمادی الثانی، یوم وفات سیدنا ابوبکر صدیقؓ، ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا گیا

(6) 🚨 آسٹریلیا: سڈنی کے ساحل پر یہودیوں کے تہوار کی تقریب کے دوران فائرنگ سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

(7) 🚨 آسٹریلیا بیچ واقعہ: اپنی جان پر کھیل کر ایک حملہ آور کو پکڑنے والا احمد ال احمد ہیرو بن گیا

(8) 🚨 سڈنی بیچ حملہ، مسلح شخص کو دبوچ کر قابو کرنے والے مسلم ہیرو کی دنیا بھر میں پذیرائی

(9) 🚨 ایسے پُرتشدد اور مجرمانہ اقدامات کی کوئی گنجائش نہیں، آسٹریلوی مسلم کمیونٹی کی بونڈی بیچ واقعے کی مذمت

(10) 🚨 یہ حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم

(11) 🚨 آسٹریلوی وزیراعظم کا یہودی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی، تحفظ کیلیے سخت اقدامات کی یقین دہانی

(12) 🚨 کوہاٹ میں پی ٹی آئی کا جلسہ، اس بار ڈی چوک سے آزادی لیکر یا کفن میں واپس آئیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی

(13) 🚨 ملک میں جلد ہی صرف عمران خان کی حکومت ہوگی، جب بھی ان کی کال آئے گی ہم نکل پڑیں گے: سہیل آفریدی

(14) 🚨 پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاور کا مظاہرہ

(15) 🚨 ایبٹ آباد: ڈاکٹر وردہ قتــل کیس، مرکزی ملزم شمریز پولیس مقابلے میں ہلاک

(16) 🚨 خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

(17) 🚨 کےپی میں رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 502 شہری شہیـد ہوئے: پولیس رپورٹ

(18) 🚨 آئی ایم ایف کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان، مزید اضافے کا مطالبہ

(19) 🚨 لاہور: ڈی ایس پی کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کا معاملہ، ڈی ایس پی نے دونوں کو قتــل کرنے کا اعتراف کرلیا

(20) 🚨 کراچی: ملیر گلشنِ حدید میں مبینہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

(21) 🚨 رحیم یارخان: شہری سے لاکھوں روپے لوٹ کر لیجانے والے 5 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

(22) 🚨 پی ایس ایل کا 11 واں ایڈیشن اگلے سال 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا، تاریخوں کا اعلان ہوگیا

(23) 🚨 امریکا، براؤن یونیورسٹی میں امتحانات کے دوران خونریز فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی

(24) 🚨 نوجوان سنگر پر پنجاب پولیس کے تشدد کی ویڈیو وائرل، حکومت کا نوٹس

(25) 🚨 انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کا پاکستان کو جیت کیلیے 241 رنز کا ہدف

(26) 🚨 پی ٹی آئی میں مجھے بہت تکلیف پہنچی، قاضی انور نے پارٹی بنیادی رکنیت اور عہدوں سے استعفیٰ دے دیا

(27) 🚨 پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت نااہل ہے، واضح نظر آرہا انکے پاس اب کوئی راستہ نہیں: عمران اسماعیل

(28) 🚨 سابق آرمی چیف قمر باجوہ نے فیض حمید سے کہا رانا بہت موٹا ہوگیا، اسے دوبارہ اسمارٹ بناؤ، مشیر وزیر اعظم

(29) 🚨 افـغـاـ ن حکومت کا بگرام ائیربیس پر فوجی ساز و سامان کی تیاری کا دعویٰ، امریکی جریدے نے بھانڈا پھوڑ دیا

(30) 🚨 آئی ایم ایف پروگرام میں کوئی نئی شرائط شامل نہیں، وزارت خزانہ کی تردید

(31) 🚨 آئی ایم ایف، بجلی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی کٹوتی

(32) 🚨 کراچی: ناظم آباد میں سنی تحـرـ یک لـبـیـک کے سربراہ کے گھر پر چھاپا، 17 افراد زیر حراست

(33) 🚨 کراچی میں قادری ہاؤس پر چھاپہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزمان گرفتار،پولیس حکام

(34) 🚨 جماعت اسلامی کا موجودہ نظام کے خلاف 21 دسمبر کو احتجاج کا اعلان

(35) 🚨 جنرل (ر) باجوہ کیخلاف کوئی کیس نہیں، ججز، بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے، ذرائع

(36) 🚨 پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر

(37) 🚨 پاکستان دنیا کے پہلے 3 کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہوگیا

(38) 🚨 اسلام آباد: تاریخ میں پہلی بار عالمی ایکسچینجز کیلئے منظم، شفاف اور عالمی معیار کا راستہ کھول دیا، بلال بن ثاقب

(39) 🚨 کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گٹکا ماوا فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 40 دنوں میں 98 ملزمان گرفتار

(40) 🚨 کراچی میں گھر کا کرایہ مانگنا خاتون کی جان لے گیا، قاتل میاں بیوی گرفتار

(41) 🚨 خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے 3 پن بجلی منصوبے مکمل کر لیے

(42) 🚨 کوئی فوج کے خلاف آواز اٹھائے گا تو مزاحمت کریں گے، حافظ طاہر اشرفی

(43) 🚨 پاکستان چین اقتصادی شراکت داری میں اہم پیش رفت

(44) 🚨 لاہور: بسنت کے لیے رجسٹریشن فیس کی تفصیلات جاری

(45) 🚨 لیاری کیخلاف بھارتی پروپیگنڈے کا جواب، پاکستان میں'میرا لیاری' کے نام سے فلم تیار

(46) 🚨 بھارتی فلم دھرندھر پاکستان خاص طور پر لیاری کیخلاف منفی پروپیگنڈے کی ایک اور مثال ہے: شرجیل میمن

(47) 🚨 روس کا یوکرین پر ہائپر سونک میزائل سے حملہ، 10لاکھ سے زائد گھر بجلی سے محروم

*تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا

*🔴IMF satisfied with budget increase for Benazir Income Support Program, demands further increase*

*💥کیا آپ آئی ایم ایف کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں؟*

*جی ہاں ❤️👍*
*جی نہیں 🙏👎*

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم ساتھ ہی پروگرام کی امداد میں مزید اضافہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔  

آئی ایم ایف حکام کے مطابق انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ کو مضبوط کیا گیا ہے، بین الاقوامی معیار کے مقابلے میں بےنظیر کفالت پروگرام کی رقم کم ہے تاہم صارفین کی قوتِ خرید برقراررکھنے کے لیے مراعات میں مناسب اضافہ کیا جا رہا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نےکفالت امداد کم آمدنی والے طبقے کی کھپت کے15 فیصد تک لے جانے کی تجویز دی اور کفالت پروگرام کی رقم میں افراطِ زر کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی بھی سفارش کی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق بی آئی ایس پی کےبجٹ میں امدادی پروگراموں پراخراجات میں 20 فیصد اضافہ شامل ہے، اس کے نتیجے میں کفالت پروگرام کے تحت نقد کیش امداد بڑھائی جائے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے کہا کہ غیرمشروط نقد امداد کی رقم 13500 روپے سے بڑھا کر 14500 روپے کی جائے اور کفالت پروگرام کی کوریج میں کم از کم 2 لاکھ خاندانوں کا اضافہ کیا جائے۔

 آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال 2026 کے اختتام تک مستفید خاندانوں کی تعداد 10.2 ملین تک پہنچ جائے گی، 2026میں نئےگھریلو سروے کے بعد کفالت پروگرام کی امداد بڑھائی جانی چاہیے۔ 

اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے کنڈیشنل کیش ٹرانسفر پروگرام کی کوریج میں توسیع کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی کے کنڈیشنل کیش ٹرانسفر کے بجٹ کامکمل استعمال اہم ہے۔


*🔴 Renowned spiritual figure Maulana Hafiz Pir Zulfiqar Ahmed Naqshbandi passes away*


*14 December 2025 12:00*

*🔵سلسلہ نقشبندی کی معروف ترین روحانی شخصیت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی انتقال فرما گئے۔ وہ کافی عرصہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا۔ پیر ذوالفقار احمد نقشبندی سے دنیا بھر کی بڑی شخصیات کا تعلق تھا جن میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہیں۔*

*🟢پیر ذوالفقار احمد نقشبندی 1 اپریل 1953ء کو پاکستان کے شہر جھنگ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی خدمت، تبلیغ، تصوف، شریعت و سلوک کے فروغ اور لوگوں کو دین کے حقیقی پیغام سے روشناس کروانے میں صرف کی۔ ان کے افکار، خطبات، تصانیف اور روحانیت نے بےشمار لوگوں کی زندگیوں میں نور و ہدایت کا چراغ جلایا۔ ان کے متعلقین کی طرف سے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔*


*🔴Rahim Yar Khan: 5 robbers who robbed a citizen of lakhs of rupees killed in police encounter*Report by Mian Khudabakhsh Abbasi


*رحیم یار خان کے علاقے کوٹ سمابہ میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔*

*ڈی پی او عرفان علی سموں کے مطابق ڈاکو شہری سے 6 لاکھ روپے لوٹ کر کوٹ سمابہ کی جانب فرار ہو رہے تھے، جس دوران پولیس مقابلہ ہوا اور 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔*

*عرفان علی سموں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔*

*👈کیا کچے کے ڈاکوؤں کو صفحہ ہستی سے مٹادینا چاہیے؟*

*جی ہاں ❤️👍*
*جی نہیں 🙏👎*

*ری ایکٹ کرکے زندہ دلی کا ثبوت دیجئے گا*

*💫News Details**Friday 17th Shaban Al-Mu'azim 1447 AH**February 6, 2026💫*

ازبکستان سے 29 معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کا ایکشن پلان بنانے پر اتفاق 9 مئی مقدمہ، وزیر...