ایرانی فوج نے میزائل پر ہسپانوی وزیراعظم پیڈروسانچیز کی تصویر لگا کر شکریے کے ساتھ اسرائیل پرداغ دیا۔
ہسپانوی اخبار کے مطابق اسرائیل پر میزائل حملے سے قبل ایرانی فوج نے میزائل پر اسپین کے وزیراعظم کی تصویر لگائی اور اس کے سامنے شکریہ وزیراعظم کے ساتھ ان کا بیان بھی لکھ دیا، جس میں پیڈروسانچیز نے ایران کے خلاف جنگ سے متعلق کہا تھا کہ 'یہ جنگ نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ غیر انسانی بھی ہے'۔
خیال رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف مشترکہ کارروائی کے آغاز کے بعد سے اسپین نے فوجی کارروائی پر سخت تنقید کی ہے اپنے فوجی اڈوں کو بھی خطے میں حملوں کے لیے استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں