عوام الناس، سماجی وسیاسی حلقوں میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے پر، غم و غصہ کی لہر ۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور مرکزی صدر لیڈیز ونگ محترمہ فریال تالپور صاحبہ سے فی الفور نوٹس اور کاروائی کرنے کا مطالبہ ۔
رپورٹ: انجنیئر جئدیو مھیشوری چیف ایگزیکٹو سندھ
تفصیلات:
مٹھی : خبر کے مطابق چند روز قبل ضلع تھرپارکر میں دو ڈاکٹرز کی مبینہ خودکشی کے واقعات پر پ پ پ تحصیل انفارمیشن سیکرٹری اشوک چوہان کی جانب سے پولیس کی ناقص کارکردگی پر کمینٹ دینے کے رد عمل میں ڈیپلو پولیس کے ایس ایچ او بمع پولیس، پ پ پ تحصیل ڈیپلو کے انفارمیشن سیکرٹری کی تلاش میں پ پ پ ضلعی صدر لیڈیز ونگ تھرپارکر شریمتی سمترا منجیانی کے گھر پر غیر قانونی طور پر بغیر لیڈیز پولیس کے ، بغیر گرفتاری وارنٹ کے اور بغیر ایف آئی آر کے دھاوا ڈالا ، حراسمینٹ ، خوف اور دہشت کا ماحول برپا کیا ۔ ایک طرف میں شریمتی سمترا منجیانی ۔۔۔۔ایک عورت۔ ۔۔۔۔وہ بھی اپنے گھر میں اکیلی۔۔۔۔۔!
اور یہاں ایس ایچ او ڈیپلو ۔۔۔۔۔۔ایک خوف کی علامت ۔۔۔۔۔۔۔اور پولیس ساتھ۔۔۔
اشوک چوہان کو تلاش کرنے میں پولیس کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملا اور ایس ایچ او ڈیپلو کا رویہ قابل ندامت اور ناشائستہ تھا
شریمتی سمترا منجیانی نے مزید کہا کہ ہماری ہی حکومت میں ایک اہم اور ضلعی صدر خواتین ونگ کے ساتھ پولیس
کا یہ ناروا سلوک ہے ، تو عام عوام کے ساتھ کیا دھشت اور قانونی کارروائی کرکے عوام میں بیچینی ختم کیجائے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں