اسرائیل کے شمالی علاقوں میں مقامی کونسل سربراہان نے نیتن یاہو حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات ناکافی ہیں۔
حــزب اللہ کے ہاتھوں تباہی کا ذکر کرتے شمالی اسرائیلی شہر مارگالیوت کا میئر زار وقطار رو پڑا اور کہا کہ ہر چیز تباہ ہوگئی ہے مگر کوئی بھی ملک اسرائیل کا ساتھ دینے کا تیار نہیں۔
اس کے علاوہ کریات شمونہ کے میئر نے بھی نیتن یاہو حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ایک شہر صفحہ ہستی ہی سے مٹ رہا ہے، دو تہائی شہری اپنے گھر چھوڑ چکے ہیں اور ایسا رہا تو مزید لوگ چھوڑ جائیں گے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں